#3839

مصنف : حافظ اسعد اعظمی

مشاہدات : 8732

تعزیہ داری علمائے امت کی نظر میں

  • صفحات: 80
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3200 (PKR)
(منگل 10 مئی 2016ء) ناشر : مکتبہ الفہیم مؤناتھ بھنجن، یو پی

تعزیہ عربی زبان کا لفظ ہے۔ جس کا مادہ عین، زاء اور ی سے مشتق ہے۔ جس کے معنی ہیں مصیبت میں صبر کرنا ، دلاسہ دینا ،تسلی دینا ، پرسہ دینا کے ہیں۔ انہیں الفاظ سے سے تعزیت اور تعزیہ وجود میں آئے۔ اہل تشیع کے ہاں تعزیہ ایک ایسی شبیہ ہے جوکہ سیدنا حسین کے روضہ کی طرز پر تعمیر کی جاتی ہے۔ یہ تعزیے مختلف شکلوں مختلف اشیاء سونے،چاندی،لکڑی،بانس اور سٹیل سے تیار کئے جاتے ہیں، جوکہ شیعوں کی طرف سے محرم کے مہینے میں ایک جلوس کے ہمراہ برآمد کئے جاتے ہیں۔ برصغیر میں تعزیے کا بانی بادشاہ امیر تیمور تھا۔ تیمور کے باپ، دادا اسلام قبول کر چکے تھے۔ مگر تیمور کا تعلق تلوار اور ملکوں کی فتوحات تک ہی تھا۔ تعزیہ کا تعلق عہد تیمور سے ہے۔ یعنی تعزیہ کی شروعات عہد تیموری سے ہوئی اور رفتہ رفتہ اس کی شکل میں مختلف تبدیلیوں رائج ہوتی چلی گئیں۔ عجیب بات یہ کہ ان بدعات و رسومات کو دین کی خدمت سمجھ کر انجام دیا جاتا ہے جبکہ اسلام نے ان تمام شرکیہ افعال اور بدعات و خرافات سے واضح طور سے منع کیا ہے اور ایسے موقع پر صبر سے کام لینے کی تعلیم دی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب "تعزیہ داری علمائے امت کی نظر میں" جامعہ سلفیہ بنارس انڈیا کے استاد مولانا حافظ اسعد اعظمی صاحب کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے بریلوی، اہل حدیث اور حقیقت پسند شیعی علماء کے فتاوی کی روشنی میں تعزیے کی غلطی کو واضح کیا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔ آمین(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

تمہید

5

ماہ محرم؛ اہمیت اور مسائل

9

صحابۂ کرام کا مقام و مرتبہ

14

آیات کریمہ

14

احادیث نبویہ

16

اہل علم کے اقوال

17

تعزیہ داری کا آغاز

23

تعزیہ داری اور رسم و رواج بریلوی علماء کی نظر میں

25

مولانا احمد رضا خاں

27

مولانا امجد علی رضوی اعظمی

30

مفتی جلال الدین امجدی

33

ایک فتوی مع تصدیقات علمائے اہل سنت

33

مفتی جلال الدین امجدی کا شکوہ

35

تعزیہ داری اور متعلقہ رسم و رواج: دیوبندی علما کی نظر میں

37

مولانا ابو الحسنات عبد الحی لکھنوی

39

مولانا اشرف علی تھانوی

44

مولانا ظفر احمد تھانوی

49

مولانا رشید احمد گنگوہی

52

تعزیہ داری اور متعلقہ رسم رواج: اہل حدیث علماء کی نظر میں

55

مولانا سید احمد دہلوی

57

مولانا ثناء اللہ امر تسری

64

تعزیہ داری اور متعلقہ رسم و رواج: انصاف پسند شیعی نقطۂ نظر

69

نہج البلاغہ کے کچھ اقتباسات

71

ڈاکٹر موسیٰ موسوی

72

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 35941
  • اس ہفتے کے قارئین 461431
  • اس ماہ کے قارئین 1661916
  • کل قارئین113269244
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست