#5352

مصنف : سہیل بابر

مشاہدات : 5620

لیڈر شپ

  • صفحات: 99
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1980 (PKR)
(بدھ 06 جون 2018ء) ناشر : رمیل ہاؤس آف پبلی کیشنز راولپنڈی

مسلمانانِ برصغیر کے لیے ایک آزاد اور خود مختار مملکت کی جد وجہد میں مسلم قائدین کے کردار کی اہمیت سے کون واقف نہیں۔ قیام پاکستان کے بعد بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے انتقال سے نوزائیدہ مسلم ریاست میں قیادت کا جو بحران اُٹھ کھڑا ہوا، وہ وقت گزرنے کے ساتھ زندگی کے ہر شعبہ میں کسی نہ کسی شکل میں موجود رہا اور پاکستان کی حیثیت اُس بادبانی کشتی کی ماند ہو گئی جس کا کوئی ناخذا نہ ہو۔ قوموں کی ترقی میں جلیل القدر قائدین کی رہنمائی کامیابی کی کلید اور مشعلِ راہ کا درجہ رکھتی ہے۔ معاشرہ میں ایک خاندان کے سربراہ سے لے کر ایک بڑے ادارے میں قائد کو جدید دور کے تیزی سے بدلتے ہوئے حالات کے تقاضوں کی روشنی میں کیا حکمت عملی اور لائحۂ عمل وضع کرنا چاہیے‘ دوسروں کے لیے کیسا’رول ماڈل‘ ہونا چاہیے اور انہیں کس طرح مل جل کر ایک مشترکہ نصب العین کے حصول کے لیے جدوجہد میں بامعنی اور مؤثر کردار اردا کرنے پر راغب کرنے کے لیے کیا کرنا چاہیے۔زیرِ تبصرہ کتاب اسی مقصد کے تحت لکھی گئی ہے جس میں  یہ بتایا گیا ہے کہ لیڈر شپ کیسے حاصل کی جا سکتی یا لیڈر کی خوبیاں اور ان کے اوصاف حمیدہ کون سے ہوتے ہیں؟ اور ایک شخص لیڈر بننے کے بعد کن ذرائع سے اپنے ماتحتوں کے دل میں گَھر کر سکتا ہے اور ان کے دلوں میں بسیرا کر سکتا ہے۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ‘سادہ اور عام فہم ہے۔ یہ کتاب’’ لیڈر شپ ‘‘سہیل بابر کی تصنیف کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں  کتب اور  بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلفہ وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)( ح۔م۔ا )

عناوین

صفحہ نمبر

حرف آغاز

7

تعارف

8

کامیاب قائدکی خوبیاں

10

سات منفردخصوصیات

16

تین ارادے

22

کردارکی عظمت

26

سوچ میں تبدیلی

30

زبردست قوتیں

32

سات بڑی خرابیاں

34

بااصول قوت اورقائد

40

ابلاغ کی رکاوٹیں

45

موثرہونےکےتیس اصول

47

خوشگوارازدواجی وخانگی تعلقات

60

سات موثرعادات اور14اہم نکات

67

ادارےاروتنظیم کامنثور

73

موثرشخصیت کلیدی عناصر

75

سستی سےگریزاورجہدمسلسل

80

سستی سےنجات پانےکےلیے تجاویز

82

کیرئیرپلاننگ یامنزل کاتعین

86

کامیابی کی راہ

88

شخصیت کےفکری عناصر

90

کامیاب رہنماکااندازتکلم

92

ادارےمیں پرسکون اورخوشگوارماحول

93

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 27310
  • اس ہفتے کے قارئین 120814
  • اس ماہ کے قارئین 920455
  • کل قارئین97985759

موضوعاتی فہرست