#3062

مصنف : ڈاکٹر سید تنویر بخاری

مشاہدات : 10370

تفہیم الفقہ

  • صفحات: 947
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 23675 (PKR)
(بدھ 25 نومبر 2015ء) ناشر : ایورنیو بک پیلس لاہور

جب کوئی معاشرہ مذہب کو اپنے قانون کا ماخذ بنا لیتا ہے تو اس کے نتیجے میں علم فقہ وجود پذیر ہوتا ہے۔ علم فقہ، دین کے بنیادی ماخذوں سے حاصل شدہ قوانین کے ذخیرے کا نام ہے۔ چونکہ دین اسلام میں قانون کا ماخذ قرآن مجید اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی سنت ہے اس وجہ سے تمام قوانین انہی سے اخذ کیے جاتے ہیں۔ جب قرآن و سنت کی بنیاد پر قانون سازی کا عمل شروع کیا جائے تو اس کے نتیجے میں متعدد سوالات پیدا ہو جاتے ہیں۔قرآن مجید کو کیسے سمجھا جائے؟قرآن مجید کو سمجھنے کے لئے کس کس چیز کی ضرورت ہے؟ سنت کو سمجھنے کے لئے کس کس چیز کی ضرورت ہے؟ سنت کہاں سے اخذ کی جائے گی وغیرہ وغیرہ۔ ان سوالوں کا جواب دینے کے لئے جو فن وجود پذیر ہوتا ہے، اسے اصول فقہ کہا جاتا ہے۔اور تمام قدیم مسالک (احناف،شوافع،حنابلہ اور مالکیہ)نے قرآن وسنت سے احکام شرعیہ مستنبط کرنے کے لئے  اپنے اپنے اصول وضع کئے  ہیں۔بعض اصول تو تمام مکاتب فکر میں متفق علیہ ہیں جبکہ بعض میں اختلاف بھی پایا جاتا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب " تفہیم الفقہ" ایم اے اسلامیات کے طلباء کے لئے خصوصی طور پر تیار کی گئی ہے۔جومحترم تنویر بخاری صاحب، پروفیسر عین الحق صاحب اور پروفیسر واحد بخش سعیدی صاحب کی مشترکہ کاوش ہے۔اس کتاب کے دو حصے ہیں۔جن میں سے پہلے حصے میں اصول شاشی جبکہ دوسرے حصے میں امام ابن رشد کی بدایۃ المجتہد کے بعض متعین ابواب کا ترجمہ پیش کیا گیاہے۔ ایم اے کے نصاب  میں شامل ہونے کی وجہ سے اس کتاب کو قارئین کی خدمت میں پیش کیا جارہا ہے۔تاکہ یونیورسٹیز اور کالجز کے طلباء  اس سے استفادہ کر سکیں۔(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

اصول فقہ

7

خاص اور عام

8

مطلق اور مقید

17

مشترک اور موول

21

حقیقت اور مجاز

24

استعارہ

29

صریح و کنایہ

31

متقابلات

33

فقہ اسلامی میں لفظ کے حقیقی معنی کو ترک کرنا

40

متعلقات نصوص

43

امر و نہی

46

مامور  بہ کی اقسام

49

موقت کی اقسام

50

واجب کی اقسام

52

نصوص سے مراد معلوم کرنے کے طریقے

58

حروف معانی

61

بیان نص کے وجوہ اور طریقے

73

اجماع ےکے احکام و شرائط

82

فہرست نا مکمل

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 3171
  • اس ہفتے کے قارئین 161703
  • اس ماہ کے قارئین 1680776
  • کل قارئین115572776
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست