#363

مصنف : حافظ زبیر علی زئی

مشاہدات : 25477

صحیح بخاری پر اعتراضات کا علمی جائزہ

  • صفحات: 125
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3750 (PKR)
(جمعرات 03 جون 2010ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور

نبی اکرم ﷺ کی حدیث وسنت اسلامی شریعت کی اسی طرح اساس وبنیاد ہے جس طرح کہ قرآن کریم ہے حدیث وسنت کے بغیر نہ قرآن کو سمجھا جا سکتا ہے او رنہ ہی احکامات خداوندی پر عمل ممکن ہے اللہ تعالی جزائے خیر دے محدثین کرام رحمہم اللہ کو جنہوں نے انتہائی محنت او رجگر کاوی سے رسول معظم ﷺ  کے اقوال وارشادات  اور عادات وافعال کو حیطۂ تحریر میں لاکر کتابی شکل میں امت کے سامنے پیش کیاتاکہ ان پرعمل کرنے میں آسانی اور سہولت رہے ۔اس ضمن میں امام محمدبن اسماعیل بخاری ؒ  کامرتب کردہ مجموعہ حدیث جو ’صحیح بخاری ‘ کےنام سے معروف ہے جوایک ممتاز مقام رکھتا ہے  کہ اس میں صرف انہی احادیث کو جمع کیا گیا ہے  جوفن حدیث  کی رو سے قطعی صحیح ہیں کوئی کمزور روایت اس میں جگہ نہیں پا سکتی وہ لوگ جو حدیث وسنت کے اپنے مذموم مقاصد کی راہ میں رکاوٹ سمجھتے اور امت کارشتہ رسول اکرم ﷺ  سے کمزور کرنا چاہتے ہیں مختلف طریقوں سے  حدیث رسول ﷺ کو جرح وتنقید کانشانہ بناتے رہتے ہیں ان کی ناپاک جسارتوں کا دائرہ یہاں تک وسعت پذیر ہوا کہ اب انہوں نے ’’صحیح بخاری‘‘ کو بھی ناقابل اعتبار ٹھہرانے کےلیے اس پر اعتراضات کرنا شروع کردیئے ہیں اس نوع کےشبہات  کا ازالہ بہت سارے علماء نے کیا ہے ۔زیر نظر کتاب بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے ’’صحیح بخاری  پر اعتراضات کا علمی جائزہ‘‘جناب محترم حافظ زبیر علی زئی  حفظہ اللہ کی تألیف ہے جو علم حدیث کے مختلف گوشوں میں یدطو لی رکھتےہیں اور ہمہ وقت خدمت حدیث میں مشغول ہیں آنجناب نے اس کتاب میں صحیح بخاری ،امام بخاری اور صحیح بخاری کامختصر تعارف کرواتے ہوئے صحیح بخاری پر کیئے گئے بعض اعتراضات کا ٹھوس علمی اور مسکت جواب دیا ہے جس پر وہ تمام اہل اسلام کے شکریہ کےمستحق ہیں۔
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

تقدیم

 

7

صحیح بخاری پر منکرین حدیث کے حملے اور ان کا جواب

 

9

امام بخاری ؒ کاتعارف

 

10

صحیح بخاری کا تعارف

 

11

بریلویوں کے نزدیک صحیح بخاری کامقام

 

13

دیوبندیوں کے نزدیک صحیح بخاری کامقام

 

13

احناف کے نزدیک صحیح بخاری کامقام

 

17

صحیح بخاری پرمنکرین حدیث کےحملے

 

18

ہشام بن عروہ پر بعض الناس کی جرح اور اس کاجواب

 

22

صحیح بخاری کی چند احادیث اور منکرین حدیث

 

28

موسی   ؑ کے کپڑے لے کرپتھر بھاگ گیا

 

28

موسی   ؑ کاملک الموت کی پٹائی کرنا

 

31

سلیمان ؑ کاانشاء اللہ نہ کہنا

 

33

لوط ؑ کےبارے میں حدیث

 

35

رسول اللہ  ﷺ پرجادوکااثر

 

37

بندروں کاسنگسار کرنا

 

39

فاتوحرثکم کی وضاحت

 

41

چوہے اور بنی اسرائیل

 

43

گوشت کاسڑنا

 

44

نحوست تین چیزوں میں ہے

 

46

صحیح بخاری پرمجرمانہ حملے او ران کاجواب

 

54

نبی  ﷺ کااپنی ازواج کےپاس جانا

 

56

کنواری لڑکی سےشادی

 

59

عورت او رفتنہ

 

6

سیدہ عائشہ  ؓ کانکاح او ران کی عمر

 

62

ام المومنین سیدہ صفیہ رضی  اللہ عنہاکےبارے میں اعتراض

 

64

عورت کی تمثیل پسلی کےساتھ

 

65

سلیمان ؑ کاایک رات میں سوبیویوں سےمباشرت کرنا

 

66

نبی ﷺ کی بیویاں اور شہد

 

66

اونٹوں کےپیشاب کےبارےمیں اعتراض

 

67

چھوت (متعدی بیماری)کی وضاحت

 

69

نحوست تین چیزوں میں ہے

 

70

سیدناابوہریرۃ ؓکی گستاخی !

 

70

غلام کی خریدوفروخت

 

71

عزل کےبارے میں اعتراض

 

71

عورتوں کی اکثریت  جہنم میں

 

72

اسلام کےمجرم کی جہالت

 

73

رسو ل اللہ ﷺ اور غصہ

 

73

سیدناعلی ؓاور مسئلہ مذی

 

74

عبداللہ بن عمر ؓکی ایک روایت

 

75

نبی اکرم ﷺ کاکھڑے ہوکرپیشاب کرنا

 

76

مباشرت کامفہوم

 

80/81

اذان سن کرشیطان کابھاگنا

 

81

سورج کاشیطان کےدوسینگوں پرطلو  ع ہونا

 

82

تقدیر پراعتراض او راس کاجواب

 

84

سیدناابو ہریرۃ ؓپرحدیث گھڑنےکابیان

 

100

سیدناابو ہریرۃ ؓسےمحبت

 

101

سیدناابو ہریرۃ ؓپرمنکرین حدیث کےحملے

 

107

صحیح بخاری کی دوحدیثیں او ران کادفاع

 

115

صحیح بخاری اور ضعیف احادیث

 

120

حدیث کوقرآن پرپیش کرنےوالی روایت موضوع ہے

 

123

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 79028
  • اس ہفتے کے قارئین 158147
  • اس ماہ کے قارئین 1677220
  • کل قارئین115569220
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست