#3885

مصنف : ابو ضیاء محمود احمد غضنفر

مشاہدات : 5871

مبشر صحابہ رضی اللہ عنہم

  • صفحات: 446
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 17840 (PKR)
(ہفتہ 25 جون 2016ء) ناشر : مکتبہ الفہیم مؤناتھ بھنجن، یو پی

صحابہ نام ہے ان نفوس ِ قدسیہ کا جنہوں نے   محبوب ومصدوق رسول ﷺ کے روئے مبارک کو دیکھا اور اس خیر القرون کی تجلیات ِایمانی کو اپنے   ایمان وعمل میں پوری طرح سمونے کی کوشش کی ۔ صحابی کا مطلب ہے دوست یاساتھی شرعی اصطلاح میں صحابی سے مراد رسول اکرم ﷺکا وہ ساتھی ہے جو آ پ پر ایمان لایا،آپ ﷺ کی زیارت کی اور ایمان کی حالت میں دنیا سے رخصت ہوا ۔ صحابی کالفظ رسول اللہﷺ کے ساتھیوں کے ساتھ کے خاص ہے لہذاب یہ لفظ کوئی دوسراا شخص اپنے ساتھیوں کےلیے استعمال نہیں کرسکتا۔ انبیاء کرام﷩ کے بعد صحابہ کرام ﷢ کی   مقدس جماعت تمام مخلوق سے افضل اور اعلیٰ ہے یہ عظمت اور فضیلت صرف صحابہ کرام﷢ کو ہی حاصل ہے کہ اللہ نے   انہیں دنیا میں ہی مغفرت،جنت اور اپنی رضا کی ضمانت دی ہے بہت سی قرآنی آیات اور احادیث اس پر شاہد ہیں۔صحابہ کرام سے محبت اور نبی کریم ﷺ نے احادیث مبارکہ میں جوان کی افضلیت بیان کی ہے ان کو تسلیم   کرنا ایمان کاحصہ ہے ۔بصورت دیگرایما ن ناقص ہے ۔ صحابہ کرام ﷢ کے ایمان ووفا کا انداز اللہ کو اس قدر پسند آیا کہ اسے   بعد میں آنے والے ہر ایمان لانے والے کے لیے کسوٹی قرار دے دیا۔ صحابہ کرام ﷢ کےایمان افروز تذکرے سوانح حیا ت کے حوالے سے ائمہ محدثین او راہل علم کئی کتب تصنیف کی ہیں عربی زبان میں الاصابہ اور اسد الغابہ وغیرہ قابل ذکر ہیں ۔اور اسی طرح اردو زبان میں کئی مو جو د کتب موحود ہیں ۔صحابہ کرام ﷢ میں سے کچھ ایسے خوش نصیب جلیل القدر صحابہ ہیں جن کو نبی کریم ﷺ نےدنیا میں جنت کی بشارت دی ۔جامع ترمذی اور سنن ابن ماجہ کی ایک روایت میں دس صحابہ کرام ﷢ کے اسماء گرامی موجود ہیں ۔ان دس صحابہ کرام سےمراد سید نا ابوبکر صدیق، سید نا عمرفاروق، سیدنا عثمان غنی ، سیدناعلی المرتضیٰ، سیدنا سعید بن زید، سیدنا سعد بن وقاص، سیدنا عبد الرحمٰن بن عوف، سیدنا ابو عبیدہ بن الجراح،سیدنا زبیر بن العوام ، سیدنا طلحہ بن عبید اللہ ﷢ ہیں۔اس کے علاوہ دیگر صحابہ کو جنت کی بشارت دینے کاتذکرہ   مختلف احادیث میں موجود ہے۔ زیرتبصرہ کتاب’’مبشر صحابہ‘‘ وطن عزیز کے معروف مترجم ومنصف جناب مولانامحمود احمد غضنفر﷫ کی تصنیف ہے ۔اس کتاب میں زبان رسالت سے جنت کی خوشخبری پانے والے 24 جلیل القدر صحابہ کرام ﷢ کا دلآویز اور اثر انگیز تذکرہ ہے۔ ان میں پہلے دس صحابہ کرام ﷢ تووہ ہیں جنہیں رسول اللہﷺ نے ایک ہی مجلس میں جنتی ہونےکی نوید سنائی باقی 14 صحابہ کرام وہ ہیں جنہیں مختلف مقامات پر انفرادی طور پر جنتی ہونےکی بشارت دی ۔یہ کتاب اپنے مندرجات اور اسلوب نگارش کے اعتبار سے منفرد نوعیت کی کتاب ہے۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

عرض ناشر

7

حرفے چند

8

جنت کی جھلک

10

سیدنا ابوبکر صدیق﷜

21

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 22477
  • اس ہفتے کے قارئین 181009
  • اس ماہ کے قارئین 1700082
  • کل قارئین115592082
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست