#3420

مصنف : محمد اشرف

مشاہدات : 4564

قادیانی غیر مسلم کیوں

  • صفحات: 163
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4075 (PKR)
(منگل 08 مارچ 2016ء) ناشر : طارق اکیڈمی، فیصل آباد

اسلامی تعلیم کے مطابق نبوت ورسالت کا سلسلہ سیدنا آدم   سے شروع ہوا اور سید الانبیاء  خاتم المرسلین حضرت محمد ﷺ پر ختم ہوا اس کے  بعد جوبھی نبوت کادعویٰ کرے گا وہ  دائرۂ اسلام سے خارج ہے  نبوت کسبی نہیں وہبی ہے  یعنی اللہ تعالیٰ نے  جس کو چاہا نبوت ورسالت سے  نوازاکوئی شخص چاہے وہ کتنا ہی عبادت گزارمتقی اور پرہیزگار کیوں نہ وہ نبی نہیں  بن سکتا ۔اور اسلامی تعلیمات کی رو سے سلسلہ نبوت اوروحی ختم ہوچکاہے جوکوئی دعویٰ کرے گا کہ اس پر  وحی کانزول ہوتاہے وہ دجال ،کذاب ،مفتری ہوگا۔ امت محمدیہ اسےہر گز مسلمان نہیں سمجھے گی یہ امت  محمدیہ کا اپنا خود ساختہ فیصلہ نہیں ہے  بلکہ  شفیع امت  حضرت محمد ﷺ کی   زبان  صادقہ کا فیصلہ ہے۔قایادنی اور لاہوری مرزائیوں کو اسی لئے غیرمسلم قرار دیا گیا ہے کہ ان کا یہ عقیدہ ہے کہ  مرزا غلام احمد  قادیانی  نبی تھے ان کو اللہ سےہمکلام ہونے اور  الہامات پانے کاشرف حاصل تھا۔ مرزا قادیانی کے دعویٰ نبوت کرنے کے آغاز سے ہی   اس کی تردید وتنقید میں علماء نے  بھر پور کردار ادا کیا ۔تقسیم پاکستان کے وقت قادیانیت کا مرکز قادیان سے ربوہ میں  منتقل ہوگیا۔اب اقلیت کی ریشہ دوانیاں اور دسیسہ کاریاں مزید بڑھنے لگیں حکومتی مناصب اور ریاست کے کلیدی اداروں پر قبضے کے لیے ان کی کوششیں اور سازشیں کامیاب ہونے لگیں۔ 26مئی 1974ء کوربوہ کے ریلوے اسٹیشن پر قادیانی جتھے نے مسلمان طلبہ پر حملہ کیا۔اس خبر سے پورے ملک میں غم وغصہ کی لہراٹھی جو ایوان اقتدار میں بھی زلزلہ برپا کرنے میں کامیاب ہوگئی۔اس موقع پر قومی اسمبلی کےایوان میں یہ مسئلہ زیر بحث آیا تو اس پر ایک کمیٹی قائم  کردی گئی۔ جس نے  قادیانی  اور مسلم  موقف کوبڑی تفصیل کےساتھ سنا اور بالآخر7 ستمبر 1974ء کو اس قادیانی ٹولے کو غیر مسلم اقلیت قرار دے دیاگیا۔ یو ں  تاریخ میں  پہلی مرتبہ دستوری اور آئینی اعتبار سے قادیانی ٹولے کامحاسبہ کیاگیا تو  قادیانی اکابرین اور اصاغرین بھی  دم دبا کر اپنے سرپستوں کی زمین برطانیہ میں پہنچ گئے۔قادیانیوں کو دستوری اعتبار سے غیر مسلم اقلیت قرار دلوانے میں جن لوگوں کی مساعی لائق ذکر ہیں ان میں ایک ممتاز نام مولانا حکیم  عبد الرحیم  اشرف﷫ کا۔انہوں نے اس موقع پر اسمبلی کےممبران اور کارکنانِ حکومت کواس مسئلے سے آگاہ کرنےکےلیے فوری طور پر ایک ایسی دستاویز تیارکی جو علمی اور تحقیقی اعتبار سے  ابھی تک قادیانیت کے خلاف  لکھے گئے لڑیچر میں ایک  نمایاں او ر ممتاز حیثیت کی حامل ہے۔قادیانی فرقے کے خلاف سب سے پہلا فتوئ تکفیر مولانامحمد حسین بٹالوی ﷫ نے تحریرکیاجس پر برصغیر  کے  تقریباًدوصد  تمام مسالک کے علماء نے  دستخط ثبت کیے ۔اس فرقے کے خلاف مناظروں کاسب سے کامیاب مقابلہ شیخ الاسلام مولانا نثاء اللہ امرتسری﷫ نے  کیا جنہیں بالاتفاق فاتح قادیان کا خطاب دیا گیا ۔تقسیم ملک  کے بعدپاکستان میں اس گمراہ فرقے کواقلیت قرار دلوانے کےلیے  سب سے  پہلے متکلم اسلام مولانا محمد حنیف ندوی ﷫ کا قلم حرکت میں آیا۔اوراس فرقے کو اپنے منطقی انجام تک پہنچانے کےلیے  آخری علمی معرکہ مولانا عبد الرحیم اشرف ﷫ کے قلم سے لڑا  گیا۔الحمد للہ یہ سب اکابرین مسلک اہل حدیث  سے تعلق رکھنے والےتھے ۔زیر تبصرہ کتاب’’قادیانی غیر مسلم کیوں‘‘مولانااشرف  کی تحقیقی دستاویز کی ہی کتابی صورت ہے۔اس نگارش کی تحسین مولانا ظفر احمد انصاری ، مولانا مفتی محمود اور دوسرے  علماء کرام نےبھی کھلے دل سےکی ۔اللہ تعالیٰ کی جانب سے مولانا کی اس کاوش کو ایسی قبولیت نصیب ہوئی کہ اس کے مطالعہ سے  اربابِ حکومت ، ارکان اسمبلی کے دل ودماغ پہلی مرتبہ اس فتنے کی حقیقت سےآشکارہوئے اور پھر اس فرقۂ ضالہ کو غیر مسلم اقلیت قرار دے دیا گیا ۔رد قادنیت کے لٹریچر میں یہ کتاب اپنے تحقیقی لوازمے، طرزِ استدلال اور اسلوب نگارش کےاعتبار سے  ایک امتیازی وصف کی حامل ہے ۔اس کےمطالعہ سے  گمراہ قادیانی  احباب کوراہِ راست کے سمجھنے اوراختیار کرنےمیں مدد ملے گئی۔مولانا حکیم عبد الرحیم اشرف کی اس تحقیقی کاوش کا ایک حصہ 1977ء میں مکتبہ المنبر ،فیصل آباد نے شائع کیا تھا۔موجود ہ  ایڈیشن  طارق اکیڈمی  فیصل آباد نے  نہائیت  سلیقہ سے 2002ء میں   شائع کیا ہے ۔اس طبع جدید میں وطن عزیز کے   ممتاز دانشور  جناب پروفیسرعبدالجبار شاکر﷫ کااپنےمنفرد اور مخصوص اسلوب میں تحریر شدہ  نہایت وقیع اور فاضلانہ مقدمہ بھی شامل اشاعت ہے ۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

کلمۃ الناشر

7

حرف اول

13

پیش لفظ

21

پش منظر

31

امت میں داخل او رامت سے خارج ہونے کی مسلمہ بنیاد

 

مرزاغلام احمد

 

انگریز کاخیرخواہ

 

دعوی نبوت

 

قادیانی مسلم نزاع

 

لاہوری اورقادیانی پس منظر

 

قادیان میں مسلمانوں سے جگا ٹیکس

 

قادیانی استبدادی قوت

 

علامہاقبال کاکلمہ حق

 

قادنی کی سازش سرظفر اللہ

 

قادیانی قبضہ گروپ

 

قادیانی سٹیٹ

 

قادیانی امت کی دوحیثیتیں

 

مکہ معظمہ پر نگاہ غلط

 

مکہ مکرمہ میں قادیانی مشن

 

ایک آرڈر

 

بدیہی حقائق

 

ختم نبوت کااقرار اور انکار

53

لاہوری فرقہ

 

قادیانی فرقہ

 

ختم نبوت

 

سیدنا موسی ﷤ اور ان کی قوم

 

سیدنا شعیب ﷤

 

سیدنا عیسی ﷤ اور انکی قوم کی شہادتیں

 

معراج

 

الوداعی خطاب

 

مدعی نبوت سے دلیل طلب کرنا بھی کفر ہے

 

مرزاغلام احمد کی تصریحات

 

ختم نبوت پر اصرار

 

کفر واسلام ،دوفرقے ،دوامتیں

69

قادیانی امت دینی حیثیت سے

 

طلیحہ اسدی

 

مسلیمہ کذاب

 

غیرمسلم اقلیت قراردینے کافیصلہ

 

قادیانی دائرہ اسلام سےخارج

 

عالم اسلام کااجماع

 

منیر انکوائری رپورٹ

 

قادیانی اہل ربوہ اور الاہور

 

قادیانیوں کادرد ناک تاثر

 

اسلامیان عالم کافر

 

حکیم نوار الدین کافتوی

 

مرزاکونہ ماننے والے

 

یہودیو ں کی طرح ہیں

 

مسلمان بھی مرزائیوں کوکافر کہنے کاحق رکھتے ہیں

 

دوفرقے نہیں دوامتیں

 

مسلمانوں سے تعلق رکھنا حرام ہے

 

دعوی نبوت بھی اقرار کفربھی

97

مرزاغلام احمد کافتوی کفر

 

کافر،بلکہ بڑاکافر

 

ختم نبوت کے بعد دعو ی نبوت

 

وحی الہی کوبند قرار دینےوالا

 

دین شیطانی اور لعنتی ہے

 

شیطانی مذہب

 

شرالاامم

 

رحمتہ اللعاالمین یا

 

شریعت لانے والانبی

115

قادیانی متنبی احادیث کے

 

ردوقبول میں حکم

 

مرزاغلام احمد کی اتباع ہی ذریعہ نجات ہے

 

صاحب الشریعہ نبی ہونے  کادعوی

 

شریعت اور صاحب شریعت

 

قادیانی شریعت کے جدید احکام

 

اب چھوڑ دوالے دوستوجہاد کاخیال

127

نبوت کاذب کااصل مقصد

 

امت مسلمہ کو جہاد سے ہٹانا تھا

 

نگاہ بازگشت

145

مرزاغلام احمد قادیانی نے اپنی کتابو ں میں کئی ایک مقامات میں کہاہے

 

انگلستان کی بہی خواہی میں کوتاہی کرنا

 

مرزاغلام  احمد اپنی تاریخ وفات

 

مرزادی نے دعوی تویہ کیا کہ وہ اسلام کو مکمل کرنے کے لئے آیا ہے

 

طارق اکیڈمی سے طرف سے نہایت سلیقہ

 

ہندقادیانی گھٹہ جوڑ

 

قادیانی قبضہ گروپ

 

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 35173
  • اس ہفتے کے قارئین 460663
  • اس ماہ کے قارئین 1661148
  • کل قارئین113268476
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست