#3024

مصنف : عبد القادر جیلانی ؒ

مشاہدات : 10001

آؤ بڑے پیر صاحب سے پوچھیں یعنی مسائل کی کہانی

  • صفحات: 64
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2240 (PKR)
(پیر 02 نومبر 2015ء) ناشر : اہلحدیث یوتھ فورس، لاہور

شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کی ذاتی تصنیفات کے حوالہ سے معلوم ہوتا ہےکہ وہ ایک عالم باعمل اور عقیدہ اہل السنۃ پر کاربند نظر آتے ہیں بلکہ آپ خود اپنے عقیدہ کے حوالہ سے لکھتے ہیں اعتقادنا اعتقاد السلف الصالح والصحابة   ہمار عقیدہ وہی ہے جوصحابہ کرام﷢ اور سلف صالحین کا ہے اور شیخ عبد القادر دورسرں کو بھی سلف صالحین کا عقیدہ مذہب اختیار کرنے کی تلقین کرتے تھے۔ مگر شیخ کے بعض عقیدت مندوں نے فرطِ عقیدت میں شیخ کی خدمات وتعلیمات کو پس پشت ڈال کر ایک ایسا متوازی دین وضع   کر رکھا ہے جو نہ صرف قرآن وسنت کے صریح خلاف ہے بلکہ شیخ کی مبنی برحق تعلیمات کے بھی منافی ہے۔ زیر نظر کتابچہ شیخ عبدالقادر جیلانی کی مشہور ومعروف کتاب غنیۃ الطالبین سے اخذکردہ ہے۔ عبادات ،عقائد او ربدعات خرافات کے حوالے سے شیخ عبدالقادر جیلانی کی تعلیمات کو حکیم عبد الرحمن خلیق نے سوال وجواب کی صورت اس مختصر کتابچہ میں جمع کردیا ہے جسے پڑھ کر شیخ کا عقیدہ ومسلک واضح ہوجاتاہے او ر ان کی طرف منسوب غلط قسم کے مسائل کی حققیت بھی آشکارہ ہوجاتی ہے۔ قارئین اس رسالہ کوپڑھ کر بآسانی فیصلہ کرسکتے ہیں کہ حضرت پیرانِ پیر محبوب سبحانی شیدالقادرجیلانی کی تحقیق کیاہے ۔قرآن مجید اور احادیث مبارکہ کے موافق ان کی شہادت کیا ہے ۔اللہ تعالی شیخ عبدالقادر جیلانی  کی مرقد پر   اپنی رحمتوں کانزول فرمائے اور اس مختصر رسالے کو لوگوں کی اصلاح کا ذریعہ بنائے (آمین)

اس کتاب کی فہرست موجود نہں ہے۔

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 7245
  • اس ہفتے کے قارئین 165777
  • اس ماہ کے قارئین 1684850
  • کل قارئین115576850
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست