#1890

مصنف : ڈاکٹر محمد بن لطفی الصباغ

مشاہدات : 9121

لڑکوں اور لڑکیوں کے ختنے کا شرعی حکم

  • صفحات: 58
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1160 (PKR)
(منگل 09 ستمبر 2014ء) ناشر : عالمی ادارہ صحت بحر روم

اللہ تعالی نے انسان کو بہترین ساخت پر پیدا کیا ہے، اور اسے ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی اس فطرت پر قائم رہے جس پر اسے بنایا گیا ہے۔اللہ تعالی کی بنائی ہوئی ساخت اور فطرت میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کرنا ممنوع اور حرام ہے۔نبی کریم ﷺنے ایسی عورتوں لعنت فرمائی ہے جو اللہ تعالی کی ساخت میں تبدیلی کرتی ہیں۔تاہم اس حکیم وخبیر شارع نے جسم کو صاف ستھرا رکھنے اور صحت کے تحفظ کے لئے چند ایسی چیزوں کو ختم کرنے کی اجازت دے دی ہے ،جنہیں ہم طبی زبان میں "جلد کے لاحقے " کہتے ہیں۔ان کے خاتمے کو عین فطرت اور سنتیں قراردیا گیا ہے۔مثلا ناخن کاٹنا،زیر ناف اور زیر بغل بالوں کو نوچنا،مونچھیں تراشنا اور مرد کے عضو تناسل کی سپاری کے سرے کو ڈھانکنے والے کھال کے ٹکڑے کو ،جسے قلفہ کہا جاتا ہے کاٹنا۔اگر ان چیزوں کی صفائی کو نظر انداز کر دیا جائے تو بہت ساری بیماریوں کے پھیلنے کے خدشات پیدا ہو جاتے ہیں۔صفائی ستھرائی کے انہی امور میں سے ایک لڑکیوں کا ختنہ کرنابھی ہے،جس کا احادیث نبویہ میں کچھ  تذکرہ آتا ہے،لیکن  مولف ﷫کے نزدیک ان احادیث کی سند کمزور ہے۔زیر تبصرہ کتاب(لڑکوں اور لڑکیوں کے ختنے کا شرعی حکم) ﷫کی تصنیف ہے جس میں انہوں نے  لڑکوں اور لڑکیوں کے ختنے کے حوالے سے وارد احادیث نبویہ کی استنادی حیثیت پر ایک تحقیقی مقالہ پیش کیا ہے کہ شریعت میں ان کا کیا حکم ہے۔اللہ تعالی مولف ﷫کی اس کاوش کو قبول ومنظور فرمائے۔آمین(راسخ)

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

پیش لفظ

 

1

تمہید

 

1

ختنے کا شرعی حکم

 

1

لڑکوں کا ختنہ

 

3

اس کا وقت

 

9

لڑکیوں کا ختنہ

 

11

مراجع و مصادر

 

23

فرعونی ختنہ

 

27

فرعونی ختنے کے نقصانات

 

29

فرعونی ختنے کا شرعی حکم

 

31

لڑکیوں کا ختنہ سنت ہے اور نہ فضیلت

 

38

 

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 11081
  • اس ہفتے کے قارئین 169613
  • اس ماہ کے قارئین 1688686
  • کل قارئین115580686
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست