#2344

مصنف : سعید بن علی بن وہف القحطانی

مشاہدات : 7374

مختصر صحیح حصن المسلم

  • صفحات: 114
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2280 (PKR)
(اتوار 08 مارچ 2015ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور

شریعتِ اسلامیہ میں دعا کو اایک  خاص مقام حاصل ہے اورتمام سابقہ شرائع ومذاہب میں بھی  دعا  کا تصور موجود  رہا ہے ۔صرف دعا ہی  میں ایسی قوت ہے کہ جو تقدیر کو  بدل سکتی  ہے  ۔دعا ایک  ایسی عبادت  ہے جو انسا ن ہر لمحہ  کرسکتا ہے  اور  اپنے خالق  ومالق  اللہ  رب العزت سے اپنی  حاجات پوری کرواسکتا ہے۔اورجس  طرح  جسم  کی بقا کے لیے  خوراک  ضروری ہے،اسی طرح روح کی حیات  کا انحصار تلاوتِ قرآن ،ذکر واذکار اور ادعیہ ماثورہ  کے اہتمام پر ہے ۔ کتاب وسنت میں  مختلف مقامات  پراللہ  تعالیٰ کا بکثرت ذکر کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔اذکاراور  دعاؤں کااہتمام کرنے کے ایسے بے شمار فوائد ہیں  جن کا انسان تصور بھی نہیں کرسکتا ۔مگر یہ  یاد رہے انسان کی دعا اسے  تب ہی فائدہ دیتی ہے جب وہ دعا کرتے وقت دعا کےآداب وشرائط کوبھی  ملحوظ رکھے۔ امتِ مسلمہ  کے لیے  مسنون دعاؤں تک بآسانی  رسائی کےلیے  علماء ومحدثین  نے دعاؤں کے موضوع پر کئی کتب تحریر کی  ہیں ۔ جن میں  مفصل بھی ہیں  اور مختصر بھی  ہیں۔مختصر  کتابوں میں   سے  شیخ  سعیدبن علی  القحطانی ﷾ کی  ’’حصن المسلم‘‘جامعیت واختصار  کے لحاظ سے  عمدہ ترین کتاب ہے  جسے  قبول  عام حاصل ہے۔اس کی  افادیت کے  پیش نظر  اردو  زبان میں  اس کے  متعدد تراجم شائع ہوچکے ہیں۔اور کئی اہل علم   نے اس پر تحقیق وتخریخ  اور اسے مختصر کرنے کاکام بھی کیا ہے ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’مختصر صحیح  حصن المسلم ‘‘مستند اذکا ر اور محقق دعاؤں کا م مختصر مجموعہ ہے ۔ جو کہ   سعید بن علی بن وہف القحطانی    کی مقبول عام کتاب حصن المسلم کا  اختصار و انتخاب ہے ۔یہ  ترجمہ ،تلخیص وتحقیق حافظ زبیر علی زئی﷫ کے  شاگر د رشید   محترم  حافظ ندیم ظہیر﷾ کی کاوش   ہے ۔اس مختصر مجموعہ   میں موصوف نے  ہر قسم کی  ضعیف روایات کو پیش کرنے  سے مکمل اجتناب کرتے  ہوئے  بعض مقامات پر ضعیف روایت کی جگہ صحیح حدیث کا اضافہ کیاہے اور ہر حدیث کی مکمل تخریج اوراس پر صحیح یا حسن کا حکم واضح کیا ہے ۔اور موصوف نے   اختصار کے  پیش نظر   مجموعۂدعا میں سے   صحیح ترین کا انتخاب کیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ  حافظ ندیم صاحب کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے   قبول عام  کا درجہ  عطافرمائے  (آمین)  (م۔ا)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

حرف اول

 

12

نیند سے بیدار ہونے کی دعا

 

14

نیا لباس پہننے کی دعا

 

15

نیا لباس پہننے والے کے لیے دعا

 

15

بیت الخلاء میں داخل ہونے کی دعا

 

16

بیت الخلاء سے نکلنے کی دعا

 

16

وضو سے فارغ ہونے کے بعد ذکر

 

17

گھر سے نکلتے وقت ذکر

 

18

مسجد کی طرف جانے کی دعا

 

18

مسجد میں داخل ہونے کی دعا

 

20

مسجد سے نکلنے کی دعا

 

21

اذان کا اذکار

 

21

نماز شروع کرنے کی دعا

 

22

سورۂ فاتحہ

 

23

سورۂ اخلاص

 

24

رکوع کی دعائیں

 

25

رکوع سے اٹھنے کی دعائیں

 

25

سجد کی دعائیں

 

26

دو سجدوں کے درمیان کی دعا

 

27

سجدۂ تلاوت کی دعا

 

27

تشہد

 

28

تشہد کےبعد نبی کریم ﷺ پر درود

 

29

آخری تشہد میں سلام سے پہلے کی دعا

 

30

نماز سےسلام پھیرنے کے بعد کے اذکار

 

30

استخارہ کی دعا

 

36

صبح و شام کے اذکار

 

38

سوتے وقت کے اذکار

 

51

رات کو پہلو بدلتے وقت کی دعا

 

58

برا خواب دیکھنے والا کیا کرے ؟

 

59

قنوت وتر کی دعائیں

 

60

پریشانی اور غم کی دعا

 

62

بے چینی کی دعائیں

 

63

دشمن اورحکمران سے ملتے وقت کی دعا

 

64

دشمن پر بددعا

 

65

جب کسی سےخطرہ ہو تو کیا کہے ؟

 

66

جسے ایمان میں شک ہو ، وہ کیا کرے ؟

 

66

ادائیگی قرض کی دعا

 

67

جس پرمشکل آپڑے اس کی دعا

 

68

جس سےگناہ سرزد ہو جائے وہ کیا کرے ؟

 

69

شیطان اور اس کے وسوسے دور کرنے کی دعا

 

69

بچوں کو کن کلمات کے ساتھ پناہ دی جائے

 

71

مریض کی عیادت کےوقت دعا

 

72

مریض کی تیماداری کرنے کی فضیلت

 

72

زندگی سےمایوس مریض کی دعا

 

73

قریب الموت کو لا الہ الااللہ کی تلقین

 

74

جسے مصیبت پہنچے اس کی دعا

 

75

نماز جنازہ میں بچے کے لیے دعا

 

78

تعزیت کی دعا

 

78

قبروں کی زیارت کی دعا

 

79

ہوا ( آندھی) چلتے وقت کی دعا

 

80

بارش کی دعا

 

81

بارش اترنے کے بعد ذکر

 

82

روزہ افطار کرنے وقت کی دعا

 

82

کھانا کھانے سے فارغ ہونے پر دعا

 

83

کسی کے گھر روزہ افطار کرے تو ان کے لیے دعا

 

84

پہلا پھل دیکھنے کی دعا

 

85

شادی کرنےوالے کے لیے دعا

 

86

شادی کرنے والے اور سواری خریدنے والے کی دعا

 

87

بیوی سے ہم بستری سے پہلے کی دعا

 

88

غصے کےوقت کی دعا

 

88

مصیبت زدہ کو دیکھ کر دعا

 

89

مجلس میں کیا کہا جائے؟

 

89

کفارہ مجلس کی دعا

 

90

وہ ذکر جس سے اللہ دجال سے محفوظ رکھے گا

 

91

جوشخص تمہیں اپنا مال پیش کرے اس کےلیے دعا

 

92

سوار ہوتے وقت کی دعائیں

 

93

سفر کی دعا

 

94

سواری کے پھسلنے کی دعا

 

97

مسافر کی مقیم کے لیے دعا

 

98

مقیم کی مسافر کے لیےدعا

 

98

سفر میں یاسفر کے بغیر کسی جگہ ٹھہرے

 

99

سفر سے واپسی کی دعا

 

100

نبی کریم ﷺ پر درود و سلام پڑھنے کی فضیلت

 

101

سلام کا پھیلانا

 

102

مرغ بولنے اورگدھے رینکنے کے وقت کی دعا

 

103

رات کو کتے بھونکتے وقت کی دعا

 

104

جب حجر اسود کے پاس آئے تو تکبیر کہے

 

105

صفا اور مروہ پر ٹھہرنے کی دعا

 

106

مشعر حرام کےقریب ذکر

 

107

رمی جمار کرتے ہوئے ہر کنکری کے ساتھ تکبیر

 

108

تعجب اور خوش کن کام کی دعا

 

109

اپنی نظر لگنے کاڈر ہوتو کیا کرے ؟

 

110

جانور کو ذبح اور اونٹ کو نحر کرتے وقت کیا کہے ؟

 

110

استغفار اور توبہ کا بیان

 

111

مختلف نیکیاں اور جامع آداب

 

112

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 101598
  • اس ہفتے کے قارئین 398576
  • اس ماہ کے قارئین 1452076
  • کل قارئین110773514
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست