#3446

مصنف : احمد حسین کمال

مشاہدات : 7092

مولانا ابو الکلام آزاد نے پاکستان کے بارے میں کیا کہا؟

  • صفحات: 140
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 5600 (PKR)
(منگل 09 فروری 2016ء) ناشر : مکتبہ جمال، لاہور

برصغیر پاک و ہند میں کچھ ایسی شخصیات نے جنم لیا جو علم و ادب اور صحافت کے افق پر ایک قطبی ستارے کی طرح نمودار ہوئے اور دیر تک چھائے رہے۔ ان شخصیات میں سے مولانا ابو الکلام آزادؒ سرِ فہرست ہیں، مولانا کو اللہ تعالیٰ نے بے پناہ صلاحیتوں سے نوازہ تھا۔ مولانا آزادؒ عربی، اردو، فارسی اور انگریزی کے عظیم سکالر تھے، آپ نہایت ہی زیرک اور بے باک انسان تھے۔ جب فرنگی حکومت نے ایک منصوبہ کے تحت تقسیم برصغیر کا پروگرام بنایا اور ان کا ارادہ تھا کہ مسلمان پسماندہ ہیں اس لیے ان کو چند ایک رعایتوں کے ساتھ اپنا آلہ کار بنا لیا جائے گا۔ مولانا آزادؒ نے جب برطانوی حکومت کی چالوں میں شدّت محسوس کی تو برصغیر کے مسلمانوں کو اس خطرناک چال سے بچانے کے لیے مولانا نے باقاعدہ کوششیں کیں۔ مولانا یہ چاہتے تھے کہ ہندوستان میں مسلمانوں کی نو(9) کروڑ سے زیادہ ہے اور وہ اپنی اس زبردست تعداد کے ساتھ ایسی مذہبی و معاشرتی صفات کے حامل ہیں کہ ہندوستان کی قومی و وطنی زندگی میں فیصلہ کن اثرات ڈال سکتے ہیں۔ مولانا کا یہ نظریہ تھا کہ اگر آج ہندوستان کے مسلمان ایک الگ ملک حاصل کر لیں گئے تو وہ فرنگیوں کے آلہ کار ہو کر رہ جائیں گئے اور انڈیا کے مسلمان اپنی اجتماعی طاقت سے ہمیشہ کے لیے محروم ہو کر احساس کمتری کا شکار رہیں گئے۔ زیر تبصرہ کتاب"مولانا ابو الکلام آزاد نے پاکستان کے بارے میں کیا کہا" جس کواحمد حسین کمال نے مرتب کیا ہے۔ یہ کتاب مولانا کے وہ خطابات و بیانات کا مجموعہ ہے جو مولانا آزادؒ نے تقسیم ہندوستان کی جدوجہد میں کہے تھے۔ اللہ تعالیٰ ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔ آمین(عمیر)

عناوین

صفحہ نمبر

بے پناہ

4

وضاحت

5

انتساب

6

نہیں منت کش تاب شنیدن داستان میری

7

ابو الکلام آزاد، فرمودات و نگارشات کی روشنی میں

13

سنگ ہائے میل

73

موت ایک زمانہ کی نہیں ، کئی زمانوں کی موت

109

وہ اپنی ذات سے ایک انجمن تھا

125

ایک اہم کام

126

مکتوبات مولانا غلام رسول مہر

131

ابو الکلام آزاد، از شورش کاشمیری

141

روح آزاد، ساغر صدیقی

144

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 20312
  • اس ہفتے کے قارئین 445802
  • اس ماہ کے قارئین 1646287
  • کل قارئین113253615
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست