#4877

مصنف : محمد افضل خلیل احمد الاثری

مشاہدات : 2969

ماہ ذو الحجہ احکام و مسائل

  • صفحات: 51
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1020 (PKR)
(ہفتہ 28 اکتوبر 2017ء) ناشر : مکتبہ السنۃ الدار السلفیۃ لنشر التراث الاسلامی، کراچی

اسلامی مہینوں میں آخری مہینہ ذو الحجہ کا ہے، اسلام کے سارے ہی مہینے محترم اور قابل عظمت ہیں لیکن اللہ تعالی نے بعض مہینوں کو خاص فضیلت اور عظمت سے نوازا، ان میں سے ایک ذوالحجہ کا مہینہ بھی ہے، جس کا احترام شروع زمانہ سے چلتا آرہاہے، اللہ تعالی نے اس مہینہ میں کچھ عبادتوں کو رکھا ہے جس کی وجہ سے اس کی عظمت میں اور بھی اضافہ ہو گیا۔ماہِ ذی الحجہ کو مختلف عبادات کی وجہ سے خصوصی مقام اور امتیاز حاصل ہے، حج جیسی عظیم عبادت انجام دی جاتی ہے اسی مناسبت سے اس کا نام ذوالحجہ ہے یعنی حج والا مہینہ۔ ذوالحجہ کا مہینہ زمانہ جاہلیت میں بھی محترم و متبرک سمجھا جاتا ہے اوردور ِ جاہلیت میں اس مہینہ کی عظمت کا پورا پورا کیا خیال کیا جاتا۔عشرہ ذی الحجہ بڑی ہی اہمیت اور عظمت والا عشرہ ہے، اس کی خصوصیت اور فضیلت احادیث میں بکثرت آئی ہیں، اور اسلام کے اہم ترین عبادات اس میں انجام دئیے جاتے ہیں، اس کی تعظیم اور احترام کرنا چاہیے اور عبادات وغیرہ کا اہتمام کرنا چاہیے۔ زیرِ تبصرہ کتاب ’’ ماہِ ذو الحجہ کے احکام و مسائل‘‘ محمد افضل الاثری صاحب کی ہے جس میں قربانی اور اس کے متعلقہ مسائل کو اختصار و تفہیم کے اسلوب سے مزین کیا گیا ہے۔خالص کتاب اللہ اور سنتِ رسول ﷺ کی روشنی میں مسائل کی وضاحت کی گئی ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ اس لٹریچر کو جو مفصل کتاب کا نچوڑ ہوتے ہیں زیادہ تعداد میں پڑھا جائےاور اس سے فائدہ حاصل کیا جائے۔اللہ تعالیٰ مؤلف کتاب کو اجرِ عظیم سے نوازےاور اس دینی لٹریچر کو اخروی توشۂ نجات میں شامل فرمائے اور اس کتاب کے مقاصد کو قبولیت سے نوازے۔ آمین۔پ،ر،ر

اس کتاب کی فہرست موجود نہیں

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 7631
  • اس ہفتے کے قارئین 269441
  • اس ماہ کے قارئین 755633
  • کل قارئین97820937

موضوعاتی فہرست