#1782

مصنف : محمد اسحاق بھٹی

مشاہدات : 6453

روپڑی علمائے حدیث

  • صفحات: 352
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 8800 (PKR)
(جمعہ 15 اگست 2014ء) ناشر : محدث روپڑی اکیڈمی لاہور

متحدہ پنجاب کے جن اہل  حدیث خاندانوں نے تدریس  وتبلیغ اور مناظرات ومباحث  میں شہرت پائی ان میں  روپڑی خاندان کےعلماء کرام کو بڑی اہمیت حاصل ہے  ۔روپڑی خاندان میں علم وفضل کے اعتبار سے سب سے برگزیدہ شخصیت حافظ عبد اللہ محدث  روپڑی(1887ء۔1964) کی تھی، جو ایک عظیم محدث ،مجتہد مفتی اور محقق تھے ان کے فتاویٰ، ان کی فقاہت اور مجتہدانہ صلاحیتوں کے غماز او ر ان کی تصانیف ان کی محققانہ ژرف نگاہی کی مظہر ہیں۔ تقسیمِ ملک سے قبل روپڑ شہر (مشرقی پنجاب) سے ان کی زیر ادارت ایک ہفتہ وار پرچہ ’’تنظیم اہلحدیث‘‘ نکلتا رہا، جو پاکستان بننے کے بعد اب تک لاہور سے شائع ہو رہا ہے۔ محدث روپڑی تدریس سے بھی وابستہ رہے، قیامِ پاکستان کے بعد مسجد قدس (چوک دالگراں، لاہور) میں جامعہ اہلحدیث کے نام سے درس گاہ قائم فرمائی۔ جس کے شیخ الحدیث اور صدر مدرّس اور ’’تنظیم اہلحدیث‘‘ کے مدیر وغیرہ سب کچھ وہ خود ہی تھے، علاوہ ازیں جماعت کے عظیم مفتی اور محقق بھی۔اس اعتبار سے محدث روپڑی کی علمی و دینی خدمات کا دائرہ بہت وسیع ہے، وہ تدریس کے شعبے سے بھی وابستہ رہے اور کئی نامور علماء تیار کئے، جیسے حافظ عبدالقادر روپڑی ،حافظ اسمٰعیل روپڑی ، مولانا ابوالسلام محمد صدیق سرگودھوی ، مولانا عبدالسلام کیلانی رحمہم اللہ ، حافظ عبد الرحمن مدنی ،مولانا حافظ ثناء اللہ مدنی حفظہما اللہ وغیرہم۔ ’’تنظیم اہلحدیث‘‘کے ذریعے سے سلفی فکر اور اہلحدیث مسلک کو فروغ دیا اور فرقِ باطلہ کی تردید کی۔ اللہ تعالیٰ نے ان کو اجتہاد و تحقیق کی اعلیٰ صلاحیتوں سے نوازا تھا، فتویٰ و تحقیق کے لئے وہ عوام و خواص کے مرجع تھے۔ ۔ چنانچہ اس میدان میں بھی انہوں نے خوب کام کیا۔ ان کے فتاویٰ آج بھی علماء اور عوام دونوں کے لئے یکساں مفید اور رہنمائی کا بہترین ذریعہ ہیں۔ مذکورہ خدمات کے علاوہ  مختلف موضوعات  پر  تقریبا  80تالیفات علمی یادگار کے طور پر چھوڑیں، عوام ہی نہیں، علماء بھی ان کی طرف رجوع کرتے تھے او ران کی اجتہادی صلاحیتوں کے معترف تھے ۔مولانا عبدالرحمن مبارکپور ی  (صاحب تحفۃ الاحوذی  )فرماتے ہیں  حافظ عبد اللہ  روپڑی  جیسا ذی علم اور  لائق استاد تمام  ہندوستان میں کہیں  نہیں ملےگا۔ہندوستان  میں ان کی نظیر نہیں۔ زیر نظرکتاب  ’’ روپڑی  علمائے حدیث‘‘ مؤرخ اہل  حدیث  محترم  مولانا محمد  اسحاق بھٹی ﷾ کی تصنیف ہے جس میں  انہوں  نے  حافظ عبد اللہ  محدث  روپڑی  کے تفصیلی حالات اور ان کی علمی  وتصنیفی  خدمات کو بیان کرنے کےساتھ ان کے بعض تلامذہ  کا بھی  مختصرا ًذکر کیا ہے  ۔اس کے بعد  محدث روپڑی کے برادران  میں  سے حافظ محمد حسین روپڑی(والد گرامی  حافظ عبدالرحمن مدنی﷾  مدیر اعلی  ماہنامہ محدث ،لاہور) اور حافظ عبدالرحمن کمیر پوری  کے  حالات  قلمبند کیے ہیں ۔اور پھر محدث  روپڑی کے بھتیجوں میں  سے خطیب ملت  حافظ  اسماعیل  روپڑی ،مناظر اسلام  حافظ عبدالقادر روپڑی ، عالم اسلام کے عظیم سکالر حافظ عبدالرحمن مدنی اور حافظ عبدالوحید روپڑی  وغیرہ کے حالات بیان کرنےکےعلاوہ  جامعہ اہل حدیث، ہفت  روزہ تنظیم  اہل  حدیث  چوک دالگراں،لاہور کےذمہ داران  حافظ عبدالغفار روپڑی اور حافظ عبد الوہاب روپڑی  کابھی مختصراً تذکرہ کیا ہے ۔روپڑی خاندان کے حالات واقعات کے معلومات حاصل کرنے کےلیے یہ ایک منفرد کتاب ہے  اس کتاب  میں ماہنامہ محدث ،لاہورکے بعض مطبوعہ مضامین بھی شامل ہیں۔اللہ تعالی اس خاندان کی دینِ اسلام کےلیےتمام مساعی جمیلہ کو قبول فرمائے  (آمین)(م۔ا)
 

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

حرفے چند

 

5

خاندانی پس منظر

 

9

میاں روشن دین

 

13

حافظ عبداللہ کی ولادت اور تحصیل علم کے مختلف مراحل

 

17

روپڑی قیام تقسیم ملک سے قبل تین مراکز تدریس تبلیغ

 

29

تصانیف

 

33

فتاویٰ اہل حدیث

 

57

حضرت حافظ صاحب کے چند فتوے

 

69

اخبار ’’ تنظیم اہل حدیث‘‘ کا اجرا

 

84

چند معاصرین

 

92

معمولات و عادات اور علمی فضیلت

 

103

پہلا حج اور سلطان ابن سعود سے ملاقات و مراسلت

 

114

دوسرا حج اور سلطان ابن سعود سے ملاقات و مراسلت

 

127

تیسرا حج اور شاہ فیصل سے ملاقات

 

135

حضرت حافظ صاحب کے چند شاگردان گرامی

 

142

حضرت محدث روپڑی کا سفر آخرت

 

160

اظہار افسوس اور خراج عقیدت

 

163

چار اہم شرعی مسائل

 

178

حافظ محمد حسین روپڑی

 

213

حافظ عبد الرحمن کمیرپوری

 

225

حافظ محمد احمد

 

234

حافظ محمد اسماعیل روپڑی

 

240

حافظ عبد القادر روپڑی

 

247

میرے عظیم محسن حافظ عبد القادر روپڑی

 

276

حافظ محمود احمد روپڑی

 

304

حافظ عبد الوحید روپڑی

 

307

حافظ عبد ا لغفار روپڑی

 

318

حافظ عبد الوہاب روپڑ ی

 

330

مولانا عبد الواحد روپڑی

 

346

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 79036
  • اس ہفتے کے قارئین 158155
  • اس ماہ کے قارئین 1677228
  • کل قارئین115569228
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست