#4634

مصنف : ڈاکٹر صلاح الدین سلطان

مشاہدات : 6151

شیطان کے مکر و فریب

  • صفحات: 42
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1680 (PKR)
(بدھ 21 جون 2017ء) ناشر : ایفا پبلیکیشنز نئی دہلی

شیطان انسان کا کھلا اور واضح دشمن ہے، جس نے نہ صرف انسان کو جنت سے نکالا بلکہ اب اسے دوبارہ جنت میں جانے سے روکنے کے لئے بھی ہر وقت لگا رہتا ہے۔ یہ ایسا حاسد اور برتری پسند ہے کہ جو اپنے بےجا تکبر کی وجہ سے درگاہ الہی سے نکالا گيا اور اس نے قسم کھائی کہ وہ ہمیشہ انسان کو گمراہی کی طرف لے کر جائے گا۔ بلاشبہ ہم میں سے ہر ایک نے شیطان کے وسوسوں اور فریب کا واضح طور پر تجربہ کیا ہے اور بعض اوقات اس کے جال میں بھی پھنسے ہیں۔ شیطان کا مقابلہ کرنے کے لیے خدا سے انس، آگاہی اور  تقوی ایسے اہم ترین عوامل ہیں کہ جو ہمیں نہ صرف اندرونی شیطان کے فریب بلکہ بیرونی شیطان کے نقصان سے بھی بچا سکتے ہیں۔ خداوند متعال نے بہت سی آيات میں شیطان کے نفوذ کی راہوں کے بارے میں انسان کو خبردار کیا ہے۔ سورہ فاطر کی آيات پانچ اور چھ میں ارشاد ہوتا ہے: اے لوگو اللہ کا وعدہ سچا ہے لہذا زندگانی دنیا تم کو دھوکے میں نہ ڈال دے اور دھوکہ دینے والا تمہیں دھوکہ نہ دے دے۔ بےشک شیطان تمہارا دشمن ہےتو اسے دشمن سمجھو وہ اپنے گروہ کو صرف اس بات کی طرف دعوت دیتا ہے کہ سب جہنمیوں میں شامل ہو جائیں۔ زیر تبصرہ کتاب "شیطان کے مکر و فریب" محترم ڈاکٹر صلاح الدین سلطان صاحب کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے شیطان کے مکر وفریبوں کو بیان کرتے ہوئے اس سے بچنے کے طریقے بتلائے۔اللہ ہم سب کو شیطان کے مکر وفریب سے محفوظ فرمائے۔ آمین(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

مقدمہ

7

میں کون ہوں؟

9

اللہ کے ساتھ شیطان کا رویہ و تعلق

12

انسان سے شیطان کی عداوت

13

شیطان کا مشن

21

شیطان انسان سے کیا چاہتا ہے

22

انسانوں کو بہکانے کے لیے شیطان کے ہتھکنڈے

24

شیطان کی سرگرمیوں کے اوقات

33

شیطان کے مقابلہ کے لیے عملی وسائل

35

شیطان کے عمل کے مختلف مراحل

40

خلاصہ

42

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 48937
  • اس ہفتے کے قارئین 478586
  • اس ماہ کے قارئین 1102294
  • کل قارئین112709622
  • کل کتب8872

موضوعاتی فہرست