#2247

مصنف : محمد عاصم الحداد

مشاہدات : 7990

سنت رسولﷺ کیا ہے اور کیا نہیں

  • صفحات: 97
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3880 (PKR)
(منگل 13 جنوری 2015ء) ناشر : اسلام پبلیشنگ ہاؤس لاہور

کسی بھی علم کی اہمیت کا اندازہ اس کے موضوع سے لگایاجاتاہے۔ علم اصول حدیث کا موضوع "سندومتن "یعنی حدیث ہے۔ اورحدیث کی اہمیت سے کوئی بھی مسلمان انکار نہیں کرسکتا،کیونکہ قرآن مجید کے بعد حدیث احکام شرعیہ کا ایک اہم ترین اور دوسرا بڑا ماخذہے۔یہی وجہ ہے کہ محدثین کرام نے اس ضمن میں نہایت ہی احتیاط برتی ہے۔ اور نبی کریمﷺ کی طرف منسوب احادیث کی چھان بین کے لئے اصول وضع کیے ہیں۔ان میں سے کچھ اصولوں کا تعلق حدیث کی سند سے ہے،اور کچھ کا حدیث کے متن سے ہے۔حدیث کی سند کی تحقیق کے عمل کو "روایت حدیث" کہا جاتا ہے۔جبکہ متن کی تحقیق کے عمل کو "درایت حدیث" کہا جاتا ہے۔ احادیث کو جب روایت کے اصولوں کی بنیاد پر پرکھا جاتا ہے تو احادیث کی غالب تعداد کے بارے میں نہایت ہی اطمینان کے ساتھ یہ کہا جا سکتا ہے کہ ان احادیث کی نسبت رسول اللہﷺ کی طرف درست ہے یا نہیں۔ بسا اوقات کوئی حدیث روایت کے اصولوں کے مطابق صحیح قرار پاتی ہے لیکن اس کے متن میں کوئی ایسی بات ہوتی ہے جس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ اس بات کی نسبت رسول اللہ ﷺ کی درست نہیں ہو سکتی۔ اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ ایک ثقہ سے ثقہ اور محتاط سے محتاط شخص بھی بھول چوک یا غلطی سے پاک نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ روایت کے اصولوں پر پرکھنے کے بعد بعض احادیث کو درایت کے اصولوں پر پرکھنے کی ضرورت بھی پیش آتی ہے تاکہ حدیث کی سند کے ساتھ ساتھ اس کے متن کی تحقیق بھی کر لی جائے کہ آیا یہ بات واقعتاً رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم سے درست طور پرثابت ہے یا نہیں ہے۔زیر تبصرہ کتاب" سنت رسول ﷺ کیا ہے اور کیا نہیں ہے؟"جماعت اہل حدیث کے معروف اصولی اور عالم دین محترم مولانا محمد عاصم الحداد ﷾کی تصنیف ہے ۔جس میں انہوں نے محدثین کے ان اصولوں کو بیان کیا ہے جو انہوں نے حدیث کی چھان بین کے لئے وضع فرمائے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ بعض فقہاء کے ان اصولوں کا بھی جائزہ لیا ہے جو انہوں نے اپنی فقہی مسالک کی تایید میں گھڑے ہیں۔اللہ تعالی مولف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

فہرست

3

پیش لفظ

5

باب اول: سنت اور حدیث کی تعریف اور ان کے مابین فرق

7

فائد: حدیث کی چند ضروری اصطلاحات

10

باب دوم: سنت کا مأخذ:وحی

12

باب سوم: اتباع سنت کی فرضیت

15

قرآن کریم

15

اقوال رسول اللہ ﷺ

19

اتباع سنت کے بارے میں   صحابہ کرامؓ کا طرز عمل

22

اتباع سنت کے بارے میں ائمہ کرام کا طرزعمل

25

باب چہارم: احکام میں سنت کا قرآن کے ساتھ مقام

31

باب پنجم: تاریخ تدوین سنت

32

باب ششم: حدیث کی اقسام

38

راویوں کی تعداد کے لحاذ سے

38

حدیث بیان کرنے والے کی طرف نسبت کے لحاظ سے

40

مقبول یا غیر مقبول ہونے کے لحاظ سے

41

صحیح

41

حسن (اور صحیح لغیرہ)

46

ضعیف (حسن لغیرہ)

46

ضعف کی اقسام: مرسل، منقطع، مفصل، معلق، مدلس، شاذ، منکر، متروک معل یا معلول، مدرج مقبول موضوع

47

باب ہفتم:صحیح احادیث کو رد کرنے کے لیے فقہاء کے چند اصول

54

حنفیہ

54

مالکیہ

74

باب ہفتم: ضعیف احادیث کو صحیح قرار دینے کے لیے حنفی علماء کے چند اصول

80

باب ہشتم: صحت و شہرت کے لحاظ سے کتب حدیث کے طبقات

84

مؤطا امام مالکؒ

86

صحیح امام بخاریؒ

88

صحیح امام مسلمؒ

93

سنن امام ابو داؤدؒ

93

جامع ترمذیؒ

95

سنن امام نسائیؒ

95

سنن امام نسائیؒ

95

سنن امام ابن ماجہؒ

96

مسند امام احمدؒ

96

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 8816
  • اس ہفتے کے قارئین 167348
  • اس ماہ کے قارئین 1686421
  • کل قارئین115578421
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست