#3529

مصنف : شیخ احمد بن علی بن مسعود

مشاہدات : 33784

اردو شرح مراح الارواح

  • صفحات: 314
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 7850 (PKR)
(ہفتہ 12 مارچ 2016ء) ناشر : مکتبہ رحمانیہ لاہور

عربی زبان ایک زندہ  وپائندہ زبان ہے۔ اس میں ہرزمانے کے ساتھ چلنے کی صلاحیت موجود ہے۔ اس زبان کو سمجھنے اور بولنے والے دنیا کے ہر خطے میں موجودہیں ۔عربی زبان وادب کو سیکھنا اور سکھانا ایک دینی وانسانی ضرورت ہے کیوں کہ قرآن کریم جوانسانیت کے نام اللہ تعالیٰ کا آخری پیغام ہے اس کی زبان بھی عربی ہے۔ عربی زبان معاش  ہی کی نہیں بلکہ معاد کی بھی زبان ہے۔ اس زبان کی نشر واشاعت ہمارا مذہبی فریضہ ہے۔ اس کی ترویج واشاعت میں مدارس عربیہ اور عصری جامعات کا اہم رول ہے ۔عرب ہند تعلقات بہت قدیم ہیں اور عربی زبان کی چھاپ یہاں کی زبانوں پر بہت زیادہ ہے۔ہندوستان کا عربی زبان وادب سے ہمیشہ تعلق رہا ہے۔ یہاں عربی میں بڑی اہم کتابیں لکھی گئیں اور مدارس اسلامیہ نے اس کی تعلیم وتعلم کا بطور خاص اہتمام کیا۔ زیر تبصرہ کتاب "اردو شرح مراح الارواح"شیخ احمد بن علی بن مسعود ﷫کی عربی تصنیف کا اردو ترجمہ وشرح ہے۔اردو ترجمہ اور شرح کرنے کی سعادت محترم مولانا ابو حمزہ محمد شریف صاحب نے حاصل کی ہے۔مولف موصوف نے اس کتاب میں لغت عرب کے ایک اہم ترین باب علم الصرف پر تفصیلی گفتگو فرمائی ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف اورمترجم وشارح کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائےاور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

پہلا باب صحیح کے بیان میں

17

فصل ماضی

43

فصل مستقبل

90

فصل امر و نہی

109

فصل اسم فاعل

137

فصل اسم مفعول

153

فصل اسم مکان و زمان

157

فصل اسم آلہ

161

دوسرا باب مضاعف کے بیان میں

165

تیسرا باب مہموز کے بیان میں

196

چوتھا باب مثال کے بیان میں

230

پانچواں باب اجوف کے بیان میں

239

چھٹا باب ناقص کے بیان میں

274

ساتواں باب لفیف کے بیان میں

301

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 20255
  • اس ہفتے کے قارئین 445745
  • اس ماہ کے قارئین 1646230
  • کل قارئین113253558
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست