محمد افضل خلیل احمد الاثری

  • نام : محمد افضل خلیل احمد الاثری

کل کتب 1

  • 1 #4877

    مصنف : محمد افضل خلیل احمد الاثری

    مشاہدات : 2953

    ماہ ذو الحجہ احکام و مسائل

    (ہفتہ 28 اکتوبر 2017ء) ناشر : مکتبہ السنۃ الدار السلفیۃ لنشر التراث الاسلامی، کراچی
    #4877 Book صفحات: 51

    اسلامی مہینوں میں آخری مہینہ ذو الحجہ کا ہے، اسلام کے سارے ہی مہینے محترم اور قابل عظمت ہیں لیکن اللہ تعالی نے بعض مہینوں کو خاص فضیلت اور عظمت سے نوازا، ان میں سے ایک ذوالحجہ کا مہینہ بھی ہے، جس کا احترام شروع زمانہ سے چلتا آرہاہے، اللہ تعالی نے اس مہینہ میں کچھ عبادتوں کو رکھا ہے جس کی وجہ سے اس کی عظمت میں اور بھی اضافہ ہو گیا۔ماہِ ذی الحجہ کو مختلف عبادات کی وجہ سے خصوصی مقام اور امتیاز حاصل ہے، حج جیسی عظیم عبادت انجام دی جاتی ہے اسی مناسبت سے اس کا نام ذوالحجہ ہے یعنی حج والا مہینہ۔ ذوالحجہ کا مہینہ زمانہ جاہلیت میں بھی محترم و متبرک سمجھا جاتا ہے اوردور ِ جاہلیت میں اس مہینہ کی عظمت کا پورا پورا کیا خیال کیا جاتا۔عشرہ ذی الحجہ بڑی ہی اہمیت اور عظمت والا عشرہ ہے، اس کی خصوصیت اور فضیلت احادیث میں بکثرت آئی ہیں، اور اسلام کے اہم ترین عبادات اس میں انجام دئیے جاتے ہیں، اس کی تعظیم اور احترام کرنا چاہیے اور عبادات وغیرہ کا اہتمام کرنا چاہیے۔ زیرِ تبصرہ کتاب ’’ ماہِ ذو الحجہ کے احکام و مسائل‘‘ محمد افضل الاثری صاحب کی ہے جس میں...

کل کتب 1

  • 1 #6352

    مصنف : محمد افضل خلیل احمد الاثری

    مشاہدات : 2900

    ماہ صفر کی بدعات

    (منگل 04 مئی 2021ء) ناشر : مکتبہ الامام البخاری،کراچی
    #6352 Book صفحات: 34

    ماہ ِصفر اسلامی سال کا دوسرا  قمری مہینہ  ہے  صفر کے لغوی معنی خالی ہونے کے ہیں عرب  محرم کے مہینےکا احترام کرتے ہوئے اس میں  قتال وغیرہ سے باز رہتے تھے  لیکن ماہِ صفر کے شروع ہوتے ہی وہ قتال وجدال  کےلیے  نکل کھڑے   ہوتے تھے  اور گھروں کو  خالی چھوڑ دیتے  تھے  اس لیے  اس  کا مہینے کا نام صفر پڑگیا ۔ ماہ ِصفر  میں نحوست کے عقیدے کی کوئی حیثیت نہیں۔ زیر نظر رسالہ ’’ماہ صفر کی بدعات‘‘ محمد افضل الاثری صاحب کا مرتب شدہ ہے فاضل مرتب نے قرآن وسنت کےدلائل اور علمائے پاک و ہند کےفتاویٰ جات سے یہ  ثابت کیا  ہے کہ ماہ صفر میں کی جانے والی ساری خرافات  غلط ہیں اور اس پر جو روایات نقل کی جاتی  ہیں وہ موضوع   ہیں۔ کھانے پکانےوالوں نے اس قسم کی روایات گھڑلی  ہیں ۔جن کا کتاب وسنت  سے  کوئی ثبوت نہیں ہے ۔(م۔ا)

کل کتب 1

  • 1 #5011

    مصنف : محمد افضل خلیل احمد الاثری

    مشاہدات : 6803

    احترام مسلم

    (منگل 26 ستمبر 2017ء) ناشر : مکتبۃ السنہ الدار السلفیہ، کراچی
    #5011 Book صفحات: 48

    اسلام میں حسن اخلاق کو جو اہمیت حاصل ہے وہ کسی دوسرے مذہب میں نہیں ہے۔نبی کریمﷺ نے مسلمانوں کو حسن اخلاق کو اپنانے اور رذائل اخلاق سے بچنے کی پر زور ترغیب دی ہے۔ رسول کریم ﷺنے فرمایا:” قیامت کے روز میرے سب سے نزدیک وہ ہوگا جس کا اخلاق اچھا ہے۔“ حسن اخلاق انسان میں بلندی اور رفعت کے جذبات کا مظہر ہوتا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ انسان میں پستی کے رجحانات بھی پائے جاتے ہیں جنہیں رذائل اخلاق کہا جاتا ہے۔ یہ دراصل حیوانی جذبات ہیں۔ چنانچہ جس طرح حیوانوں میں کینہ ہوتا ہے۔ انسانوں کے اندر بھی کینہ ہوتا ہے۔ حیوانوں کی طرح انسانوں میں بھی انتقامی جذبہ اور غصہ ہوتا ہے۔ اسے اشتعال دیا جائے تو وہ مشتعل ہو جاتا ہے۔ یہ چیزیں اخلاقی بلندی کی راہ میں رکاوٹ ہیں اور بدخلقی کے ذیل میں آتی ہیں ۔ ضروری ہے کہ ان پر کنٹرول کیا جائے۔ غصہ ، انتقام ، عداوت ، تکبر کے جذبات پر قابو پایا جائے اور تحمل و برداشت اور عاجزی و انکساری کو شعار بنایا جائے۔ اگر آدمی ایسا کرے گا تو اس کے نفس کی تہذیب ہوگی، اس کے اخلاق سنوریں گے۔ وہ اللہ کا بھی محبوب بن جائے گا اور خلق خدا بھی اس سے مح...

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 2469
  • اس ہفتے کے قارئین 242183
  • اس ماہ کے قارئین 1270348
  • کل قارئین96922192

موضوعاتی فہرست