#2662

مصنف : پروفیسر حافظ احمد یار

مشاہدات : 8683

یتیم پوتے کی وراثت کا مسئلہ ایک علمی اور فقہی جائزہ

  • صفحات: 180
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4500 (PKR)
(ہفتہ 20 جون 2015ء) ناشر : الفیصل ناشران وتاجران کتب، لاہور

علم الفرائض (اسلامی قانون وراثت) اسلام میں ایک نہایت اہم مقام رکھتا ہے ۔قرآن مجید نے فرائض کےجاری نہ کرنے پر سخت عذاب سے ڈرایا ہے ۔چونکہ احکام وراثت کاتعلق براہ راست روز مرہ کی عملی زندگی کے نہایت اہم پہلو سے ہے ۔ اس لیے نبی اکرمﷺ نےبھی صحابہ کواس علم کےطرف خصوصاً توجہ دلائی اور اسے دین کا نہایت ضروری جزء قرار دیا ۔صحابہ کرام میں سیدنا علی ابن ابی طالب، سیدنا عبد اللہ بن عباس،سیدنا عبد اللہ بن مسعود،سیدنا زیدبن ثابت کا علم الفراض کے ماہرین میں شمار ہوتا ہے ۔صحابہ کےبعد زمانےکی ضروریات نےدیگر علوم شرعیہ کی طرح اس علم کی تدوین پر بھی فقہاء کومتوجہ کیا۔ انہوں نے اسے فن کی حیثیت دی اس کے لیے خاص زبان اور اصلاحات وضع کیں اور اس کے ایک ایک شعبہ پر قرآن وسنت کی روشنی میں غوروفکر کر کے تفصیلی وجزئی قواعد مستخرج کیے۔اہل علم نے اس علم کے متعلق مستقل کتب تصنیف کیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’یتیم پوتے کی وراثت کا مسئلہ ‘‘ حافظ احمد یار ﷫ کی تصنیف ہے ۔دراصل یہ کتاب ان کا ایم اے کا مقالہ ہے جسے انہوں نے 1953ء میں پنجاب یونیورسٹی میں پیش کیا۔جسے پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ علوم اسلامیہ نے 1992 میں کتابی صورت میں شائع کیا۔ مقالےکی تکمیل کےبعد اس موضوع پر بعدمیں جو کچھ منظر عام پر آیا اسے مصنف موصوف نے’’ضمیمہ ج‘‘میں دینی وعلمی دلائل کےساتھ نہ صرف پیش کیا بلکہ اس پر محاکمہ بھی کیا ہے۔موصوف نے اس کتاب میں ’’ یتم پوتے کی رواثت کے مسئلہ‘‘ کو محض جذباتی او رمناظرانہ نقطہ نظر سے نہیں بلکہ علمی اور فقہی طریق پر سمجھنے اور سمجھانے کی کوشش کی ہے ۔اللہ تعالیٰ ان کی اس کاوش کو قبول فرمائے (آمین) (م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

ابتدائیہ

 

3

مقدمہ طبع اول

 

4

مقدمہ

 

7

تمہید

 

10

حصہ اول

 

 

باب اول قرآن کے احکام وراثت

 

17

باب دوم اسباب میراث

 

23

باب سوم حجاب

 

27

باب چہارم وارثوں کے طبقات

 

38

باب پنجم مقام حیرت

 

52

باب ششم خاموشی کیوں

 

60

حصہ دوم

 

 

باب اول پس منظر

 

69

باب دوم اجتہاد نو

 

76

باب سوم قرآن اور تحفظ مصالح یتامی

 

99

باب چہارم قانون وصیت کی ضرورت

 

108

باب پنجم اسلامی قانون وراثت میں ترمیم کے امکانات

 

115

ضمیمہ  الف

 

124

ضمیمہ ب

 

128

ضمیمہ ج

 

130

مراجع و مصادر

 

168

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 58320
  • اس ہفتے کے قارئین 355298
  • اس ماہ کے قارئین 1408798
  • کل قارئین110730236
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست