#2447

مصنف : خالد عبد اللہ

مشاہدات : 8881

معلم القرآن نورانی قاعدہ

  • صفحات: 64
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1280 (PKR)
(پیر 13 اپریل 2015ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور

اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کو بندوں کی رشد و ہدایت کے لیے نازل فرمایاہے۔،یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل کیا جانے والا ایسا کلام ہے جس   کے ایک ایک حرف کی تلاوت پر دس دس نیکیاں ملتی ہیں۔اور قرآن مجید کی درست تلاوت اسی وقت ہی  ممکن ہو سکتی ہے، جب اسے علم تجویدکے  قواعد وضوابط اور اصول وآداب کے ساتھ پڑھا جائے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کو ترتیل کے ساتھ پڑھنے کا حکم دیا ہے ۔لہٰذا قرآن کریم کو اسی طرح پڑھا جائے جس طرح اسے پڑھنے کا حق ہے۔اور ہرمسلمان کے لیے ضروری ہے کہ وہ علمِ تجوید کے بنیادی قواعد سے آگاہی حاصل کرے،اور قراء کرام کا تجربہ گواہ ہے کہ اگر بچپن میں ہی تلفظ کے ساتھ قاعدہ پڑھا دیا جائے تو بڑی عمر میں تلفظ کا مسئلہ پیدا نہیں ہوتا ہے۔انہی مقاصد کو سامنے رکھتے ہوئے محترم خالد عبد اللہ  صاحب نے بچوں  کے لئے یہ "معلم القرآن نورانی قاعدہ" مرتب فرمایا ہےتاکہ بچے شروع سے ہی درست تلفظ کے ساتھ ادائیگی کر سکیں ۔اس کے ساتھ ساتھ ہی قاعدے کے آخر میں انہوں نے نماز ،نماز جنازہ اور روز مرہ کی متعدد مسنون دعائیں بھی جمع کر دی ہیں۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف موصوف  کی ان خدمات کو قبول ومنظور فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)

عناوین

 

صفحہ نمبر

کچھ ضروری ہدایات برائے حفاظ

 

2

اسباق

 

3

بنیادی قواعد تجوید

 

25

سونے کے آداب اور دعائیں

 

28

صبح و شام پڑھنے کی دعائیں

 

30

وضو کی مسنون دعائیں

 

33

نماز کے بعد کے اذکار

 

40

استخارہ

 

43

جامع دعائیں

 

58

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 73067
  • اس ہفتے کے قارئین 370045
  • اس ماہ کے قارئین 1423545
  • کل قارئین110744983
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست