#2463

مصنف : محمد علی جانباز

مشاہدات : 8746

معراج مصطفٰی ﷺ

  • صفحات: 64
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1280 (PKR)
(پیر 13 اپریل 2015ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور

اللہ تعالیٰ نے نبی کریم ﷺ کو بے شمارآیات و معجزات سے نوازاہے،تاکہ لوگ ان معجزات کے سامنے سر تسلیم خم کر دیں اور آپ ﷺ کی نبوت پر ایمان لے آئیں۔ان میں سے ایک سب سے بڑا اور اہم ترین معجزہ واقعۂ معراج ہے،جو  درحقیقت ایک  مجموعۂ معجزات ہے۔ اس میں اللہ تعالیٰ نے آپ کو متعددآیات کبریٰ کا مشاہدہ کروایاہے اور آپ کو جنت وجہنم کی سیر کروائی تاکہ آپ کا ایمان عین الیقین کی حد تک پختہ ہو جائے۔معراج میں جہاں نبی کریم ﷺ کی عظمت وشان کا اظہار ہے وہیں اس میں بہت سے فوائد و اسباق بھی ہیں۔ اردو زبان میں اس موضوع پر جو کچھ لکھا گیا ہے،وہ یا تو ضخیم کتب کے اندر ہے یا پھر مستند و غیر مستند اور صحیح و ضعیف و موضوع روایات کی تمیز اور واقعات کی صحت و ضعف کی تحقیق کے بغیر ہے۔ نیز فوائد کے استنباط میں بھی توحید و شرک،سنت و بدعت اور منہج سلف کی تمیز روا نہیں رکھی گئی ہے، الا ماشاء اللہ۔ زیر تبصرہ کتاب" معراج مصطفیﷺ " جماعت اہل حدیث کے معروف عالم دین شیخ الحدیث مولانا محمد علی جانباز صاحب مہتمم جامعہ ابراہیمیہ سیالکوٹ کی تصنیف ہے۔جس میں انہوں نے صحیح و مستند روایات نیز مقبول و معتبر احادیث وآثار ہی کو جگہ دی ہے، جس کی وجہ سے اس کتاب کی اہمیت و افادیت میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے۔بارگاہ الہی میں دعا ہے کہ وہ مولف کی اس محنت کو قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)

عناوین

 

صفحہ نمبر

اسراء و معراج  

 

3

واقعہ معراج کےمباحث

 

4

امر اول

 

5

امر دوم

 

5

امر دوم اسراء و معراج کی تاریخ

 

6

واقعہ معراج کی تفصیل

 

10

عجائب سفر

 

11

نوٹ

 

15

بیت المقدس میں آپؐ کا نزول

 

15

آپؐ کے سامنے تین پیالے پیش کئے گئے

 

15

مختصر واقعہ معراج ابن کثیر کی روایت سے

 

16

سدرۃالمنتہی

 

18

مشاہدہ جنت و جہنم

 

19

مقام صریف الا قلام

 

19

تنبیہ

 

19

اللہ تعالیٰ سے شر ف ہمکلامی اور انعام

 

20

واپسی اور مفید مشورہ

 

21

دوبارہ بیت المقدس میں نزول

 

22

اسراء نبیﷺ پر عینی شہادتیں

 

22

خود کفار قریش کی جشم دید شہادتیں

 

23

مختلف آسمانوں پر انبیاء کی ملاقات کا راز

 

24

شب معراج میں رویت باری تعالیٰ

 

27

حافظ ابن کثیر کی تحقیق

 

37

رویت باری تعالیٰ کا مسئلہ

 

38

معراج کے جسمانی ہونے پر قرآن وسنت کےدلائل اور اجماع

 

40

آئمہ مفسرین و محدثین کی محققانہ عبارتیں

 

46

ملاحدہ کے اعتراضات

 

50

مسجد حرام اور مسجد اقصیٰ

 

53

روایات میں اختلاف کا حل

 

54

فائدہ عجیبہ

 

57

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 4589
  • اس ہفتے کے قارئین 163121
  • اس ماہ کے قارئین 1682194
  • کل قارئین115574194
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست