#5796.01

مصنف : عبد الرؤف ندوی

مشاہدات : 2560

کاروان سلف حصہ دوم

  • صفحات: 572
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 14300 (PKR)
(بدھ 05 جون 2019ء) ناشر : مجلس تحقیق الاسلامی یوپی انڈیا

برصغیر پاک و ہند میں علمائے اہل حدیث نے اسلام کی سربلندی ، اشاعت ، توحید و سنت نبوی ﷺ ، تفسیر قرآن کےلیے جو کارہائے نمایاں سرانجام دیئے ہیں وہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھے جائیں گے او رعلمائے اہلحدیث نے مسلک صحیحہ کی اشاعت و ترویج میں جو فارمولا پیش کیا اس سے کسی بھی پڑھے لکھے انسان نے انکار نہیں کیا ۔علمائے اہلحدیث نے اشاعت توحید و سنت نبویﷺاور اس کے ساتھ ہی ساتھ شرک و بدعت کی تردید میں جو کام کیاہے اور جو خدمات سرانجام دی ہیں وہ ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہیں۔پنجاب میں تدریسی خدمت کے سلسلہ میں استاد پنجاب مولانا حافظ عبدالمنان محدث و زیر آبادی ﷫  (م1334ھ) کی خدمات بھی سنہری حروف سے لکھنے کے قابل ہیں۔مولانا حافط عبدالمنان ﷫حضرت شیخ الکل کے نامورتلامذہ میں سے تھے اور فنّ حدیث میں اپنے تمام معاصر پر فائز تھے۔ آپ نے اپنی زندگی میں 80 مرتبہ صحاح ستہ پڑھائی۔ آپ کے تلامذہ میں ملک کے ممتاز علمائے کرام کا نام آتاہے اورجن کی اپنی خدمات بھی اپنے اپنے وقت میں ممتاز حیثیت کی حامل ہیں۔ مولانا سید سلیمان ندوی لکھتے ہیں:’’علمائے اہلحدیث کی تدریسی و تصنیفی خدمات قدر کے قابل ہے۔ پچھلے عہد میں نواب صدیق حسن خاں﷫ (م1307ھ) کے قلم او رمولانا سید محمد نذیر حسین دہلوی﷫ (م1320ھ) کی تدریس سے بڑا فیض پہنچا۔ بھوپال ایک زمانہ تک علمائے اہلحدیث کا مرکز رہا۔ قنوج، سہوان اوراعظم گڑھ کے بہت سے نامور اہل علم اس ادارہ میں کام کررہے تھے۔ شیخ حسین عرب یمنی﷫ (م327ھ) ان سب کے سرخیل تھے اوردہلی میں مولانا سید محمد نذیر حسین محدث دہلوی کے ہاں سند درس بچھی تھی اور جوق در جوق طالبانِ حدیث مشرق و مغرب سے ان کی درس گاہ کا رخ کررہے تھے۔ ان کی درس گاہ سے جو نامور اُٹھے ان میں ایک مولانا محمد ابراہیم آروی ﷫(م1320ھ) تھے۔ جنہوں نے سب سے پہلے عربی تعلیم اور عربی مدارس میں اصلاح کا خیال کیا اور مدرسہ احمدیہ کی بنیادڈالی ۔اس درس گاہ کے دوسرے نامور مولانا شمس الحق ڈیانوی عظیم ابادی ﷫(م1329ھ) صاحب عون المعبود فی شرح ابی داؤد ہیں جنہوں نے کتبِ حدیث کی جمع اور اشاعت کو اپنی دولت اور زندگی کامقصد قرار دیا اوراس میں وہ کامیاب ہوئے۔تصنیفی لحاظ سے بھی علمائے اہلحدیث کاشمار برصغیر پاک و ہند میں اعلیٰ اقدار کا حامل ہے۔ علمائے اہلحدیث نے عربی ، فارسی اور اردو میں ہر فن یعنی تفسیر، حدیث، فقہ،اصول فقہ، ادب تاریخ اورسوانح پر بے شمار کتابیں لکھی ہیں۔ الغرض برصغیر پاک وہندمیں علمائےاہل حدیث نےاشاعِت اسلام ، کتاب وسنت کی ترقی وترویج، ادیان باطلہ اور باطل افکار ونظریات کی تردید اور مسلک حق کی تائید اور شرک وبدعات ومحدثات کےاستیصال اور قرآن  مجید کی تفسیر اور علوم االقرآن پر  جو گراں قدر نمایاں خدمات سرانجام دیں وہ تاریخ اہل حدیث کاایک زریں باب ہے ۔اس بات میں کوئی  مبالغہ نہیں  کہ اگر علمائے اہل حدیث  ہند کی توجہ علوم حدیث کی جانب نہ ہوتی تو مشرقی ممالک سےعلم حدیث اٹھ چکا ہوتا جیسا کہ دسویں ہجری میں مصر، شام ، عراق اور حجاز سے علوم حدیث کا سلسلہ کمزور پرنا شروع ہوا یہاں تک کہ چودہویں صدی میں اس کی کمزوری انتہاکو پہنچ گئی۔مختلف   قلمکاران اور مؤرخین نے  علمائے اہل حدیث  کےالگ الگ اکٹھے تذکرے تحریر کیے  ہیں  اور بعض  نے کسی خاص علاقہ کے علماء کا تذکرہ  وسوانح حیات  لکھے ہیں۔ جیسے  تذکرہ علماء مبارکپور ، تذکرہ علماء خانپور وغیرہ ۔  علما  ئے عظام کے حالات وتراجم کو  جمع کرنے میں  مؤرخ اہل  حدیث جناب مولانامحمد اسحاق بھٹی ﷫ کی خدمات سب سے زیادہ نمایاں ہیں ۔ زیر نظرکتاب’’کاروانِ سلف‘‘ مولانا عبد الرؤف ندوی ﷾کی کاوش ہے  یہ کتاب  دو  حصوں میں ہے   مصنف نے اس کتاب میں  مشرقی یوپی کے مشاہیر اہل حدیث علمائے کرام  اور بعض دیگر اہم دینی شخصیات مرحومین کا تذکرہ کیا ہے۔اس کتاب میں پیشتر ان ہستیوں کا تذکرہ ہےکہ جن  کے کارناموں  سے دین وملت کا ہرگوشہ معمور ہے اور جنہوں نے اسلام مخالف طاقتوں سے چومکھی لڑائی لڑی ہے اور وہ الحمد للہ ہر محاذ پر کامیاب  وکامران رہے ۔ اسی طرح اس کتاب میں  بعض ایسے اہل حدیث افراد کابھی تذکرہ ہے جو مستند علماء تو نہیں  ہیں مگر احیاء توحید وسنت میں ان کابڑا اہم رول رہا ہے  ۔صاحب کتاب نے  تقریباً بارہ درجن سے زیادہ شخصیات اور علمائے جماعت کےتذکرے تحریرفرمائے ہیں  ان میں قدیم وجدید دونوں طرح کی شخصیات شامل ہیں ۔اللہ تعالیٰ فاضل مصنف کی  اس کاوش کو قبول فرمائے  اور انہیں  مزید کام کرنے کی توفیق دے ۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

انتساب

3

حرفے چند

8

تقدیم

19

برصغیر میں علمائے اہل حدیث کی مساعی جمیلہ

33

ثبت است برجریدہ عالم دو ام ما

36

رجال اہل حدیث کا ایک وقیع مرقع

39

مولانا عبد الحلیم شررلکھنوی

41

شمس العلماء مولانا حفیظ اللہ اعظمی

50

مناظر اسلام مولانا عبد الرحمٰن ڈوکمی

56

مولانا عبد الرزاق ملیح آبادی

59

حاجی عبد القیوم پنج بجوا کلاں

61

علامہ عبد المتین بنارسی

66

مولانا سید ابو الخیر برق حسنی لکھنوی

75

ادیب العصر علامہ عبد المجید الحریری بنارسی

79

مولانا سید ممتاز علی کرتھی ڈیہہ

97

شیخ الحدیث مولانا عبد السلام بستوی

106

مولانا زین اللہ گونڈوی

114

حکیم جمیل احمد اٹوا بازار

116

مولانا عبد العظیم بستوی اکرہرا

120

حاجی عبد الغفور دریا آبادی

123

مولانا محمد احمد ناظم مؤی

131

مولانا سید اقبال حسین ریواں

139

مولانا محمد حنیف ہاتف بیت نار

141

پروفیسر قمر حسین فاروقی علی گڈھ

152

چودھری محمد یٰسین بسنت پور

166

مولانا ابو علی اثری اعظمیٰ

171

محمد صغیر سالار تلسی پور

177

قاری حافظ مولانا عبید الرحٰمن بنارسی

188

مولانا قاری عبد المنان اثری شنکر نگری

192

مولانا محمد یوسف رحمانی بہرائچی

215

مولانا نازین اللہ رحمانی طیبی

220

مولانا حافظ نذیر احمد بستوی وقنوجی

233

مولانا مفتی حبیب الرحمٰن فیضی موی

241

مولانا صبغۃ اللہ ندوی ٹیسم

245

مولانا عبد الشکور دور صدیقی بیت نار

249

مولانا عبد لمعبود فیضی کنڈؤ

268

مولانا عبد الصبور رحمانی اکراہرا

272

حافظ محمد عباس بنارسی

275

مولانا محمدامین اثری مبارکپوری

278

محمد طالب تلسی پور

280

مولانا عبد الرزاق صدیقی بیت نار

284

مولانا قطب اللہ ندوی رحمانی ملگہیا

291

مولانا صلاح الدین نوری بہرائچی

293

مولانا امر اللہ عارف سراجی

299

حکیم عبید اللہ رحمانی رائے بریلوی

308

مولانا عبد الرحمٰن تھاروبھوجپور

315

مولانا عزیز احمد ندوی علی گنج بونڈھیار

320

مولانا شکر اللہ فیضی ٹکر یاوی

322

حاجی اشفاق احمدوزیری ایڈوکیٹ بھدوہی

329

مولانا محی الدین ندوی تلسی پور

332

مولانا محمد عمر سلفی انتری بازار

337

مولانا محمد خلیل رحمانی ٹکریاوی

340

فضا ابن فیضی مؤی

352

حاجی مشتاق احمد انصاری بھدوہی

358

ماسٹر مقصود احمدتنہا انقلابی دیالی پور

365

مولانا سیدتجمل حسین منگل پوری مہراج گنج

368

مولانا سلیم الدین مدنی محمد نگر

383

ڈاکٹر محمد یونس ارشد بلرام پوری

391

ماسٹر محمد اسماعیل انصاری سیکھر پوری

397

حاجی شفیع اللہ خاں کٹیا بھاری

402

ڈاکٹر حامد الانصاری انجم

408

مولانا عابد علی مدنی کواپور

417

حاجی عبد الرشید (ظہیر خاں) بجوا کلاں

420

علامہ عبد الحمید مدنی اکرہرا

433

علامہ عبد السلام رحمانی کنڈؤبونڈ ھیار

446

بابو فصیح الدین خاں گینسٹری

457

ضلعی جمعیۃ اہل حدیث بہرائچ ایک مختصر تعارف انمول کتاب

477

اس کتاب کی دیگر جلدیں

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 10487
  • اس ہفتے کے قارئین 282020
  • اس ماہ کے قارئین 856067
  • کل قارئین110177505
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست