#3562

مصنف : عطاء اللہ ڈیروی

مشاہدات : 7591

محرف قرآن و منکر حدیث پرویز صاحب اور مسئلہ تقدیر

  • صفحات: 153
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3825 (PKR)
(پیر 21 مارچ 2016ء) ناشر : دار الکتب العلمیہ، لاہور

عصر حاضر کے فتنوں میں سے جو فتنہ اس وقت اہل اسلام میں سب سے زیادہ خطرناک حد تک پھیل رہا ہے وہ انکار حدیث کا فتنہ ہے۔ اس کے پھیلنے کی چند وجوہات عام ہیں پہلی وجہ یہ ہے کہ منکرین حدیث نے روافض کی مانند تقیہ کا لبادہ اوڑھا ہوا ہے۔ یہ براہ راست حدیث کا انکار نہیں کرتے بلکہ خود کو اہل قرآن یا قرآنی تعلیمات کے معلم کہلاتے ہوئے اپنے لٹریچر میں قرآن ہی پر اپنے دلائل کا انحصار کرتے ہوئے اپنے سامعین و ناظرین کو یہ ذہن نشین کرانے کی سعی کرتے ہیں کہ ہدایت کے لئے تشریح کے لئے ' تفسیر کے لئے ، سمجھنے کے لئے اور نصیحت حاصل کرنے کے لئے قرآن کافی ہے۔ اس کو سمجھنے کے لئے اس کے علاوہ کسی دوسری کتاب کی ضرورت نہیں۔قرآنی تعلیمات کے یہ معلم اپنے لیکچرز اور لٹریچر میں  کسی دوسری کتاب کی تفصیل اور گہرائی میں نہیں جاتے لیکن وہ چند مخصوص قرآنی آیات کو بطور دلیل استعمال کرتے ہوئے اپنے سامعین و ناظرین و قارئین کو یہ باور کرانے کی بھر پور جدوجہدکرتے ہیں کہ قرآن کے علاوہ پائی جانے والی دیگر کتب اختلافات سےمحفوظ نہیں جبکہ قرآن میں کوئی بھی کسی قسم کا اختلاف موجود نہیں ہے یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ صرف قرآن ہی منزل من اللہ ہے چونکہ دوسری کتابوں میں روایات میں ، اسناد میں اور متون اقوال میں اختلافات بکثرت ہیں لہذا یہ دوسری کتابیں نہ تو منزل من اللہ ہیں نہ مثل قرآن ہیں نہ ہی اس لائق ہیں کہ انہیں پڑھا جائے اور ان کی روایات پر عمل کیا جائے۔ تحریف قرآن وانکار حدیث کےداعی مسٹر  غلام احمد پرویز صاحب منجملہ مسائل میں سے مسئلہ تقدیر میں بھی گمراہی کا شکار ہوئے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب"محرف قرآن ومنکر حدیث  پرویز صاحب اور مسئلہ تقدیر"محترم مولانا عطاء اللہ ڈیروی صاحب کی تصنیف ہے جس میں انہوں نے فتنہ تحریف قرآن و انکار حدیث کے سرخیل غلام احمد پرویز کے مسئلہ تقدیر کے بارے میں عقائد ونظریات کا مدلل رد کیا ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

مقدمہ

7

دین او رمذہب کافرق

24

خلق او رامر کی بحث

29

لفظ گمراہی کالغوی اورا صطلاحی معنی

34

جبر اور قدر کابنیادی فرق

40

لفظ ’’قانون ‘‘کی پرویز ی تشریح

44

تدبر او رقرآن فہمی کاپرویز ی طریقہ

51

تقدیر کامعنی ازپرویزصاحب

56

کیاانسان اللہ تعالی کی مشیت سے خارج ہے

58

ہدایت اور ضلالت فطرت اور تقدیر پر منحصر ہے

60

کیاتقدیر پر ایمان قومی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے

63

مسئلہ تقدیر پر ایمان او رصحابہ کرام کاعمل

65

مسئلہ تقدیر پر ایمان او رعمل کاباہمی تعلق

67

تقدیر کالغوی اور شرعی معنی

71

تقدیر کا معنی کیا ہے

72

کیا مسئلہ تقدیر میں قرآن آیات باہم متصادم ہیں

73

منکرین حدیث بھی احادیث کے محتاج ہیں

76

عمرفاروق کے قول حسبنا کتاب اللہ کامطلب

77

کیا قرآن کا ترجمعہ کسی زبان میں نہیں ہوسکتا

80

پرویز صاحب اور فرقہ باطنیہ

84

تصریف آیات کامعنی ومفہوم

87

’’من یشاء ‘‘کامعنی ومفہوم

88

فراخی وتنگی رزق کامسئلہ

92

ارادہ اور مشیت میں فرق کابیان

94

’’لو شا ءاللہ ‘‘کے مفہوم کالعین

102

قانون مشیت یاتقدیر

103

انسان کے اندر نیکی اور بدی میں تمیز ک یااستعداد

107

خیر اور شر کی قوتوں پر اختیار کامسئلہ

111

یدایت کی تین اقسام

113

اللہ تعالی کاقانون استدارج

115

’’فمن شاہ ‘‘کے تفسیر ابن عباس ﷜ سے

117

تقدیر کے بارے میں  وار داحادیث کی قرآن سے تائید

119

رزق کی فراخی اورتنگی کاقضاء قدر سے تعلق

122

وحی کی تعریف وتشریح

123

وحی کی اصطلاحی تعریف

123

وحی کی لغوی تعریف

124

ایک شبہ کاازالہ

127

سورۃ النحل کی آیات کی پرویز ی تفسیر

128

کیاتصوف ،تناسخ اور ثیویت مسلہ تقدیر پر ایمان کانتیجہ ہیں

132

فرقہ جبریہ اور پرویز ایک ہی سکے کےدورخ ہیں

137

تقدیر او رتدبیر کاباہمی تعلق

141

منکر تقدیر کااقرار تقدیر

145

مسئلہ تقدیر ایک مناظرہ

147

خلاصہ کلام

148

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 19930
  • اس ہفتے کے قارئین 445420
  • اس ماہ کے قارئین 1645905
  • کل قارئین113253233
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست