#3205

مصنف : مختلف اہل علم

مشاہدات : 10892

قرآنی وظائف

  • صفحات: 66
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1320 (PKR)
(بدھ 13 جنوری 2016ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور

اللہ تعالیٰ اپنےکلام مجید میں جابجا اپنے بندوں کودربار الٰہی سے مانگنے کی ترغیب دلائی ہے اور ساتھ ہی انہیں اس کا سلیقہ اور ڈھنگ بھی سکھایا ہے۔ قرآن مجید میں انبیاء کرام ﷩ کے واقعات کے ضمن میں انبیاء﷩ کی دعاؤں او ران کے آداب کاتذکرہ ہوا ہے ۔ ان قرآنی دعاؤں سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ کے سب سے برگزیدہ بندے کن الفاظ سے کیا کیا آداب بجا لاکر کیا کیا مانگا کرتے تھے ۔ انبیاء﷩ کی دعاؤں کو جس خوبصورت انداز سے قرآن مجید نے پیش کیا ہے یہ اسلوب کسی آسمانی کتاب کے حصے میں بھی نہیں آیا ۔ ان دعاؤں میں ندرت کاایک پہلو یہ بھی ہے کہ ہر قسم کی ضرورت کے بہترین عملی اور واقعاتی نمونے بھی ہماری راہنمائی کے لیے فراہم کردیئے گئے ہیں ۔اللہ تعالیٰ نے انبیاء ان دعاؤں کو شرف قبولیت سے بھی نوازا۔ زیر تبصرہ کتاب’’ قرآنی وظائف‘‘ مکتبہ اسلامیہ ،لاہورکے مدیر جناب مولانا محمد سرور عاصم ﷾ کی نگرانی میں ان کے ادارے کے ریسرچ سکالرز نے مرتب کی ہے ۔اس کتاب میں دعا کی اہمیت ، فضیلت اورآداب کو ذکرکرنے کےبعد انبیاء﷩ کی دعاؤں کو درج کیا گیا ہے۔ ہمیں بھی اپنی زندگی میں ان کو یاد کرنے اور اللہ تعالیٰ کے حضور مانگنے کی عادت بنانی چاہیے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے درکا سوالی بنائے رکھے اور دعا کےآداب کو ملحوظ رکھتے ہوئے دعا کرنے کی توفیق عطار فرمائے ۔(آمین)(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

پہلے مجھے پڑھیے

8

ابتدائیہ

10

قرآن مجید اور دعا

12

دعا کی فضیلت

16

دعا کی قبولیت کی تین صورتیں

17

دعا کی شرائط

17

آداب دعا

19

دعا کی قبولیت کے اوقات

24

کن کن لوگوں کی دعائیں قبول ہوتی ہیں

28

قرآن مجید  کی دعائیں

31

طلب ہدایت اور بیماری سے شفا کی دعا

32

قبول عبادت ، حصول  ایمان اور طلب ہدایت کی دعا

33

قبول ایمان کی دعا

34

توفیق عمل صالح اور اطمینان قلب کی دعا

35

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 42619
  • اس ہفتے کے قارئین 468109
  • اس ماہ کے قارئین 1668594
  • کل قارئین113275922
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست