کل کتب 30

دکھائیں
کتب
  • 26 #6964

    مصنف : وفاق المدارس السلفیہ پاکستان

    مشاہدات : 1339

    ماڈل پرچہ جات وفاق المدارس السلفیہ پاکستان (شہادۃ العالیہ ) بی۔اے سال دوم

    (ہفتہ 25 مارچ 2023ء) ناشر : جامعہ سلفیہ فیصل آباد
    #6964 Book صفحات: 28

    کسی بھی نظام ِتعلیم کی اساس  اس کا امتحانی نظام ہوتا ہے ۔ مختلف  تعلیمی اداروں   اور ماہرینِ  تعلیم نے   طلباء کی آسانی  اور امتحانات  میں کامیابی    کے  لیے ماڈل پیپرز کی صورت میں امتحانات میں سوالات کا اسلوب معیاری اور آسانی  سے سمجھ آنے  والا عام فہم بنایا ہے  اور جدید رجحانات کے مطابق معروضی سوالات کو بھی مستقل شامل امتحانات کردیا ہے۔ زیر نظر کتابچہ بعنوان’’ ماڈل پرچہ جات  وفاق المدارس السلفیہ، پاکستان (شہادۃ العالیہ) ‘‘ وفاق المدارس سلفیہ کی طرف سے  شہادۃ العالیہ ( بی ۔اے) سال دوم کے  طلباء کے لیے تیار کیا گیا ہے ۔طلباء  ان ماڈل پیپرز کی مدد سے   امتحان میں  اچھے نمبروں سے کامیابی حاصل کرسکتے ہیں ۔(م۔ا)

  • 27 #6070

    مصنف : سید ابو الحسن علی ندوی

    مشاہدات : 4346

    مدارس اسلامیہ اہمیت و ضرورت اور مقاصد

    (بدھ 22 اپریل 2020ء) ناشر : سید احمد شہید اکیڈمی بریلی
    #6070 Book صفحات: 201

    دینی مدارس  کے طلباء ،اساتذہ ،علمائے کرام  ،مشائخ عظام اصحاب صفہ او رعلوم نبویﷺ کے وارث اور امین ہیں ۔ یہی مدارس دینِ اسلام  کے وہ قلعے ہیں جہاں سے قال اللہ  قال الرسول ﷺکی پاکیزہ صدائیں دن رات گونجتی ہیں ۔ نبی  کریم ﷺنےایک صحابی ارقم بن ابی ارقم  کے گھر میں دار ارقم  کے  نام سے  ایک مخفی مدرسہ قائم کیا ۔صبح  وشام کے اوقات میں صحابہ  کرام وہاں مخفی انداز میں آتے اور قرآن مجید کی تعلیم حاصل کرتے تھے  یہ اسلام کی سب سے  پہلی درس گاہ تھی۔ہجرت کے بعدمدینہ منورہ میں جب اسلامی ریاست  کاقیام عمل میں آیا  تو وہاں بھی آپﷺ نے مسجد نبوی کے ایک جانب ایک چبوترا(صفہ) بھی تعمیر کرایا ۔ یہاں بیٹھ کر آپﷺ  مقامی وبیرونی  صحابہ کرام  کو قرآن مجید اور دین کی تعلیم دیتے تھے۔یہ اسلام کاپہلا باقاعدہ اقامتی  مدرسہ تھا جو تاریخ  میں ’’اصحاب صفہ‘‘ کے نام سے معروف ہے۔ یہاں سے مسجد اور مدرسہ  کا ایسا تلازمہ قائم ہواکہ  پھر جہاں جہاں...

  • 28 #6090

    مصنف : ڈاکٹر محمد امین

    مشاہدات : 3488

    مدرسہ ڈسکورسز مطالعہ و تجزیہ

    (منگل 12 مئی 2020ء) ناشر : مکتبہ البرہان لاہور
    #6090 Book صفحات: 152

    کچھ عرصہ قبل پاکستان میں مدرسہ ڈسکورسز کے نام سے ایک پروگرام کا آغاز کیا گیا تھا۔ امریکہ کی سب سے بڑی کیتھولک یونیورسٹی نوٹرڈیم جو امریکی صوبے انڈیانا میں واقع ہے، دراصل اس پروگرام کی محرک ہے۔ اس یونیورسٹی کے ایک ذیلی ادارے کے پروفیسر ابراہیم موسیٰ جو اصلاً جنوبی افریقہ سے تعلق رکھتے ہیں، مدرسہ ڈسکورسز کے ذمہ دارے بنائے گئے ہیں۔ اس پروگرام کے دوسرے ذمہ دار پروفیسر ماہان مرزا ہیں۔ نوٹرڈیم یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر اس پروگرام کا تعارف کراتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ ’’اس پروگرام کا مقصد علماء کو پلورلزم، جدید سائنس اور جدید فلسفہ سے آراستہ کرنا ہے۔‘‘ اس کتاب میں مدرسہ ڈسکورسز سے متعلق لکھے جانے والے مختلف اہل قلم کے وقیع مضامین کو جمع کیا گیا ہے۔ جس میں ڈاکٹر محمد امین صاحب کے دو مضامین ’علماء کرام کے تساہل اور علمی کمزروی کی وجہ‘ اور ’مدرسہ ڈسکورسز کے حامی بالواسطہ تجدد کو فروغ دے رہے ہیں‘ شامل ہیں۔ ڈاکٹر صاحب کے نزدیک مدرسہ ڈسکورسز کے دانشور دین کے مسلمہ عقائد و مفاہیم کی تعبیر یوں کر رہے ہیں کہ وہ مغربی سیکولر فکر...

  • 29 #6968

    مصنف : وفاق المدارس السلفیہ پاکستان

    مشاہدات : 2729

    وفاق المدارس السلفیہ نصاب تعلیم اور نظام امتحانات

    (بدھ 29 مارچ 2023ء) ناشر : جامعہ سلفیہ فیصل آباد
    #6968 Book صفحات: 38

    وفاق المدارس السلفیہ پاکستان، پاکستان کے اکثر اہل حدیث  مدارس  کا نمائندہ وفاق ہے۔ جس  کا ہیڈ آفس   جامعہ سلفیہ  فیصل آبا میں  ہے پاکستان  بھر سے  طلباء  وطالبات  کے بیسوں  مدارس  اس وفاق  سے منسلک ہیں ۔   یہ ادارہ ملحقہ مدارس و جامعات کے تمام تعلیمی مراحل ( ثانویہ عامہ، ثانویہ خاصہ، عالیہ، عالمیہ اور حفظ و تجوید اور قراء ات ) کے  منظم  طریقے  سے امتحانات کا انعقاد  کرتا ہے اور کامیاب طلبہ وطالبات  کو اسناد جاری کرتا ہے ۔ ملحقہ مدارس و جامعات کے لیے جامع نصاب تعلیم مرتب کرنا اور اسے عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا، اہم موضوعات پر علمی و تحقیقی مقالات اور کتب تیار کروانا اور ان کی طباعت کا اہتمام کرنا، ذہین اور محنتی طلبہ کی اعلی تعلیم کے لیے ملکی اور غیر ملکی جامعات میں سکالر شپ کے حصول کے لیے کوشش کرنا، دینی مدارس و جامعات کی تاسیس کے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلسل اور مؤثر اقدامات کرنا  اس ادارے کے مقاصد میں شامل ہے ۔ امتحانات  کے  متعلق ا...

  • 30 #2737

    مصنف : خالد رحمٰن

    مشاہدات : 4113

    پاکستان میں دینی تعلیم (منظر، پس منظر و پیش منظر)

    (ہفتہ 11 جولائی 2015ء) ناشر : انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی سٹڈیز، اسلام آباد
    #2737 Book صفحات: 367

    کسی بھی سوسائٹی کو خاص طرز زندگی پر قائم رکھنے میں ایمانیات کے علاوہ جن قوتوں کا بڑا دخل ہوتا ہے وہ اخلاق،تعلیم اور قانون کی قوتیں ہیں۔اگر یہ تینوں ایک دوسرے سے مربوط ہیں اور ان کی جڑیں ایمانیات میں پیوست ہیں تو پھر سوسائٹی میں بحیثیت مجموعی یک رنگی پائی جائے گی،اور جس طریقے کو اس سوسائٹی نے قبول کیا ہے وہ پوری زندگی میں بھلائی کو جاری وساری کرنے کا ذریعہ بنتا ہے۔بیرونی سامراج کے سیاسی غلبے کا ایک بڑا ہی تباہ کن نتیجہ یہ ہوا ہے کہ یہ تینوں قوتیں ایک دوسرے سے جدا ہو گئیں اور ان کا ایمانیات سے تعلق منقطع ہو گیا۔نتیجتا ان میں سے ہر ایک ،ملت کےافراد کو مختلف سمتوں میں لے جا رہی ہیں۔ہمارا قانون اور ہماری تعلیم ان اقدار پر مبنی نہیں ہے جو ہمارے ایمان اور ہمارے تصور اخلاق کی بنیاد ہے۔ زیر تبصرہ کتاب " پاکستان میں دینی تعلیم،منظر،پس منظر وپیش منظر " محترم خالد رحمن صاحب اے ۔ڈی۔ میکن کی مرتب کردہ ہے،جو درحقیقت ان مقالات ومضامین پر مشتمل ہے جو انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کے تحت دینی مدارس کی تعلیم کے حوالے سے خصوصی پالیسی سیمینار سیریز میں پیش کئے گئے۔ ان...

< 1 2 >

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 10449
  • اس ہفتے کے قارئین 278736
  • اس ماہ کے قارئین 1078377
  • کل قارئین98143681

موضوعاتی فہرست