#2353

مصنف : عبد المنان راسخ

مشاہدات : 21841

ترجمان الخطیب

  • صفحات: 496
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 19840 (PKR)
(ہفتہ 14 فروری 2015ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور

خطابت اللہ تعالیٰ کی عطاکردہ،خاص استعداد وصلاحیت کا نام ہے جس کےذریعے ایک مبلغ اپنے مافی الضمیر کے اظہار ،اپنے جذبات واحساسات دوسروں تک منتقل کرنے اور عوام الناس کو اپنے افکار ونظریات کا قائل بنانے کے لیے استعمال کرتا ہے ۔ایک قادر الکلام خطیب اور شاندار مقرر مختصر وقت میں ہزاروں ،لاکھوں افراد تک اپنا پیغام پہنچا سکتا ہے اوراپنے   عقائد ونظریات ان تک منتقل کرسکتا ہے۔خطابت صرف فن ہی نہیں ہے بلکہ اسلام میں خطابت اعلیٰ درجہ کی عبادت اورعظیم الشان سعادت ہے۔خوش نصیب ہیں وہ ہستیاں جن کومیدانِ خطابت کے لیے پسند کیا جاتا ہے۔شعلہ نوا خطباء حالات کادھارا بدل دیتے ہیں،ہواؤں کےرخ تبدیل کردیتے ،معاشروں میں انقلاب بپا کردیتے ہیں ۔تاریخ کےہر دورمیں خطابت کو مہتم بالشان اور قابل فخر فن کی حیثیت حاصل رہی ہے اور اقوام وملل او رقبائل کے امراء وزعما کے لیے فصیح اللسان خطیب ہونا لازمی امرتھا۔قبل از اسلام زمانہ جاہلیت کی تاریخ پر سرسری نگاہ ڈالیں تو اس دور میں بھی ہمیں کئی معروف ِ زمانہ فصیح اللسان اور سحر بیان خطباء اس فن کی بلندیوں کو چھوتے ہوئے نظرآتے ہیں۔دورِ اسلام میں فنِ خطابت اپنے اوج کمال تک پہنچ گیا تھا ۔نبی کریم ﷺ خود سحرآفرین اور دلنشیں اندازِ خطابت اور حسنِ خطابت کی تمام خوبیوں سے متصف تھے ۔اللہ تعالیٰ نے ہر دور میں وراثتِ نبوی کے تحفظ اور تبلیغِ دین کےلیے ایسی نابغۂ روز گار اور فرید العصر شخصیات کو پیدا فرمایا کہ جنہوں نے اللہ تعالی کی عطا کردہ صلاحیتوں اور اس کے ودیعت کردہ ملکۂ خطابت سے بھر پور استفادہ کرتے ہوئے پر زور انداز میں دعوت حق کوپیش کیا اور لوگوں کے قلوب واذہان کو کتاب وسنت کے نور سے منور کیا ۔ ماضی قریب میں امام الہند مولانا ابو الکلام آزاد، سیدابو بکر غزنوی، آغا شورش کاشمیری، سید عطاء اللہ بخاری ، حافظ محمد اسماعیل روپڑی،مولانا محمد جونا گڑھی ﷭ وغیرہم کا شمار میدان خطابت کے شہسواروں میں ہوتا ہے ۔اور خطیبِ ملت علامہ احسان الٰہی ظہیر شہید﷫ میدان ِ خطابت کے وہ شہسوار ہیں جنہوں نے اللہ کی توفیق سے ایک نیا طرزِ خطابت ایجاد کیا ۔اور شیخ القرآن مولانا محمدحسین شیخوپوری گلستانِ کتاب وسنت کے وہ بلبل شیدا ہیں کہ دنیا انہیں خطیبِ پاکستان کے لقب سے یاد کرتی ہے۔خطباء ومبلغین اور دعاۃِ اسلام کےلیے زادِراہ ،علمی مواد اور منہج سلف صالحین کےمطابق معلومات کاذخیرہ فراہم کرنا یقیناً عظیم عمل اوردینِ حق کی بہت بڑی خدمت ہے اور واعظین ومبلغین کا بطریق احسن علمی تعاون ہے ۔اس لیے علماء نے ہر دور میں یہ رزیں کارنامہ سرانجام دینے کی کوشش کی ہے تاکہ وہ خطباء ودعاۃ جن کے پاس مصادر ومراجع میسر نہیں یا جن کے پاس وقت کی قلت ہے ان کے لیے خطباء کی تیاری کےلیے آسانی   ہوسکے ۔ماضی قریب میں اردوزبان میں خطبات کے مجموعہ جات میں اسلامی خطبات از مولانا عبدالسلام بستوی  ، خطباتِ محمدی از مولانا محمد جونا گڑھی ،خطبات ِنبوی از مولانا محمد داؤد راز اور بعض اہل علم کے ذاتی نام سے (خطبات آزاد ،خطبات علامہ احسان الٰہی ظہیر ، خطبات یزدانی ،مواعظ طارق وغیرہ ) خطبات کے مجموعات قابلِ ذکر ہیں ۔اور عربی زبان میں خطباء واعظین حضرات کے لیے   12 ضخیم مجلدات پر مشتمل   ’’نضرۃ النعیم ‘‘انتہائی عمدہ کتاب ہے ۔ فاضل نوجوان مولانا عبد المنان راسخ کی کتب(منہاج الخطیب،ترجمان الخطیب) اسلامی وعلمی خطبات کی کتابوں کی لسٹ میں گراں قدر اضافہ ہے۔ زیر نظر کتاب ’’ترجمان الخطیب‘‘ محترم مولانا ابو الحسن عبدالمنان راسخ ﷾( مصنف کتب کثیرہ) کی تصنیف ہے جوکہ علماء خطبا اورواعظین کےلیے چودہ علمی وتحقیقی خطبات کا نادر مجموعہ ہے۔ خطباء اور واعظین حضرات کے لیے مصنف کا تحریرکردہ طویل مقدمہ بھی انتہائی لائق مطالعہ ہے۔ مولانا راسخ صاحب تقریبا دو درجن کتب کےمصنف ہے ۔ موصوف جامعہ اسلامیہ ،صادق آباد کے فیض یافتہ ہیں اور مولانا حافظ ثناء اللہ زاہدی﷾ کے مایۂ ناز قابل شاگردوں میں شمار ہوتے ہیں ۔تبلیغی واصلاحی موضوعات کے علاوہ علمی وتحقیقی موضوعات کو بیان کرنے اور تحریر کی کامل دسترس رکھتے ہیں۔ موصوف جامعہ اسلامیہ،صادق آبادسے فراغت کےبعد شروع شروع میں مجلس التحقیق الاسلامی ، لاہور میں حافظ عبد الرحمن مدنی﷾ کی زیر نگرانی بھی علمی وتحقیقی خدمات سرانجام دیتے رہے ۔ موصوف ایک اچھے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ بڑے اچھے خطیب اور واعظ بھی ہیں ۔ اور عرصہ دراز سے فیصل آباد میں خطابت کافریضہ انجام دے رہے ہیں ۔اللہ تعالیٰ ان کی تبلیغی واصلاحی ،تصنیفی خدمات کو شرف قبولیت سے نوازے،ان کے علم وعمل اور زور قلم میں اضافہ فرمائے ۔اور ان کی تمام کتب کوعوام الناس کےلیےنفع بخش بنائے (آمین)۔م۔ا) خطبات و مقالات

عناوین

 

صفحہ نمبر

دعائے خیر

 

28

گزارشات راسخ

 

29

خیر خواہی کا پانچواں سبق

 

36

خطبہ مسنونہ

 

62

نمبر1

 

روحانیت کا خزانہ

 

تمہیدی گزارشات

 

65

اتباع رسول

 

69

ایمان کی نشانی

 

71

فرشتوں کا ساتھ

 

72

محبت الہٰی کا حصول

 

74

دعاؤں کی قبولیت

 

75

نیکیوں کا ملنا

 

76

گناہوں کی بخشش

 

77

درجات کی بلندی

 

78

مومن کا زیور اور نور

 

80

جنت کے دروازوں کا کھلنا

 

81

وضو کی روح اور اس کا فلسفہ

 

82

ہاتھ کودھوتے وقت

 

83

چہرہ دھوتے وقت

 

84

سر کامسح کرتے ہوئے

 

84

دونوں پاؤں دھوتے ہوئے

 

85

نمبر2

 

 

ذکر توحید اور اس کے 8فائدے

 

 

تمہیدی گزارشات

 

89

ذکر توحید سےمحبت رسول ﷺ کی ایک جھلک

 

90

نماز کے بعد ذکر توحید

 

91

طواف کےبعد ذکر توحید

 

92

اس ذکر توحید سےمحبت کی وجہ

 

93

ذکر توحید کا پہلا فائدہ

 

94

ذکر توحید کا دوسرا فائدہ

 

96

حدیث سےثابت ہونےوالی باتیں

 

96

ذکر توحید کا تیسرا فائدہ

 

98

ایک مفید تحقیق

 

99

’’ذکر توحید‘‘ کاچوتھا فائدہ

 

101

گنہگاروں کا فائدہ ہونے دیں

 

102

’’ذکر توحید‘‘ کا پانچواں فائدہ

 

102

ذکر توحید کا چھٹا فائدہ

 

105

ذکر توحید کا ساتواں فائدہ

 

107

ذکر توحید کا آٹھواں فائدہ

 

108

دنیا وآخرت کےسب خزانے اسی میں ہیں

 

109

’’ذکر توحید‘‘ کا معنی و مفہوم

 

111

لاشریک لہ کی وضاحت

 

112

لہ الملک کی تشریح

 

113

ولہ الحمد وھو علی کل شی قدیر کامطلب

 

115

ضروری وضاحت

 

115

نمبر3

 

 

آیۃ الکرسی کا مقام ومرتبہ

 

 

تمہیدی گزارشات

 

119

آیۃ الکرسی کی اہمیت

 

120

آیت الکرسی کےموضوع پر لکھی جانے والی کتب

 

121

قرآن پاک کی سب سے اعلیٰ آیات

 

122

ابی بن کعب ﷜ کا مختصر تعارف

 

123

حدیث سےحاصل ہونےوالے عملی نکات

 

125

آیۃ الکرسی پڑھنے کا اجر و ثواب

 

126

آیۃ الکرسی کے ہونٹ اور زبان

 

127

حجر اسود کی زبان اور اس کے ہونٹ

 

128

فرشتہ جائےگا نہیں شیطان آئے گا نہیں

 

129

امام ابن تیمیہ ﷫ کا آیۃ الکرسی سے علاج

 

135

ایک اللہ والے کی آیۃ الکرسی سے عقیدت

 

136

اسم اعظم بھی آیۃ الکرسی میں ہے

 

137

شیخ الاسلام ابن تیمیہ ﷫کے اقوال

 

138

آ یۃ الکرسی سے بغیر حساب کے جنت

 

139

شیخ الاسلام ابن تیمیہ ﷫ کا معمول

 

140

آیۃ الکرسی کا معنی و مفہوم

 

141

لفظ ’’اللہ ‘‘ کی تحقیق

 

143

اسم ’’حی ‘‘ کا مفہوم

 

145

اسم ’’قیوم ‘‘ کا معنی

 

147

تاتاخذہ سنۃ ولانوم کی تفسیر

 

149

’’کرسی ‘‘ کیا ہے ؟

 

152

ایک علمی وتحقیقی حاشیہ

 

153

آیۃ الکرسی کےمتعلق اک خواہش اور دعا

 

154

کئی ا للہ والوں کا آیۃ الکرسی پڑھتے ہوئے فوت ہونا

 

155

نمبر4

 

 

پہلے پڑھائی ،فیردوائی

 

 

تمہیدی گزارشات

 

159

دوا

 

160

دعا

 

160

سورۃ فاتحہ شفا ہی شفا ہے

 

164

ایک اور ایمان افروز واقعہ

 

166

ہذا اسم اشارہ غیرہ موجودکے لیے بھی

 

167

آیۃ الکرسی شفاہی شفا ہے

 

168

سورۃ بقرہ کی آخری دوآیات شفاہی شفا ہیں

 

169

آخری تینوں قل شفاہی شفا ہیں

 

170

مہلک امراض سے بچاؤ کے لیے

 

172

ایک ایمان افروز دعا

 

173

دعائے یونس ﷤ کی فضیلت

 

174

کانوں اور آنکھوں کی سلامتی کے لیے

 

177

ظالم اور حاسد سے بچنے کے لیے

 

178

ہرقسم کے درد کے لیے

 

179

ہر قسم کی تھکاوٹ کے لیے

 

180

مریض کی عیادت کو جانے کے لیے

 

183

ایمان افروز دعا

 

184

سارے خطبے کا خلاصہ

 

185

نمبر5

 

 

دنیائےکائنات میں مقام مصطفیٰﷺ

 

 

تمہیدی گزارشات

 

189

انتخاب سب سے اعلیٰ خاندان سے

 

190

مختصر خاندانی پس منظر

 

192

دومرتبہ خصوصی اعزاز

 

193

پوری کائنات کےرسول

 

195

حق و باطل کا معیار، آپ کی شخصیت

 

198

ایک متعصب بدعتی کی ہٹ دھرمی

 

203

آپﷺ کی اطاعت و اتباع فرض

 

199

آپﷺ کا ذکر سب سے بلند

 

204

آپﷺ پردرودو سلام

 

206

ساتوں آسمانوں کی سیر

 

208

تین اہم باتیں

 

211

آپﷺ کےسر پر ختم نبوت کاتاج

 

213

نمبر6

 

 

روز قیامت او رمقام مصطفیٰ ﷺ

 

 

تمہیدی گزارشات

 

217

سب سے پہلے آپﷺ کی قبر کھولی جائے گی

 

218

آپﷺ پوری انسانیت کے سردار ہوں گے

 

219

حمد کا جھنڈا بھی آپﷺ کےہاتھ

 

221

سل تعطیٰ اور عقیدے کا حل

 

227

مقام محمود عطا کیا جائے گا

 

229

سب سے پہلے جنت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے

 

232

دعائے وسیلہ

 

235

نمبر7

 

 

جو پسند تھا میرے حضورﷺ کو

 

 

تمہیدی گزارشات

 

239

تنہائی کی عبادت

 

243

نماز

 

244

جہاں نماز کا وقت ہو فوراً سے ادا کرنا

 

246

عشاء کی نماز کو تاخیر سے پڑھنا

 

247

نماز فجر کی دوسنتیں

 

249

دوسروں سے قرآن سننا

 

250

والدین کو ایک نصیحت

 

252

روزے کی حالت میں نیک اعمال پیش ہونا

 

255

عورت پر رحم و کرم

 

257

خوشبو

 

259

قمیص

 

261

کھانے پینے میں آپﷺ کی پسند

 

262

دستی کا گوشت

 

262

کدو شریف

 

265

کدو کے فوائد

 

267

مکھن کھجور

 

267

ابن قیم ﷭کی تحقیق

 

269

سادہ ٹھنڈا پانی

 

269

نصیحت آموز حقائق

 

270

ہر اچھے کام میں پسند

 

271

نمبر8

 

 

جو پسند نہ تھا میرے حضورﷺ کو

 

 

تمہیدی گزارشات

 

277

حضرت جابر بن سلیم کا ایمان افروز عزم

 

278

حضرت عبد اللہ بن عمر ؓ کی ایمان افروز حالت

 

279

حضرت ابو ایوب ﷜کی ایمان افروز جواب

 

280

زیادہ مال زیادہ وقت اپنے پاس رکھنا

 

281

مرد کےلیے سونے کی انگوٹھی

 

286

مرد کے لیے ریشمی لباس

 

287

غیر ضروری سوالات

 

289

فقہ کی کتابوں میں بعض فضولیات

 

290

کسی کو منحوس سمجھنا

 

291

منہ سے بدبو آنا

 

293

شیخ القرآن کا عقلی جواب

 

294

قبلہ کی طرف تھوکنا

 

295

کسی کی آمد پر کھڑا ہونا

 

296

خوشا مد پسند قائدین کا انجام

 

298

کھانے کےدرمیان سے اٹھانا

 

298

بالکل پیچھےچلنا

 

299

عشاء کے بعد باتیں کرنا

 

300

اکثر روحانی و جسمانی بیماریوں کا علاج

 

301

نمبر9

 

 

مروجہ جشن عید میلاد النبی

 

 

تمہیدی گزارشات

 

305

اہل حدیث کی عقیدت پر تین دلائل

 

306

مروجہ جشن عیدمیلاد النبی ﷺ

 

307

جشن عید میلاد النبی ﷺ کیا ہے ؟

 

310

مشہور و معروف علمائے بریلویہ کے اقوال

 

311

علمائے بریلویہ کے آپس میں اختلاف

 

317

بدعت حسنہ کیا ہے ؟

 

318

بدعت حسنہ پر صحابہ﷢کا غضبناک ہونا

 

323

حضرت عبد اللہ بن عمر﷜ اور بدعت حسنہ

 

326

مجدد الف ثانی اور بدعت حسنہ

 

327

بدعت حسنہ پربعض دلائل کا سرسری جائزہ

 

328

ابولہب کا عید میلاد منانا

 

329

بدعت حسنہ کے رد پر بعض واضح قرآنی آیات

 

335

بدعت حسنہ رسول اللہ ﷺ کےزمانے میں

 

339

اللہ کا دین مکمل ہے

 

342

ولادت با سعادت کی تو تاریخ ہی متعین نہیں

 

346

جلوس میلاد کے متعلق اہل بدعت کی رائے

 

349

نمبر 10

 

 

بیمارِ کربلا ﷫او رہمارے اسلاف

 

 

تمہیدی گزارشات

 

355

بیمار کر بلا کا بچپن اور جوانی

 

356

آپ کو بیمار کربلا کیوں کہا جاتا ہے ؟

 

357

ماہ محرم میں مروجہ بدعات

 

357

بیما کربلا ﷫کا ہمارے ہاں مقام ومرتبہ

 

358

بیمار کربلا﷫کے القابات

 

360

آپ﷫ کی کنیت اور لقب

 

361

ایک اہم نصیحت

 

362

احادیث میں آپ کے اساتذہ اور شاگرد

 

363

بیمار کربلا﷫ کی نماز

 

364

بیمار کربلا﷫ کا حج

 

366

بیمار کربلا﷫ کا زاد راہ

 

367

سجدے کی حالت میں ایمان افروز کلمات

 

369

بیمار کربلا﷫ کاخصوصی درد

 

370

بیمار کربلا﷫ کا صدقہ

 

371

ملکہ زبیدہ کاحاجیوں کے لیے نہر کھدوانا

 

372

بیمار کربلا﷫ کا اعلیٰ اخلاق

 

373

اعلیٰ اخلاق کا نادر نمونہ

 

375

قرآن سن کر لونڈی کو آزاد کر دینا

 

377

بیمار کربلا﷫ کی صحابہ ﷢سےمحبت

 

379

ابو بکر و عمر ﷢سے محبت

 

380

حضرت امام زہری﷫ کا فرمان

 

382

بیمار کربلا ﷫ کا سفر آخرت

 

384

غسل دیتے ہوئے ایک راز کا علم ہونا

 

385

نمبر11

 

 

حیا نہیں تو کچھ بھی نہیں

 

 

تمہیدی گزارشات

 

390

بےحیاکون ہے

 

392

بےحیا مشرک ہے

 

394

بے حیا حرا م کا مرتکب ہے

 

396

بےحیا مومن نہیں

 

397

بےحیا ہرگناہ کرتا ہے

 

399

بے حیا محبت الہٰی سے محروم ہے

 

402

بے حیا کی موت بری ہوگی

 

405

بےحیا کے لیے سخت عذاب ہے

 

407

بے حیائی کے اسباب

 

408

موبائل

 

409

ٹی وی فیشن

 

410

شادی میں تاخیر

 

411

بے حیائی کی روک تھام

 

413

نگاہ کو نیچا رکھیں

 

414

اللہ کا دین سیکھنا

 

415

نمبر12

 

 

باصلاحیت لوگوں کے نام ایک پیغام

 

 

تمہیدی گزارشات

 

419

 

 

 

 

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 42952
  • اس ہفتے کے قارئین 468442
  • اس ماہ کے قارئین 1668927
  • کل قارئین113276255
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست