#3220.05

مصنف : ڈاکٹر صادق حسین

مشاہدات : 5850

تحریک مجاہدین جلد ششم

  • صفحات: 136
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3400 (PKR)
(پیر 18 جنوری 2016ء) ناشر : نا معلوم

ہندوستان کی فضا میں رشد وہدیٰ کی روشنیاں بکھیرنے کے لیے اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل خاص سے ایک ایسی شخصیت کو پید ا فرمایا جس نے اپنی قوت ایمان اور علم وتقریر کے زور سے کفر وضلالت کے بڑے بڑے بتکدوں میں زلزلہ بپا کردیا اور شرک وبدعات کے خود تراشیدہ بتوں کو پاش پاش کر کے توحیدِ خالص کی اساس قائم کی یہ شاہ ولی اللہ دہلوی کے پوتے شاہ اسماعیل شہید تھے ۔ شیخ الاسلام ابن تیمیہ اور محمد بن عبدالوہاب کے بعد دعوت واصلاح میں امت کے لیے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں انہو ں نے نہ صرف قلم سےجہاد کیا بلکہ عملی طور پر حضرت سید احمد شہید کی امارت میں تحریک مجاہدین میں شامل ہوکر سکھوں کے خلاف جہاد کرتے ہوئے 6 مئی 1831ء بالاکوٹ کے مقام پر شہادت کا درجہ حاصل کیا اور ہندوستان کے ناتواں اور محکوم مسلمانوں کے لیے حریت کی ایک عظیم مثال قائم کی جن کے بارے شاعر مشرق علامہ اقبال نے کہا کہ ’’اگر مولانا محمد اسماعیل شہید کےبعد ان کے مرتبہ کاایک مولوی بھی پیدا ہوجاتا تو آج ہندوستان کے مسلمان ایسی ذلت کی زندگی نہ گزارتے۔ سید محمد اسماعیل شہید اور ان کےبےمثل پیرو ومرشد سید احمد شہید اور ان کےجانباز رفقاء کی شہادت کےبعد ،بقیۃ السیف مجاہدین نے دعوت واصلاح وجہاد کاعلم سرنگوں نے نہ ہونے دیا بلکہ اس بے سروسامانی کی کیفیت میں اسے بلند سےبلند تر رکھنے کی کوشش کی ۔سید اسماعیل شہید اور ان کےجانباز رفقاء اوران کے نقش قدم پر چلتے ہوئے تحریک کو زندہ رکھنے والے مجاہدین کی یہ داستان ہماری ملی غیرت اور اسلامی حمیت کی سب سے پر تاثیر داستان ہے۔ ان اللہ والوں نےاللہ کی خاطر آلام ومصائب کوبرداشت کیا ،آتش باریوں اور شمشیرزنیوں کی ہنگامہ آرائیوں میں جانیں دے دیں،خاندان ،گھر بار اور جائیدادوں کی قربانیاں دیں ۔ جیل کی کال کوٹھڑیوں اور جزائر انڈیمان یعنی کالاپانی کی بھیانک اور خوفناک وحشت ناکیوں میں دن بسر کیے ۔لیکن جبیں عزیمیت پر کبھی شکن نہ آنے دی اور پائے استقامت میں کبھی لرزش پیدا نہ ہونے دی۔ زندگی کےہرآرام اور ہر عیش کو نوکِ حقارت سے ٹھکراتے ہوئے آگے بڑھتے رہے ۔ زیر نظرکتاب ’ ’تحریک مجاہدین‘‘ڈاکٹر صادق حسین صاحب کی تصنیف ہے ۔ اس کتاب میں انہوں نےمجاہد کبیر سید احمد شہید اور ان کےعالی ہمت رفقا کے ایمان افروز واقعات کو بڑے احسن انداز میں بیان کیاہے ۔ نیز سید ین شہیدین کی شہادت کے بعد اس تحریک مجاہدین کی جن شخصیات نے بطور امارت خدمات انجام دیں ان کابھی ذکر خیر ہے کہ جن کو پڑھ کر اسلام کی ابتدائی صدیوں کی یاد تازہ ہوجاتی ہے ۔ یہ کتاب متعدد جلدوں میں ہے لیکن ہمیں کی اس کی صرف جلد پنجم اور ششم دستیاب ہو سکیں ہیں اگر کسی صاحب کےپاس اس کی باقی جلدیں ہو تو ہمیں مطلع کرے تاکہ ان کو بھی سائٹ پر پبلش کرکے انٹر نیٹ کی دنیا میں محفوظ کیا جاسکے ۔

عناوین

صفحہ نمبر

مولانا شاہ عبدالعزیز  صاحب محدث دہلوی

5

خط مولانا شاہ عبدالعزیز  محدث دہلوی بنام منشی نعیم خان صاحب

10

سردار یا ر محمد خان

13

فقیر محمد خان لکھنوی

14

خان خاناں غلجائی رئیس قلات

18

شہزادہ کامران

19

اطلاعی  نصب  امام و اقامت جہاد بنام مسلمانان ہند

19

بجواب نامہ سردار بدھ سنگھ جرنیل افواج مہاراجہ رنجیت سنگھ

24

میاں یقین اللہ شاہ لکھنوی

25

سلطان محمد خان رئیس پشاور

27

امیر دوست محمد خان والی کام

30

ملک فیض اللہ خان مہمند

32

حبیب اللہ خان صاحب پسر عظیم خان براددر دوست محمد خان والی کامل

37

حاجی کا کڑا۔ اعظم ملازماں و عمد صاحبان دوست محمد خان

39

بجواب مکتوب نواب احمد علی  خان  رامپوری

40

مولوی حیدر علی خان رامپوری

43

مولوی غلام جیلانی صاحب رامپوری

43

میر عالم خان باجوڑی ۔ ایک امیر کبیر

44

احمد خان  بن لشکر حان کمال زئی متوسل و معتمد یار محمد خان رئیس پشاور

48

سردار محمد خان  رئیس پشاور

51

دوست محمد خان والی کامل

52

مسلمان قوم  غلجائی ، از مقام پنج تار

56

شاہ پسند خان وزیر شاہ محمود

57

سلطان زمان شاہ

59

سلیمان شاہ پادشاہ کاشغر

60

وزیر الدولہ ولد محمد امیر خان بہادر ۔ والی ٹونک

63

فقیر محمد خان

65

سید محبوب علی دہلوی

67

شاہ صبغت اللہ سندھی

70

محمد بہاول خان  عباسی والی بہاول پور

72

نواب سکندر جاہ فولاد جنگ

72

درانیاں عالی جاہاں

76

شہزادہ محمد بخت

77

شاہ نظام الدین سندھی

78

راجہ نجف خان خانپوری ۔ بزبان عربی ازانب

78

عجب خان رئیس

79

مولانا محمد اسحاق دہلوی

80

مولوی مظہر علی عظیم آبادی

80

شاہ زماں صاحب

87

شہزادہ مرزا غلام  حیدر صاحب

88

حاجی علی خان

90

فیض اللہ خان مہمند مشیر و بیروالی پشاور جوزبانی پیغام کے جواب میں لکھا گیا

93

سید حیدر  علی رامپوری

94

شاہ کا شغر

96

نواب وزیر الدولہ  بہادر والی ٹونک

97

سلطان محمدخان والی پشاور

100

اطاعت امام وقت امیر المو منین سید احمد عہد نامہ

102

اعلام برائے کا فتنہ الانام( تمام لوگوں کے لیے)

108

اعلام از جانب امیر سید احمد صاحب

110

اقامت جہاد بر قوم سکھ

125

استفتاء در مخالفت امام مجمع علیہ انام

131

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 69566
  • اس ہفتے کے قارئین 287950
  • اس ماہ کے قارئین 287950
  • کل قارئین111895278
  • کل کتب8872

موضوعاتی فہرست