#3197

مصنف : ابو عبد الرحمٰن شبیر بن نور

مشاہدات : 14240

یوم جمعہ فضائل ، مسائل اور احکام

  • صفحات: 99
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2475 (PKR)
(اتوار 10 جنوری 2016ء) ناشر : نور اسلام اکیڈمی، لاہور

جمعۃ المبارک کا دن اسلام میں بڑی اہمیت  کا حامل ہے  ۔رسو ل اللہ ﷺ نے  اس دن  کو سب سے افضل قرار دیا ہے۔ اللہ تعالی نے  باقی امتوں کو اس دن کی برکات سے محروم رکھا  صرف امت محمدیہ پر اللہ  تعالیٰ نے  خصوصی فضل وکرم  فرمایا اور امت  محمدیہ کی   اس دن کی  طرف راہنمائی فرمائی اور اسے  اس کی برکات سے نوازا۔نبی کریم ﷺ جب مکہ سےہجرت  کر کے مدینہ پہنچے تو بنی سالم بن عوف کےعلاقے میں نماز جمعہ کا وقت ہوگیا اوریہاں آپ ﷺ نے   اپنی زندگی پہلا جمعہ ادا کیا ۔فرض نمازوں کی طرح نمازِ جمعہ کی بھی بڑی اہمیت ہے اور یہ نماز دوسری فرض نمازوں سے کہیں زیادہ افضل ہے ۔نماز جمعہ  ایضا فریضہ  ہے جس کاادا کرنا ہر مسلمان پر لازمی  اور ضروری ہے  اور اس کاتارک گنہگار  ہے ۔ نمازِ جمعہ بغیر کسی  شرعی عذر کے  چھوڑنے والے لوگوں  کورسول اللہ ﷺنے  سخت وعید سنائی۔ زیر تبصرہ کتاب’’ یومِ جمعہ فضائل ،مسائل اور احکام‘‘ مولانا ابو عبدالرحمٰن شبیر بن نور﷾ کی کاوش ہے اس کتاب میں انہوں نے جمعہ سے متعلق اہم او رضروری  باتوں کو  کتاب  وسنت کی روشنی میں  آسان  اورعام فہم انداز میں جمع کردیا ہے  اللہ اسےعوام الناس کےلیے نفع بخش بنائے ۔(آمین)(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

مقدمہ

5

پہلی منزل

13

یوم جمعہ کی امتیازی شان

33

جمعہ کے روز کا پروگرام

52

احکام و آداب جمعہ

65

خطبہ جمعہ اور نماز

86

ممنوعات یوم ا لجمعہ

95

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 3852
  • اس ہفتے کے قارئین 162384
  • اس ماہ کے قارئین 1681457
  • کل قارئین115573457
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست