#1895

مصنف : محمد حسین ہیکل

مشاہدات : 25760

سیدنا حضرت عمر فاروق اعظم ؓ

  • صفحات: 907
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 22675 (PKR)
(جمعرات 11 ستمبر 2014ء) ناشر : اسلامی کتب خانہ لاہور

حضرت ابوبکر صدیق کے بعد مسلمانوں کی امارت حضرت عمر﷜ کواس وقت سونپی گئی جب حضرت ابو بکر ﷜ فتنہ ارتدار کا استیصال کرچکے تھے  اور اسلامی  فوجیں عراق  وشام کی سرحدوں پر ایران اور روم کی طاقتوں سے نبرد آزما تھیں لیکن  جب حضرت عمر ؓ کی  وفات ہوئی  تو عراق وشام کلیۃً اسلامی سلطنت کے زیر اقتدار آچکے  تھے  ،بلکہ  وہ ان سے گزر کر ایران  او رمصر میں بھی اپنے پرچم لہرا چکی تھی جس  کی وجہ سے  اس کی حدوو مشرق میں چین مغرب میں افریقہ ،شمال میں بحیرہ قزوین اورجنوب میں سوڈان  تک وسیع  ہوگئی تھیں۔سیدنا فاروق اعظم ﷜کی مبارک زندگی اسلامی تاریخ  کاوہ روشن باب ہے جس  نےہر تاریخ کو پیچھے چھوڑ  دیا ہے ۔ آپ  نے حکومت کے انتظام   وانصرام  بے مثال عدل  وانصاف ،عمال حکومت کی سخت نگرانی ،رعایا کے حقوق کی پاسداری ،اخلاص نیت وعمل ،جہاد فی سبیل اللہ  ،زہد وعبادت ،تقویٰ او رخوف وخشیت الٰہی  او ردعوت کے میدانوں میں ایسے ایسے کارہائےنمایاں انجام دیے  کہ انسانی تاریخ ان کی مثال پیش کرنے  سے  قاصر ہے۔ انسانی  رویوں کی گہری پہچان ،رعایا کے ہر فرد کے احوال سے بر وقت آگاہی او رحق  وانصاف کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہ کر نےکے اوصاف میں کوئی حکمران فاروق اعظم  ﷜ کا  ثانی نہیں۔ آپ اپنے بے  پناہ رعب وجلال اور دبدبہ کے باوصف نہایت درجہ  سادگی فروتنی  اورتواضع کا پیکر تھے ۔ آپ کا قول ہے کہ ہماری عزت اسلام کے باعث ہے  دنیا کی چکا چوند کے باعث نہیں۔ سید ناعمر فاروق کے بعد آنے والے حکمرانوں میں سے  جس  نے بھی کامیاب حکمران بننے کی خواہش کی ،اسے فاروق اعظمؓ کے قائم کردہ ان زریں اصول کو مشعل راہ  بنانا پڑا جنہوں نے اس عہد کے مسلمانوں کی تقدیر بدل کر رکھ دی تھی۔ سید نا عمر  فاروق ﷜  کے اسلام لانے اور  بعد کے  حالات احوال اور ان کی   عدل انصاف  پر مبنی حکمرانی  سے اگاہی کے لیے  مختلف اہل  علم  اور مؤرخین نے    کتب تصنیف کی ہیں۔اردو زبان میں شبلی نعمانی ، ڈاکٹر صلابی ، محمد حسین ہیکل ،مولانا عبد المالک مجاہد(ڈائریکٹر دار السلام)   وغیرہ کی کتب  قابل  ذکر  ہیں ۔زیر نظر کتاب ’’سیدنا حضرت عمر فاروق﷜‘‘ محمد حسین   ہیکل کی کتاب  الفاروق  کا ترجمہ ہے ۔اس میں   مصنف نے  حضرت عمر فاروق ﷜ کے   عہد جاہلیت سے وفات کے حالات واقعات کو   پچیس  ابو اب میں  تقسیم کر کےاس انداز سے   بیان کیا ہے کہ  جس  سے   حضرت عمر فاروق﷜ کے تفصیلی حالات   ایک جگہ مرتب ہوگئے  ۔اللہ تعالی   مصنف  ومترجم کی  اس کاوش کو قبول فرمائے ۔(آمین) (م۔ا)

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

حرف آغاز

 

6

عہد جاہلیت کا ایک ورق

 

39

شرف اسلام سے سرفرازی

 

62

موافقات عمر ؓ

 

86

صدیق اکبر ؓکے دوش بدوش

 

113

عہد فاروقی ؓکا آغاز

 

134

ابو عبید ؓاور مثنٰی ؓکے کارنامے

 

160

فتح دمشق

 

191

جنگ قادسیہ کی تفصیلی رواداد

 

219

فتح مدائن

 

275

مسلمانوں کا عراق پر تسلط

 

299

شام سے رومی فوجوں کا اخراج

 

328

حضرت عمر ؓبیت المقدس میں

 

357

شام پر مسلمانوں کے قبضہ کی تکمیل

 

384

ایرانی فتوحات میں توسیع

 

428

فتح نہاوند

 

453

ایرانی فتوحات کا تتمہ

 

474

اسلامی فوجوں کی مصر کی طرف پیش قدمی

 

513

مصر میں اسلامی فوج کی کامیابیاں

 

556

فتح اسکندریہ

 

597

مصر پر مسلمانوں کا قبضہ

 

641

امور مملکت کا نظم و نسق

 

686

عہد فاروقی ؓمیں اجتماعی زندگی کا ایک نقشہ

 

741

حضرت عمر ؓکا اجتہاد

 

792

حضرت عمر ؓکی شہادت

 

840

حرف اختتام

 

886

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 5099
  • اس ہفتے کے قارئین 69685
  • اس ماہ کے قارئین 469162
  • کل قارئین105340283
  • کل کتب8777

موضوعاتی فہرست