#1628

مصنف : امام عبد الرحمٰن الجوزی

مشاہدات : 13059

شیطانی ہتھکنڈے ( صحیح تلبیس ابلیس)

  • صفحات: 626
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 18780 (PKR)
(جمعرات 22 مئی 2014ء) ناشر : دار الابلاغ، لاہور

شیطان سے انسان کی دشمنی آدم ﷤کی تخلیق کےوقت سے چلی آرہی ہے اللہ کریم نے شیطان کوقیامت تک کے لیے زندگی دے کر انسانوں کے دل میں وسوسہ ڈالنے کی قوت دی ہے اس عطا شدہ قوت کے بل بوتے پر شیطان نے اللہ تعالی کوچیلنج کردیا کہ وہ آدم ﷤ کے بیٹوں کو اللہ کا باغی ونافرمان بناکر جہنم کا ایدھن بنادے گا ۔لیکن اللہ کریم نے شیطان کو جواب دیا کہ تو لاکھ کوشش کر کے دیکھ لینا حو میرے مخلص بندے ہوں گے وہ تیری پیروی نہیں کریں گے او رتیرے دھوکے میں نہیں آئیں گے۔ابلیس کے وار سے محفوظ رہنے کےلیے علمائے اسلام اور صلحائے ملت نے کئی کتب تالیف کیں او ردعوت وتبلیغ او روعظ وارشاد کےذریعے بھی راہنمائی فرمائی۔جیسے مکاید الشیطان از امام ابن ابی الدنیا، تلبیس ابلیس از امام ابن جوزی،اغاثۃ اللہفان من مصاید الشیطان از امام ابن قیم الجوزیہ ﷭۔زیر تبصرہ کتاب '' شیطانی ہتھکنڈے ؍صحیح تلبیس ابلیس '' امام ابن جوزی  (510۔597ھ) کی تصنیف کا اردو ترجمہ ہے علامہ ابن جوزی کی یہ کتاب شروع سے انسانیت کی راہنمائی کاباعث بنتی چلی آرہی ہے۔ محدث العصر علامہ ناصر الدین کے شاگرد علی حسن علی عبد الحمید ﷾نے تلبیس ابلیس کی صحیح روایات پر مبنی اس کتاب کو المنتقى النفيس من تلبيس ابليس كے دلکش عنوان سے مرتب کیا۔شیخ علی حسن نےاس میں غیر صحیح روایات کو خارج کر کے احادیث کے تکرار کو حذف کیا او راحادیث صحیحہ کی تخریج کی ہے ۔اوربے فائدہ حکایات وقصص کوبھی نکال دیا او ر کئی مقامات پر لازمی وحتمی تعلیقات کا اضافہ کیا ہے یہ کتاب اسی تحقیق وتخریج شدہ نسخے کا ترجمہ ہے ۔تلبیس ابلیس سے بچنے کےلیے اس کا پڑہنا او ر پڑھانا ازحد ضروری ہے اسے ہر مکتب ، گھر، سکول وکالج او رہر دفتر میں ہونا چاہیے تاکہ عوام الناس اس کا مطالعہ کر کے شیطان کے وساوس اور تلبیسی چالوں سےبچ سکیں اللہ اس کتاب سے قارئین کوشیطان کےحملوں سے اگاہی اور بچنے توفیق دے (آمین)(م۔ا)

 

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

تقریظ

 

25

حرف تمنا

 

21

مقدمہ

 

27

پیش لفظ

 

31

’’ تلبیس ابلیس ‘‘ کتاب کے ساتھ چند لمحات

 

35

مصنف  کے حالات

 

37

نام ونسب

 

37

تعلیم و تعلم

 

37

مصنف کا مقدمہ

 

43

رسول بھیجنے میں حکمت

 

45

اسلامی مذہب کی حقیقت

 

46

باب 1 سنت مبارکہ اور جماعت

 

49

سخت محنت

 

49

باب 2 بدعت اور اہل بدعت

 

56

باب 3 ابلیس کی فتنہ پردازیوں سے بچاؤ

 

71

باب 4 تلبیس اور غرور کے معانی

 

85

باب 5 عقائد و مذاہب اور ابلیس

 

85

سوفسطائی

 

85

فلاسفہ

 

87

دہریہ

 

88

طبیعات پرست

 

91

منکرین بعث

 

92

تناسخ کے قائلین

 

95

عقائد اور مذاہب کے معاملات میں اثرات تلبیس

 

96

متکلمین کی انتہاء

 

99

امت کے عقائد اور تلبیس ابلیس

 

106

باب 6 فنون علم اور علماء پر ابلیسی حملہ

 

135

باب 7 والیان سلطنت اور حکمران

 

181

باب 8 عبادت گزاروں پر شیطانی ڈاکے

 

190

باب 9 زاہدوں اور عابدوں پر شیطانی حملہ

 

224

باب 10 زاہدوں کے ایک گروہ صوفیاء پر شیطانی حملہ

 

242

مال میں صوفیاء کا زہد

 

274

لباس کے معاملے میں صوفیاء پر حملہ

 

278

صوفیاء کے کھانے پینے میں تلبیسات ابلیس

 

303

سماع رقص اور وجد کے معاملات میں صوفیاء پر ابلیس کا حملہ

 

323

وجد اور صوفیاء پر ابلیسی حملہ

 

362

نوخیز لڑکوں کی صحبت میں

 

385

ترک نکاح

 

432

سیرو سیاحت

 

443

صوفیاء اور امیت

 

467

علمی مشاغل ترک کرنا

 

472

باب 11 کرامات اور دین دار لوگ

 

575

باب 12 عوام الناس اور شیطان

 

592

باب 13 لمبی آس و امید کے ساتھ سب لوگوں پر ابلیسی حملہ

 

621

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 18883
  • اس ہفتے کے قارئین 444373
  • اس ماہ کے قارئین 1644858
  • کل قارئین113252186
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست