#1999

مصنف : ہارون یحییٰ

مشاہدات : 6616

لازوال خالق کے تخلیقی عجائب

  • صفحات: 137
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3425 (PKR)
(جمعرات 30 اکتوبر 2014ء) ناشر : اسلامک ریسرچ سنٹر ۔پاکستان

معمولی سے معمولی زندگی بھی اتفاقا پیدا نہیں ہوئی ،بلکہ اس کو پیدا کرنے والی ایک عظیم ذات ہے جواس ساری کائنات کی مالک ہے۔ یہ لا محدود کائنات ،جس میں ہم رہتے ہیں،کس طرح وجود میں آئی ؟یہ تمام توازن،ہم آہنگی اور نظم وضبط کس طرح سے پیدا ہوئے؟یہ کیونکر ممکن ہوا کہ یہ زمین ہمارے رہنے کے لئے موزوں ترین اور محفوظ قیام گاہ بن گئی؟ایسے سوالات نوع انسانی کے ظہور ہی سے توجہ کا مرکز رہے ہیں۔ان کے جوابات کی تلاش میں  سرگرداں سائنس دان اور فلسفی ،اپنی عقل ودانش اور عقل سلیم کی بدولت اسی نتیجے پر پہنچے ہیں کہ  کائنات کی صورت گری اور اس میں موجود نظم وضبط کسی اعلی ترین خالق مطلق کی موجودگی کی شہادت دے رہے ہیں۔جو اس ساری کائنات کا خالق و مالک ہے۔یہ ایک غیر متنازعہ سچائی ہے ،جس تک ہم اپنی ذہانت استعمال کرتے ہوئے پہنچ سکتے ہیں۔اللہ تعالی نے اس حقیقت کا اعلان اپنی مقدس کتاب قرآن مجید میں واشگاف الفاظ میں کر دیا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب " لازوال خالق کے تخلیقی عجائب "ہارون یحیی کی انگریزی کتاب کا اردو ترجمہ ہے ۔ترجمہ محترمہ گلناز کوثر نے کیا ہے ۔مصنف 1956ء میں انقرہ ترکی میں پیدا ہوئے ۔آپ نے آرٹس کی تعلیم میمار سینان یونیورسٹی سے اور فلسفے کی تعلیم استنبول یونیورسٹی سے حاصل کی۔آپ کی سیاست ،سائنس اور اسلامی عقائد پر متعدد کتب شائع ہو چکی ہیں۔آپ کا شمار ان معروف مصنفین میں ہوتا ہے جنہوں نے ارتقاء پرستی اور ارتقاء پرستوں کے دعووں کو طشت ازبام کیا اور ان کی حقیقت سے پردہ اٹھایا۔آپ کی یہ کتب دنیا کی متعدد زبانوں میں چھپ چکی ہیں۔آپ کی کتب مسلمانوں ،غیر مسلموں سب کو مخاطب کرتی ہیں خواہ ان کا تعلق کسی عمر،نسل اور قوم سے ہو،کیونکہ ان کتب کا مقصد صرف ایک ہے:خدا کے ابدی وجود کی نشانیوں کو قارئین کے سامنے لا کر ان کے شعور کو اجاگر کرنا۔آپ نے ترکی میں "سائنس ریسرچ فاونڈیشن "قائم کی ہے جو اب ایک مضبوط ادارہ بن چکی ہے۔یہ ادارہ نہ صرف ڈارون پرستی کی تردید میں بین الاقوامی کانفرنسیں منعقد کرتا ہے ،بلکہ جدید دور میں اسلام کی درست تصویر پیش کرنے کی بھی سعی کر رہا ہے۔ اس کتاب میں مولف نے اللہ تعالی کی مختلف اور منفر داقسام کی مخلوقات کو جمع کر کے ان کے خالق   کے بارے میںغور وفکر کرنے اور ایک اللہ کو ماننے کی دعوت دی ہے۔اس کتاب کی انفرادیت یہ ہے کہ ہر تخلیق کو رنگین تصاویر کے ذریعے سمجھانے کی کوشش کی گئی ہے،جو اس کو اور زیادہ پرکشش بنا دیتی ہیں۔(راسخ)

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

تعارف

 

8

کائنات کیسے وجود میں آئی

 

10

یہ ہمارا جسم ہے

 

27

ہمارے گردو پیش میں پائی جانے والی مخلوقات کی حیرت انگیز خصوصیات

 

39

مسحور کن مخلوقات

 

59

خوش رنگ پودے مٹی سے کیونکر نکلتے ہیں

 

78

آؤ پھر غور کریں

 

80

نظریہ ارتقاء کیا ہے

 

83

ارتقاء پسندوں کے نزدیک جاندار اشیاء کس طرح ارتقاء پذیر ہوتی ہیں

 

88

فوسل جو شاید ارتقاء پسندوں کی نظر سے نہیں گزرے

 

95

کیمبرین دور کے دوران کیا ہوا

 

101

غلط بیانی کہ مچھلیاں رینگنے والے جانداروں میں تبدیل ہو گئیں

 

104

احمقانہ پن

 

108

کیا اس طرح کی کوئی بات ممکن ہوئی

 

112

انسانی ارتقاء کی کہانی

 

114

عنوانات جو ڈارون اور ارتقاء پسندوں کے لیے سخت تنقیدی ہیں

 

126

ہمارے جسم کا معلوماتی بنک ڈی این اے

 

130

اللہ سب کا خالق ہے

 

134

نتیجہ

 

136

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 20501
  • اس ہفتے کے قارئین 84179
  • اس ماہ کے قارئین 658226
  • کل قارئین109979664
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست