رسول اللہ ﷺ کے دن اور رات

  • صفحات: 378
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 9450 (PKR)
(جمعہ 19 جنوری 2018ء) ناشر : بیت العلوم، لاہور

سیرت نبوی ﷺ کامو ضوع ہر دور میں مسلم علماء ومفکرین کی فکر وتوجہ کا مرکز رہا ہے،اور ہر ایک نے اپنی اپنی وسعت وتوفیق کے مطابق اس پر خامہ فرسائی کی ہے۔ نبی کریم ﷺ کی سیرت کا مطالعہ کرنا ہمارے ایمان کا حصہ بھی ہے اور حکم ربانی بھی ہے۔قرآن مجید نبی کریم ﷺ کی حیات طیبہ کو ہمارے لئے ایک کامل نمونہ قرار دیتا ہے۔اخلاق وآداب کا کونسا ایسا معیار ہے ،جو آپ ﷺ کی حیات مبارکہ سے نہ ملتا ہو۔اللہ تعالی نے نبی کریمﷺ کے ذریعہ دین اسلام کی تکمیل ہی نہیں ،بلکہ نبوت اور راہنمائی کے سلسلہ کو آپ کی ذات اقدس پر ختم کر کےنبوت کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ سیرت انسانیت کی بھی تکمیل فرما دی کہ آج کے بعد اس سے بہتر ،ارفع واعلی اور اچھے وخوبصورت نمونہ وکردار کا تصور بھی ناممکن اور محال ہے۔آپ ﷺ کی سیرت طیبہ پر متعدد زبانوں میں بے شمار کتب لکھی جا چکی ہیں،اور لکھی جا رہی ہیں،جو ان مولفین کی طرف سے آپ کے ساتھ محبت کا ایک بہترین اظہار ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ رسول اللہﷺ کے دن اور رات‘‘اصل میں یہ کتاب عربی میں بنام’’عمل الیوم و اللیلۃ‘‘شیخ ابو بکر احمد بن محمد الدنیوری المعروف بابن السنی کی ہے اس کو اردو قالب میں حضرت مولانا مفتی محمد فاروق ڈھالا ہے۔ جس میں انہوں نے نبی کریمﷺ کی سیرت طیبہ کو بیان فرمایا ہے۔اس کتاب میں آپﷺ کے دن و رات کے تمام معمولات کو مدون کیا ہے جو کہ ایک مسلمان کےلئےعمدہ اور پر سکون زندگی گزارنے کے لئے انتہائی ضروری ہیں۔ اللہ تعالی مولف کی اس محنت کو قبول فرمائے اور ہمیں آپ ﷺ کے اسوہ حسنہ کو اپنانے کی بھی توفیق دے۔آمین(رفیق الرحمن)

فہرست زیر تکمیل

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 10811
  • اس ہفتے کے قارئین 169343
  • اس ماہ کے قارئین 1688416
  • کل قارئین115580416
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست