#5262

مصنف : ضیاء الحسن محمد سلفی

مشاہدات : 3677

پیام اجل

  • صفحات: 178
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4450 (PKR)
(ہفتہ 10 مارچ 2018ء) ناشر : الکتاب انٹرنیشنل، نئی دہلی

زندگی ایک سفر ہے اور انسان عالم بقا کی طرف رواں دواں ہے ۔ ہر سانس عمر کو کم اور ہر قدم انسان کی منزل کو قریب تر کر رہا ہے ۔ عقل مند مسافر اپنے کام سے فراغت کے بعد اپنے گھر کی طرف واپسی کی فکر کرتے ہیں ، وہ نہ پردیس میں دل لگاتے اور نہ ہی اپنے فرائض سے بے خبر شہر کی رنگینیوں اور بھول بھلیوں میں الجھ کر رہ جاتے ہیں ہماری اصل منزل اور ہمارا اپنا گھر جنت ہے ۔ ہمیں اللہ تعالیٰ نے ایک ذمہ داری سونپ کر ایک محدود وقت کیلئے اس سفر پر روانہ کیا ہے ۔ عقل مندی کا تقاضا تو یہی ہے کہ ہم اپنے ہی گھر واپس جائیں کیونکہ دوسروں کے گھروں میں جانے والوں کو کوئی بھی دانا نہیں کہتا۔انسان کوسونپی گئی ذمہ داری اورانسانی زندگی کا مقصد اللہ تعالیٰ کی عبادت کرکے اللہ تعالیٰ کو راضی کرنا ہے۔موت کے وقت ایمان پر ثابت قدمی ہی ایک مومن بندے کی کامیابی ہے ۔ لیکن اس وقت موحد ومومن بندہ کے خلاف انسان کا ازلی دشمن شیطان اسے راہ راست سے ہٹانے اسلام سے برگشتہ اور عقیدہ توحید سے اس کے دامن کوخالی کرنے کےلیے حملہ آور ہوتاہے اور مختلف فریبانہ انداز میں دھوکے دیتاہے ۔ ایسےموقع پر صرف وہ انسان اسکے وار سےبچتے ہیں جن پر اللہ کریم کے خاص رحمت ہو ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’پیامِ اجل‘‘ ضیاء الحسن محمد سلفی (استاذ جامعہ عالیہ عربیہ مئو ناتھ بھنجن، یو، پی) کی تصنیف ہے۔ جس میں موت کا مفہوم، قبر اور غذاب قبر کوبیان کیا ہے۔ ا س کتاب میں ان احوال کوذکر کرنے اور جمع کرنے کا مقصد یہ ہے کہ لوگ اس سے آگاہی حاصل کر کے اپنی موت کے لمحات کوکامیاب وکامران بنائیں ۔کیونکہ یہ لمحات دوسری زندگی میں داخلہ کے لیے سنگ میل اور پہلی سیڑھی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ اس میں انہوں نے مرتے وقت شیطان کے حملے سےبچ کر ثابت قدم رہنے کے لیے قرآن وحدیث کی روشنی میں راہنمائی فراہم کی ہے اور واضح کیا ہے کہ مومن نے موت کے وقت شیطان کے حملے سے اپنے آپ کوکیسے بچانا ہےاور تکلیف کے باوجود عقیدہ توحید اوردین اسلام پر ثابت قدم وکاربند کیسے رہنا ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کتاب کو مسلمانوں کے لیے شیطان کے حملوں اور شرور سے بچنے کا باعث ورہنما بنائے۔ آمین (رفیق الرحمن)

عناوین

صفحہ نمبر

پیش لفظ

5

موت کامفہوم اوراسکی حقیقت

10

موت سےرستگاری نہیں

10

موت کوبکثرت یادکرنےکی ترغیب

19

موت کویادکرنےکےفوائد

24

ذکرموت میں ہمارےاسلاف کاانداز

34

موت کی یاددہانی سےمتعلق علامہ قرطبی کاایک موثرموعظت

38

موت وآخرت کویاددلانےوالی اوردنیاسےبےرغبت کرنےوالی چیز

39

زیارت قبورکی شرعی حکمت اورفوائد

42

زیارت قبورکےذریعہ عربت وموعظت حاصل کرنےکاطریقہ

49

قبروں سےنصیحت حاصل کرنےکےمتعلق چنداشعار

54

آرزوئیں کم کرنےکی فضیلت

60

کل کےلیے زاورراہ تیارکرنےکااہتمام

73

دوقسم کی نعمتیں قابل رشک ہیں

81

موت کی تمناکرنےکی ممانعت

86

موت کی مدہوشیوں اورسختیوں کابیان

898

انبیاءورسل پرشدائدموت اوراسکی حکمت

108

موت کی سختیاں کسی پرہلکی ہوتی ہیں

113

موت کےوقت مومن کےلیے رضوان الہیٰ کی نویداورکافرکےلیے عذاب شدیدکی وعید

114

روح قبض کرنےسےلیکرعذاب قبراورسول جواب کی تفصیل میں ایک مشہور حدیث

120

عذاب قبرسےتعوذکابیان

138

منکرین عذاب قبرکےشبہات اوران کاازالہ

140

عذاب قبرکےبارےمیں اسلامی فرقوں کاموقف

145

عذاب قبراوراسکےفتنہ سےمحفوظ رہنےوالےلوگ

148

ناگہانی موت رحمت یازخمت

154

اچھےاوربرےخاتمہ کابیان

157

عملوں کادارومدارخاتموں پرہے

157

براخاتمہ اوراس کےاسباب کابیان

158

برےخاتمہ کی علامات

161

حسن خاتمہ کےاسباب

162

حسن خاتمہ کی علامات

164

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 46974
  • اس ہفتے کے قارئین 472464
  • اس ماہ کے قارئین 1672949
  • کل قارئین113280277
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست