#3664.01

مصنف : علامہ قاری علی بن سلطان محمد القاری

مشاہدات : 22933

مرقاۃ المفاتیح شرح اردو مشکوۃ المصابیح جلد دوم

  • صفحات: 867
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 21675 (PKR)
(جمعرات 05 مئی 2016ء) ناشر : مکتبہ رحمانیہ لاہور

اللہ تعالی کی رسی یعنی قرآن کریم کے ساتھ انسان کا تعلق اس وقت تک مکمل نہیں ہوسکتا جب تک قرآن کریم کی تشریح وتفسیر رسول اللہ ﷺ کی سنت ،حدیث یعنی آپ کے طریقہ سے نہ ہو اور آپ ﷺ کےطریقہ کےساتھ وابستہ ہونا اس وقت تک ناممکن ہے جب تک اس علم پر عمل نہ کیا جائے ۔کتبِ حدیث کے مجموعات میں سے ایک مجموعۂ حدیث ’’مشکاۃ المصابیح‘‘ کے نام سے معروف ہے ۔مشکاۃ المصابیح احادیث نبویہ ﷺ کا انمول ذخیرہ ہے جسے امام بغوی ﷫ نے ’مصابیح السنۃ‘ کے نام سے حدیث کی مشہور کتابوں صحاح ستہ، مؤطا امام مالک، مسند امام احمد ، سنن بیہقی اور دیگر کتب احادیث سے منتخب کیا ہے۔ پھر علامہ خطیب تبریزی ﷫نے ’مصابیح السنۃ‘ کی تکمیل کرتے ہوئے اس میں کچھ اضافہ کیا۔ اور راوی حدیث صحابی کا نام اور حدیث کی تخریج کی اور اس کو تین فصول میں تقسیم کیا ۔ اس کتاب کو تالیف کے دور سے ہی شرق وغرب کے عوام وخواص دونوں میں یکساں طور مقبولیت حاصل ہے۔مصنفین ، علماء وطلبا ، واعظین وخطباء سب ہی اس کتاب سےاستفادہ کرتےچلے آرہےہیں۔یہ کتاب اپنی غایت درجہ علمی افادیت کے پیش نظر برصغیر پاک وہند کےدینی مدارس کےقدیم نصاب درس میں شامل چلی آرہی ہے ۔اسی اہمیت کے پیش نظر کئی اہل علم نے عربی ،اردو زبان میں شروحات اور حواشی لکھے ہیں۔اوراس پر تحقیق وتخریج کا کام بھی کیا ہے حتیٰ کہ خود مصنف کے استاذ محترم نے بھی اپنے لائق شاگرد کی تالیف کی ایک جامع شرح قلمبند فرمائی۔ یہ اعزاز بہت ہی کم لوگوں حاصل ہوا ہوگا۔’’مشکوٰۃ المصابیح‘‘ دراصل دوکتابوں کا مجموعہ ہے ایک کا نام مصابیح السنہ اور دوسری کا نام مشکوٰۃ ہے۔کتبِ حدیث کےمجموعات میں اس کا نام سر فہرست ہے ۔یہ مجموعہ جہاں دینی مدارس کے نصاب میں شامل ہے تووہیں یہ عام پرھے لکھے افراد کےلیے بھی روشنی کامینارہ ہے۔ اصولی طور پر اگر اس کی اہمیت کودیکھا جائے تواحادیث کا یہ ایسا ذخیرہ ہے کہ جوہر ایک مسلمان گھرانے کی ضرورت ہے کیونکہ اس میں دین ِاسلام کےتقریبا ہر قسم کے مسائل درج ہیں کہ جن کو سمجھنا اور ان پر عمل کرنا ہر مسلمان کادینی فریضہ ہے ۔مدارس دینیہ میں مشکوٰۃ عربی شروح میں سے مرعاۃ المفاتیح اور مرقاۃ المفاتیح زیادہ مقبول ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب علی بن سلطان محمد القاری معروف ملا علی کی مشکوٰۃ المصابیح کی عربی شرح مرقاۃ المفاتیح کا سلیس اردو ترجمہ ہے۔یہ شرح ملا علی قاری﷫ کے علم وفکر کا عظیم مجموعہ اور مشکوٰۃ المصابیح کی دیگر شروح میں ممتاز ہے۔مرقاۃ کا یہ اولین اردو ترجمہ ہے۔مترجمین نے ترجمہ کی سلاست اور روانی کو برقرار رکھتے ہوئے ترجمہ میں ہم آہنگی اور یکسانیت کاخاص اہتمام کیا ہے ۔اور احادیث کی مکمل تخریج کابھی اہتمام کیا ہے ۔اس مبسو ط عربی شرح کا ترجمہ جید علماء کی کی ایک ٹیم نے کیا ہے۔جس سے مشکاۃ المصابیح کے مدرسین اور طلباء کے لیے آسانی ہوگئ ہے ۔یہ ترجمہ گیارہ ضخیم مجلدات پر مشتمل ہے۔ اللہ تعالیٰ مترجمین وناشرین کی اس اہم کاوش کو شرف قبولیت سے نوازے (آمین) (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

كتاب الطهارة

3

پاکیزگی کابیان

3

طہارت نصف ایمان ہے

3

گناہوں کو ختم کرنے والے او ردرجات کو بلنند کرنے والے کام

24

وضو سے گناہ معاف ہوجاتے ہیں

27

نماز گناہوں کے لئے کفارہ ہے

30

وضو کرنے کاطریقہ

33

صحیح وضو اور تحیۃ الوضو سے جنت واجب ہوجاتی ہے

35

وضو کے بعد کی دعا

36

قیامت کے دن وضو کے اعضاء چمکتے ہوں گے

39

اعضاء وضو کی زیور کی طرج آرائش کی جائے گی

41

نماز بہترین عمل ہے

42

وضو علی الوضو کی فضیلت

43

نماز کی کنجی وضو ہے

44

اگر وضو اچھی طرح نہ کیا جائے تو نماز میں التباس ہوجاتاہے

45

تسبیح تحمید اور تکبیر کی فضیلت

46

وضو سے تما  م گناہ معاف ہوجاتے ہیں

47

حوض کوثر پر پہچان اعضائے وضو  سے ہوگی

50

مومنوں کو صحیفہ اعمال دائیں ہاتھ میں دیاجائے گا

53

باب مايوجب الوضوء

55

جوچیزوں سے وضو واجب ہوتاہے ان کابیان

55

وضو کے بغیر نماز قبول نہیں ہوتی

55

بغیر وضو کے نماز قبول نہیں ہوتی

57

مذی کے بارے میں حکم

58

آگ پر پکی ہوئی چیز سے وضو کامسئلہ

59

بکر ی کی دستی کھا کر بغیر وضو نماز پڑھنے کابیان

60

اونٹوں کے باڑہ میں نماز نہ پڑھو

60

جب ہواکےخروج کایقین ہوتو وضوٹوٹ جاتاہے ورنہ نہیں

62

دودھ پینے کےبعدکلی کی جائے

63

کئی نمازیں ایک وضو سے پڑھنا

64

ستوکھانے کے بعد وضو نہیں

66

خروج ریح کایقین ناقض وضو ہے

67

مذی سے وضو اور منی سے غسل ہوتاہے

67

تکبیر تحریمہ کامسئلہ

68

فطرت کے خلاف کارروائی نہ کرو

70

نوم سے استرخاءمفاصل ہوجاتاہے

70

نوم ناقض وضو ہے یانہیں

72

نماز کے انتظار میں صحابہ ﷢کو اونگھ آجانا

72

اضطجاع کی حالت مین سوجانا ناقض وضو ہے

73

کیا مس ذکر ناقض وضو ہے

74

مس ذکر ناقض وضو نہیں

75

تقبیل امر اہ ناقض وضو ہے یانہیں

76

کھانے کے بعد ہاتھ صاف کرلینا چاہیے

80

کھانے کے بعد وضو کرناضروری نہیں ہے

81

بات کو مضبوط کرنے کے لئے قسم اٹھانا

81

اکابر کے سامنے نامناسب سوال سے توجہ الی اللہ میں فرق آجاتاہے

82

تقبیل اور مس امراۃ کاحکم

85

دم سائل سے وضو

86

باب اداب الخلاء

89

قضائے حاجت کے آداب کابیان

89

مسئلہ استقبال واستدبارقبلہ

89

ہڈی اور گوبرکے ساتھ استنجاءمنع ہے

92

دخول خلاء کے وقت دعا پڑھنے کاحکم

94

قبروں پر پھول چڑھانے کاحکم

95

لعنت کے دوکام

99

دائیں ہاتھ سے استنجاء نہ کیاجائے

100

وضو کرتے وقت ناک کوجھاڑا جائے

102

پیشاب نرم جگہ کیاجائے

102

بیت الخلاء جاتے وقت متبرک چیز  کوساتھ لے جانا مکروہ ہے

102

قضائے حاجت کےلئے دور جاناچاہیے

105

پیشاب کے لئے نرم جگہ تلاش کی جائے

106

قضائے حاجت کے وقت زمین کے قریب ہوکر کشف عورت کیاجائے

107

رسول اللہﷺ کی شفقت

108

دایاں ہاتھ مکرم اور بایاٹ مکروہ امور کے لیے استعمال ہو

109

استنجاء میں تین پتھر کفایت کرجاتے ہیں

109

جنات کی خوراک سے استنجاء نہ کرو

110

ڈاڑھی گرو لگانے اور تانت باندھے پر وعید

111

شیطان انسان  کی مقعد کے ساتھ کھیلتا ہے

113

بول فی المغتسل سے وسواس پیدا ہوتے ہیں

115

سوراخ میں پیشاب کرنا منع ہے

118

لعنت کے کاموں سے بچو

120

قضائے حاجت کے وقت گفتگو مکروہ ہے

121

بوقت بیت الخلاء دعاپڑھنامسنون ہے

122

بسم اللہ شیطان کی آنکھ اور انسان کی شرمگاہ کے درمیان پردہ ہے

123

بیت الخلاء سے خارج ہونے کی دعا

124

قضائے حاجت کے بعد پانی کے ساتھ استنجاء کرنا

125

شرمگاہ پر پانی چھڑکنا

126

رات کو برتن میں پیشاب کرنا

127

کھڑے ہوکر پیشاب کرنے کاحکم

128

بول قائماکے بارے میں  حضرت عائشہ ؓ کاقول

130

حضرت جبرائیل ﷤ نے وضو کی تعلیم دی

131

حضرت جبرائیل ﷤ نے پانی چھڑکنے کاحکم دیا

133

پیشاب کرنے کے بعد وضو ضروری نہیں ہے

133

اہل قباء کی طہارت کی تعریف

134

آداب کی تعلیم

136

اللہ کے حکم کوروکنے سے عذاب قبر ہوتاہے

138

پیشاب کرتے وقت سامنے پردہ ہو

140

خروج خلاء کے وقت دعا

141

جنات کی رسو ل اللہﷺ سے درخواست

141

مسواک کرنے کابیان

142

مسواک کامسلہ

144

رسول اللہ ﷺ گھر میں داخل ہوتے  تو مسواک کرتے

146

تہجد کے وقت مسواک کرنا

148

دس خصال فطرت

148

مسواک اللہ کی رضا کاذریعہ ہے

154

چار امور انبیاء ﷤ کی سنت ہیں

155

نیند سے بیدار ہونے کے بعد مسواک کرنا

156

مسواک کرنے کے بعد دھونا مستحب ہے

157

مسواک کی فضیلت

158

مبالغہ فی اسواک

159

مسواک زیادہ سے زیادہ کرنی چاہیے

160

مسواک کی فضلیت وحی ثابت ہے

161

مسواک والی نماز کاثواب ستر درجہ زیادہ ہوتاہے

162

حضرت زید بن خالد ﷜ مسواک کان پر رکھتے تھے

163

باب سنن الوضو ء

164

غمس الیدفی الاتا ء

165

نیند سے بیدار ہوکرنا ک اچھی طرح جھاڑ کر صاف کرو

166

رسول اللہ ﷺ وضو کیسے کرتے تھے

168

حدیث گزشتہ کی مزید تاکید

169

اعضاء وضو کوایک دودوتین تین مرتبہ دھونا

173

وضو میں پاؤں کاحکم غسل ہے نہ کہ مسح

174

سرکے مسح کی مقدار

177

فضیلت والے امور کو دائیں طرف سے شروع کرو

179

وضو اورلباس کے وقت دائیں طرف سے شروع کرو

180

وضو کرتے وقت بسم اللہ پڑھنے کامسئلہ

181

وضو کامل کرو

183

وضو میں تخلیل اصابع کااہتمام کرو

185

پاؤں کی انگلیوں کے خلال خنصر کے ساتھ کیا جائے

185

ڈاڑھی کا خلال

187

وضو کابچاہواپانی کھڑے ہو کر پینا

187

کانو ں کامسح

191

وضو میں حدسے تجاوز ظلم ہے

186

وضو او ردعا میں تجاوز نہ کرو

198

وضو کاشیطان ولہان ہے

199

وضو کے بعد تولیہ استعمال کرنا

201

رسول اللہﷺ ایک کپڑے کے ساتھ اعضاء وضو کو خشک کرتے تھے

201

اعضاء وصو کو دودو مرتبہ دھونا نورعلی نور ہے

203

سابقہ انبیاء ﷤کاوضو

204

رسول اللہ ﷺ ہر نماز کے لئے وضو کرتے تھے

204

وضو لکل صلوۃ کاحکم منسوخ ہے

205

وضو اور غسل میں پانی کااسراف جائز نہیں

207

وضو میں تسمیہ پڑھنے کی فضیلت

208

وضو میں انگشتری کو حرکت دینے کامسئلہ

209

باب الغسل

210

اکسال سے غسل واجب ہوجاتاہے

210

احتلام سے غسل واجب ہوتاہے یانہیں

212

عورت کے احتلام کامسئلہ

213

غسل کاسنت طریقہ

216

اگر غسل خانہ میں پانی جمع ہوجاتا ہوتو پاؤں آخر میں دھوئے جائیں

217

شرم والے مسائل میں اسلوب کنایہ افضل ہے

220

غسل میں عورت کے لئے سرکے بالو ں کو کھولنا ضروری نہیں

222

رسول اللہ کاوضو ایک مدار غسل ایک صاع کے ساتھ ہوتاتھا

223

مرداور عورت کاایک ساتھ ایک برتن سے غسل کرنا

224

عورتیں کی تخلیق میں مردوں کے مشابہ ہیں

226

اکسال سے غسل واجب ہوجاتاہے

227

ہر بال کے نیچے جنابت ہوتی ہے

228

غسل میں غفلت کرنے پر وعید

229

غسل سے وضو ہوجاتاہے

231

پانی میں ا’گر پاک چیز مل جائے تواس سے طہارت جائز ہے

232

حیاء ارو پرد ہ پوشی اللہ تعالی کو پسند ہے

232

الماء من الماء كاحكم منسوخ هى

234

غسل جنابت میں جسم کاکوئی حصہ خشک رہ جائے تو

235

ابتداء اسلا م میں احکام میں تبدیلی ہوتی رہی

236

باب مخالطة الجنب ومايباح له

237

جنبی سے ملنے اور اس کے لیے جوامور جائز ہیں ان کابیان

237

جنابت حکمی نجاست ہے

238

جنابت کی حالت میں سونے کاحکم

240

رسول اللہ ﷺ جنابت کی حالت میں طعام اورنوم کے لئے وضو کرتے تھے

241

دومرتبہ جماع کرنے کے درمیان وضو کرنا

241

رسول اللہﷺ نے تمام ازواج سے شب باشی کرنے کےلیے ایک غسل کیا

242

رسول اللہﷺ ہروقت اللہ کے ذکر میں رہتے تھے

244

مردعورت کے باقی ماندہ پانی سے وضو کی رسکتاہے

246

غسل کرنے کے بعد جنبی کے ساتھ لپٹنے میں کوئی حرج نہیں ہے

248

بغیر وضو کے قرآن کی تلاوت جائز ہے

249

جنبی اور حائض کے لیے قرآن کی تلاوت جائز نہیں

250

جنبی او رحائض کے لیے مسجد عبور کرنے کامسئلہ

251

تصویر کاممانعت

253

کافر کے بدن کے قریب رحمت کافرشتہ نہیں آتا

254

وضو کے بغیر قرآن کو ہاتھ لگاناجائز نہیں

255

سلام کاجواب دینے کے لئے وضو کرنا

257

پیشاب کرنے کی حالت میں سلام کاجواب نہ دیا جائے

259

استاذ شاگرد کوغفلت پر تنبیہ کرسکتاہے

261

جماعین کے درمیان غسل نشاط کاذریعہ ہے

262

فضل المراۃ سے وضو منع ہے

263

غسل خانہ میں پیشاب کرنے سے منع کیاگیاہے

264

پانی کے احکام کابیان

266

پانی میں پیشاب نہ کرو

266

وضو کاپانی برکت کےلئے پینا

270

قلتین کامسئلہ

275

حدیث بیربضاعہ

279

سمندر کے پانی اور میتہ کاحکم

281

نبیذتمرسے وضو کاحکم

282

بلی کے جوٹھے کاحکم

286

حضرت عائشہ ؓ نے بلی کاجوٹھا استعمال کیا

290

وحشی جانوروں کے جوٹھے کاحکم

292

اگر پانی پاک چیز سے متغیر ہوتو اس سے طہارت جائز ہے

293

دھوپ میں گرم پانی سے غسل منع ہے

297

نجاستوں کے پاک کرنے کاباب

298

کتے کے جوٹھے کاحکم

298

مسجد کو پاک کرنے کاطریقہ

300

مساجد عباجت کے لئے ہیں

304

دم حیض سے طہارت کس طرح حاصل کی جائے

305

منی سے طہارت کاحکم

307

شیرخوار بچے کے پیشاب کاحکم

310

مردار کھال کاحکم

311

شیر خوار لڑکے لڑکی کے پیشاب میں فرق

315

راستےکی گندگی کاحکم

317

طویل دامن جوزمین پر لگے اس کاحکم

319

درند کی کھال  پربیٹھنے کاحکم

320

راستہ کی نجاست کاحکم

326

کتے کے مسجد میں داخل ہونے کاحکم

328

حلال جانوروں کے پیشاب کاحکم

329

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 2304
  • اس ہفتے کے قارئین 95662
  • اس ماہ کے قارئین 719370
  • کل قارئین112326698
  • کل کتب8872

موضوعاتی فہرست