ڈاکٹر حافظ حسن مدنی

  • نام : ڈاکٹر حافظ حسن مدنی

کل کتب 5

  • 1 #1073

    مصنف : ڈاکٹر حافظ حسن مدنی

    مشاہدات : 22089

    قرآن فہمی کے بنیادی اصول

    (اتوار 17 جون 2012ء) ناشر : مجلس التحقیق الاسلامی، لاہور
    #1073 Book صفحات: 170

    قرآن فہمی کے حوالہ سے صحابہ کرام، سلف صالحین اور بعد کے ادوار میں متعدد صورتوں میں کام ہوتا رہا ہے اور اگرچہ فی زمانہ مسلمانوں کی قرآن سے دوری واقع ہوئی ہے لیکن پھر بھی تاحال بے شمار لوگ اور ادارے قرآن فہمی کے لیے کام رہے ہیں۔ زیر مطالعہ کتاب میں قرآن فہمی کے ذیل میں جو اہم مضامین ماہنامہ ’محدث‘ میں شائع ہوئے ہیں ان کو یکجا شکل میں پیش کیا گیا ہے۔ ان مضامین کی افادیت کا اندازہ اس سے کیجئے کہ یہ رشحات قلم امام ابن تیمیہ، علامہ ناصر الدین البانی، محمد عبدہ الفلاح، مولانا عبدالرحمٰن کیلانی، مولانا عبدالغفار حسن رحمہم اللہ اور مولانا زاہد الراشدی جیسی ہمہ گیر شخصیات کے ہیں۔ پہلے باب میں فہم قرآن کے بنیادی اصولوں پر مضامین جمع کیے گئے ہیں جبکہ دوسرے باب میں فہم قرآن میں حدیث نبوی کے کردار پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ تیسرا اور آخری باب قرآن نافہمی کے اسباب پر مشتمل ہے۔ کتاب کے آخر میں لاہورمیں فہم قرآن کے اداروں پتے درج کیے گئے ہیں اور اس موضوع پر دستیاب مضامین اور کتب کی فہرست بھی دی گئی ہے۔   (ع۔م)

     

  • 2 #1095

    مصنف : ڈاکٹر حافظ حسن مدنی

    مشاہدات : 17187

    توہین آمیز خاکوں پر بیت الحرام سے بلند ہونیوالی صدائیں

    (منگل 26 جون 2012ء) ناشر : مجلس التحقیق الاسلامی، لاہور
    #1095 Book صفحات: 55

    جیسا کہ اہل اسلام واقف ہیں کہ گذشتہ سالوں میں بعض مغربی ممالک کے اخبارات میں نبی کریمﷺ کے توہین آمیز خاکے شائع کیے گئے اور اس کے بعد یہ سلسلہ دراز ہوتا چلا گیا اور فیس بک پر خاکوں کے مقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔ اس صورت میں سرزمین توحید کیسے خاموش رہ سکتی تھی۔ بیت اللہ الحرام سے اس پر صدائے احتجاج بلند ہوئی جس نے رفتہ رفتہ پوری دنیا کے مسلمانوں کو چراغ پا کر دیا اور اسی سے تحفظ ناموس رسالت کی مؤثر تحریک کا آغاز ہوا۔ ماہنامہ ’محدث‘ میں اس خطبہ کو اردو ترجمہ کر کے شائع کیا گیا۔ علاوہ بریں جامعہ لاہور الاسلامیہ اور ’محدث‘ کے مدیر حافظ حسن مدنی نے ’محدث‘ ہی میں اداریہ لکھا جس میں عالمی قوانین کے تناظر میں توہین آمیز خاکوں کا جائزہ لیا اور امت مسلمہ کے لیے لائحہ عمل پیش کیا۔ اس اداریے اور خطبہ حرم کو افادہ عام کے لیے پملفٹ کی صورت میں شائع کر کے تقسیم کیا گیا۔ یہی پمفلٹ اس وقت قارئین کتاب و سنت ڈاٹ کام کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔ (ع۔م)
     

  • 3 #1939

    مصنف : ڈاکٹر حافظ حسن مدنی

    مشاہدات : 10835

    نبی اکرم ﷺ کے عدالتی فیصلے ( مقالہ )

    (بدھ 24 ستمبر 2014ء) ناشر : شعبہ علوم اسلامیہ جامعہ پنجاب
    #1939 Book صفحات: 630

    کسی بھی قوم کی نشوونما اور تعمیر  وترقی کےلیے  عدل وانصاف ایک بنیادی ضرورت ہے  ۔جس سے مظلوم کی نصرت ،ظالم کا قلع  قمع اور جھگڑوں کا  فیصلہ کیا جاتا ہے  اورحقوق کو ان کےمستحقین تک پہنچایا جاتاہے  اور  دنگا فساد کرنے والوں کو سزائیں دی جاتی ہیں  ۔تاکہ معاشرے  کے ہرفرد کی جان  ومال ،عزت وحرمت اور مال واولاد کی حفاظت کی جا  سکے ۔ یہی وجہ ہے  اسلام نے ’’قضا‘‘یعنی قیام عدل کاانتہا درجہ اہتمام کیا ہے۔اوراسے انبیاء ﷩ کی سنت  بتایا ہے۔اور نبی کریم ﷺ کو اللہ تعالیٰ نے  لوگوں میں فیصلہ کرنے کا  حکم  دیتےہوئے  فرمایا:’’اے نبی کریم ! آپ لوگوں کےدرمیان اللہ  کی  نازل کردہ ہدایت کے مطابق فیصلہ کریں۔‘‘نبی کریمﷺ کی  حیات مبارکہ مسلمانوں کے لیے دین ودنیا کے تمام امور میں مرجع کی حیثیت رکھتی ہے ۔ آپ کی تنہا ذات میں حاکم،قائد،مربی،مرشد اور منصف  اعلیٰ کی تمام خصوصیات جمع تھیں۔جو لوگ آپ کے فیصلے پر راضی  نہیں ہوئے&nb...

  • 4 #4675

    مصنف : ڈاکٹر حافظ حسن مدنی

    مشاہدات : 3224

    توہین آمیز خاکے اسلام اور عالمی قوانین کی نظر میں

    (جمعرات 31 اگست 2017ء) ناشر : مجلس التحقیق الاسلامی، لاہور
    #4675 Book صفحات: 32

    رسول  کریم ﷺ کی عزت،عفت، عظمت اور حرمت اہل ایمان  کا  جز وِلاینفک ہے اور  حبِ رسول ﷺ ایمانیات میں  سے  ہے اور آپ کی شانِ مبارک  پر  حملہ اسلام پر حملہ ہے۔نبی کریم ﷺ کی توہین کرنے والے کی سز ا  قتل کے  حوالے   سے کتبِ احادیث اورتاریخ وسیرت   میں  بے  شمار واقعات موجود ہیں  اور   شیخ االاسلام اما م ابن تیمیہ ﷫نے اس  موضوع پر  الصارم المسلول  علی شاتم الرسول ﷺ کے  نام سے  مستقل کتاب  تصنیف فرمائی ہے2005ء میں ڈنمارک،  ناروے وغیرہ کے بعض آرٹسٹوں نے آپ ﷺ کی ذات گرامی کے بارے میں خاکے بنا کر آپﷺ کامذاق  اڑایا۔جس سے  پورا عالم ِاسلام مضطرب اور دل گرفتہ  ہوا ۔تونبی کریم ﷺ سے عقیدت ومحبت کے  تقاضا کو سامنے رکھتے ہواہل ایما ن سراپا احتجاج بن گئے ۔    علماء  ،خطباء  حضرات اور قلمکاروں  نے  بھر انداز میں    اپنی تقریروں اور تحریروں کےذریعے  نبی کریمﷺ ک...

  • 5 #4984

    مصنف : ڈاکٹر حافظ حسن مدنی

    مشاہدات : 4494

    مغربی مسلمانوں کے روز مرہ مسائل اور ان کا شرعی حل

    (پیر 13 نومبر 2017ء) ناشر : مجلس التحقیق الاسلامی، لاہور
    #4984 Book صفحات: 63

    اسلام خدا کی طرف سے آخری دین اور مکمل دین ہے جو انسانیت کے تمام مسائل کا حل پیش کرتاہے اور آج کی سسکتی ہوئی انسانیت کو امن اور سکون کی دولت عطا کرتے ہوئے دنیاوی کامیابی کے ساتھ اخروی نجات کا باعث بن سکتا ہے ۔ اسلام وہ دین یا نظام حیات ہے جس میں حضور ختم المرسلینﷺ کی وساطت سے انسانیت کے نام خدا کے آخری پیغام یعنی قرآن مجید کی روشنی میں زندگی بسر کی جائے۔ اُس وحی خداوندی کی روشنی میں فطرت کی قوتوں کو مسخر کرتے ہوئے انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے بروئے کار لایا جائے۔ اُس ضابطہ حیات پر کامل ایمان لاتے ہوئے قوانینِ خداوندی کے سامنے اپنا سر تسلیم خم کرنے کا نام اسلام ہے۔ اللہ تعالیٰ نے انسانوں کی رہنمائی کے لئے جو نظام اور قانون دیا ہے اس کا نام اسلام ہے۔ اس نظام زندگی کی رہنمائی انبیا اکرام کی صورت میں جاری رہی اور حضور پاک ﷺ پر یہ سلسلہ ختم ہوگیا۔ زیرِ تبصرہ کتاب’’ مغربی مسلمانوں کے روز مرہ مسائل اور ان کا شرعی حل‘‘ ڈاکٹر حافظ حسن مدنی کی ہے۔ جس مغربی مسلمانوں کے مسائل کو سوالیہ انداز میں بیان کیے گے ہیں جن کے جوابات حافظ ثناء اللہ مدنی...

کل کتب 0

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 13797
  • اس ہفتے کے قارئین 229122
  • اس ماہ کے قارئین 1028763
  • کل قارئین98094067

موضوعاتی فہرست