#5357

مصنف : عطاء الرحمن

مشاہدات : 9068

تحریک پاکستان کی تصویری داستان

  • صفحات: 187
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4675 (PKR)
(ہفتہ 16 جون 2018ء) ناشر : المیزان ناشران و تاجران کتب، لاہور

تحریک پاکستان کئی پہلوؤں سے بیسویں صدی کی ایک منفرد اور ممتاز تحریک تھی۔ اس کا سب سے نمایاں پہلو تو یہ تھا کہ وہ خطۂ ارض پر ایک نئی اور آزاد  مملکت کے وجود میں لانے پر منتج ہوئ اور اس طرح اس نے نقشۂ عالم پر ایسا پائدار نقش قائم کیا جو اس کے مقابلے میں کم تحریکوں کو حاصل ہو سکا۔اس تحریک کا دوسرا امتیازی پہلو یہ ہے کہ یہ آغاز سے لے کر انجام تک خالصتاً جمہوری خطوط پر چلتی رہی۔ اس کے دور میں جمہوری خطوط پر کام کرنے والی کچھ دوسری تحریکیں بھی تھیں لیکن ان کے پیش نظر صدیوں بلکہ ہزار ہا سال پہلے سے قائم شدہ ایک ملک کے لیے آزادی حاصل کرنا تھی جب کہ تحریک پاکستان کا نصب العین ایک ملک نہیں ایک قوم کے لی آزادی حاصل کرنا اور اسے ایک علیحدہ اور نیا ملک لے کر دینا تھا۔قیام پاکستان سے پہلے ملک جنگیں لڑ کے اور عسکری فتوحات قائم کر کے حاصل کیے جاتے تھے لیکن تحریک پاکستان جس ملک کے قیام پر منتج ہوئی وہ خالصتاً اس علاقے اور برصغیر کے دوسرے مسلمانوں کا کھلا جمہوری مطالبہ تھا۔اس کی خاطر انہوں نے سر عام جدو جہد کی۔ کھلے بندوں ایک زبردست تحریک برپا کی۔ جھیلیں کاٹیں اور دوسرے مصائب برداشت کیے‘ شدید مخالفتوں کا سامنا کیا‘ انتخابات لڑے۔ پہلے ان میں قدرے نامکامی اور پھر زبردست کامیابی حاصل کی۔زیرِ تبصرہ کتاب بھی  تحریک پاکستان  کے حوالے سے ہے جس میں تصاویر کے ساتھ تاریخ کو بیان کیا گیا ہےتقریبا دو صدیوں کے عرصے کو محیط تاریخ کی تصویریں جھلکیوں سے بیان کیا گیا ہے اور اس میں پانچ سو سے زیادہ تصاویر ہیں جنہیں سلطنت مغلیہ کے زوال سے لے کر 14 اگست 1947ء تک پوری تاریخی ترتیب کے ساتھ جمع کیا گیا ہے اور ساتھ اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں قیام پاکستان کی ہر کڑی کے اہم واقعات کو مستند اور ضروری تفصیلات کے ساتھ درج کیا گیا ہے تاکہ پڑھنے والا بیک وقت تاریخی حقائق سے بھی پوری واقفیت حاصل کرے اور تصویروں کی شکل میں یہ واقعات جنم لیتے ہوئے اس کی نظروں سے گزر جائیں ۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ‘سادہ اور عام فہم ہے۔ یہ کتاب’’ تحریک پاکستان کی تصویری داستان ‘‘عطاء الرحمن کی تصنیف کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں  کتب اور  بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)( ح۔م۔ا )

عناوین

صفحہ نمبر

پیش لفظ

1

سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف کاپیغام

5

مجیدنظامی ایڈیٹرانچیف رونامہ ’’نوائےوقت‘‘اور’’وی نیشن‘‘

6

تقدیم

6

تحریک پاکستان منزل بہ منزل

7

شاہ ولی اللہ بیداری کی شمع روشن ہوتی ہے

9

جنگ پلاسی انگریزوں کےخلاف پہلامعرکہ

11

ٹیپوسلطان شہید،بڑھتی ہوئی انگریزطاقت کےخلاف زبردست جنگ محاذ

14

جنگ آزادی

22

جنگ آزادی کےاثرات مسلمانوں پر

24

سرسیداحمدخان

32

محسن الملک مہدی علی خان

35

وقارالملک

36

سرسیدکی تحریک کےاثرات

37

انڈین نیشنل کانگریس کاقیام

39

تقسیم بنگال

40

شملہ وفداورآل انڈیامسلم لیک کاقیام

42

مسلم لیگ کےتاسیسی اجلاس میں نواب سلیم اللہ خان کی تقریر

43

قراردادتاسیس) منظورکردہ تاسیسی اجلاس آل انڈیامسلم لیگ1906ء بمقام ڈھاکہ

45

شملہ وفدمیں شامل اراکین کےنام

46

سرآغاخان سوم

49

سیدامیرعلی

50

مسلمان جداگانہ انتخابات کاحق حاصل کرتےہیں

51

تقسیم بنگال کی تنسیخ اورمسلم ریاست کےرخ کردارکی تبدیلی

52

مولانامحمودحسن کی تحریک ریشمی رومال

53

میثاق لکھنو1916ء

55

مولانامحمدعلی جوہر

57

تحریک خلافت رولٹ ایکٹ اورجیلیانوالہ باغ کاحادثہ

59

نہرورپورٹ

65

آل پارٹیزمسلم کانفرنس

69

قائداعظم کےچودہ نکات

71

علامہ ڈاکٹرمحمداقبال

73

علامہ اقبال کاخطبہ الہ آباد

76

پہلی دوسری اورتیسری گول میزکانفرنسیں

78

مسلمانوں کی مختلف سیاسی تحریکیں

81

چودھری رحمت علی

82

قائداعظم کی واپسی

83

گورنمنٹ آف انڈیاایکٹ 1935ءانتخابات 1937ء

84

دوقومی نظریہ‘‘بمقابلہ متحدہ قومیت کابےبنیادتصور

88

علیحدہ مسلم ریاست کی ضرورت علامہ اقبال کاخط قائداعظم کےنام

90

قائداعظم محمدعلی جناح

93

قراردادپاکستان

108

قراردادپاکستان (متن)

108

قراردادپاکستان کی حمایت میں قائداعظم کی تقریرسےاقبتاس

110

لیاقت علی خان

114

آنڈیامسلم لیگ

116

کرپس مشن

121

کرپس کی تجاویز

123

شملہ کانفرنس

126

نوجوانوں کامارچ

129

انتخابات 1946ء

130

مسلمان قانون سازوں کاکنونشن

132

کینبٹ مشن

134

مولاناشبیراحمدعثمانی

138

آل انڈیاسنی کانفرنس بنارس

139

راست اقدام

140

آزادی کی جدوجہدمیں مسلمان خواتین کاکردار

143

پاکستان بن کررہےگامسٹر جناح کابیان

146

ماونٹ بیٹن کی آمداور3جون 1947ءکاپلان

148

ہندوسکھ احتجاجی مظاہرے

152

پاکستان مخالف مہم

153

صوبہ سرحداورسلہٹ میں ریفرنڈم

154

مہاجرون کی یلغار

156

طلوع آزادی 14اگست 1947ء

159

قائداعظم کاقوم کےنام نشری پیغام

159

اسلامی جمہوریہ پاکستان کےبنیادی تصورات

167

قراردادمقاصد

172

قومی ترانہ بہ خط حفیظ جالندھری

174

حوالہ جات

175

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 56949
  • اس ہفتے کے قارئین 353927
  • اس ماہ کے قارئین 1407427
  • کل قارئین110728865
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست