#4027

مصنف : ڈاکٹر محمد الیاس الاعظمی

مشاہدات : 6617

کتابیات شبلی

  • صفحات: 274
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 6850 (PKR)
(پیر 31 اکتوبر 2016ء) ناشر : دار المصنفین شبلی اکیڈمی اعظم گڑھ، انڈیا

علامہ شبلی نعمانی اردو کے مایہ ناز علمی و ‌ادبی شخصیات میں سے ہیں۔ خصوصاً اردو سوانح نگاروں کی صف میں ان کی شخصیت سب سے قدآور ہے۔ مولانا شبلی نے مستقل تصنیفات کے علاوہ مختلف عنوانات پر سیکڑوں علمی و تاریخی و ادبی و سیاسی مضامین لکھے جو اخبارات و رسائل کے صفحات میں منتشر ہیں ۔شبلی نعمانی 1857ء  اتر پردیش کے ضلع اعظم گڑھ  میں پیدا ہوئے ۔۔ ابتدائی تعلیم اپنے والد شیخ حبیب اللہ سے حاصل کی۔ اس کے بعد مولانا محمد فاروق چڑیا کوٹی سے ریاضی، فلسفہ اور عربی کا مطالعہ کیا۔ اس طرح انیس برس میں علم متدادلہ میں مہارت پیدا کر لی۔ 25 سال کی عمر میں شاعری، ملازمت، مولویت کے ساتھ ہر طرف کوشش جاری رہی،1876ء میں حج کے لیے تشریف لے گئے۔ وکالت کا امتحان بھی پاس کیا مگر اس پیشہ سے دلچسپی نہ تھی۔ علی گڑھ گئے تو سرسید احمد خان سے ملاقات ہوئی، چنانچہ وہاں  فارسی کے پروفیسر مقرر ہوئے۔ یہیں سے شبلی نے علمی و تحقیقی زندگی کا آغاز کیا۔ پروفیسر آرنلڈ سے فرانسیسی سیکھی۔  1882 میں شبلی نے ’’علی گڑھ کالج‘‘ سے تعلق جوڑ لیا۔ یہاں وہ عربی کے پروفیسر مقرر ہوئے۔ یہاں سر سید سے ملے ان کا کتب خانہ ملا، یہاں تصانیف کا وہ سلسلہ شروع ہوا جس نے اردو ادب کے دامن کو تاریخ، سیرت نگاری، فلسفہ ادب تنقید اور شاعری سے مالا مال کردیا، سیرت نگاری، مورخ، محقق کی حیثیت سے کامیابی کے سکے جمائے 1892ء میں روم اور شام کا سفر کیا۔ 1898ء میں ملازمت ترک کرکے اعظم گڑھ چلے گئے۔ 1913ء میں دارالمصنفین کی بنیاد ڈالی۔ 1914ء میں انتقال ہوا۔مولانا شبلی کی شخصیت  ایسی ہےکہ ان کی علمی ، تحقیقی، ادبی اور ملی خدمات کی وجہ سے ان کی حیات اورکارناموں کے بارے میں خود ان کی زندگی میں بہت کچھ لکھا گیا ہے  اورلکھا جارہا ہے  کئی احباب  نے  مولانا شبلی کے حوالے سے تحریر کیے گئے مواد  کو اشاریہ جات اورکتابیات کی صورت میں جمع کیا ہے ۔کیونکہ علم وتحقیق کےمیدان میں  کتابیاتی لٹریچر کی اہمیت ، ضرورت اور افادیت اہل نظر سے پوشیدہ نہیں ۔دورحاضر میں کتابیات اور اشاریہ سازی کےفن میں جو غیر معمولی ترقی ہوئی ہےاور علمی موضوعات پر جس طرح کا معیاری کتابیاتی مواد محققین  کے سامنے آیا ہے کہ جس کی وجہ سے زیر بحث موضوع پر مطلوبہ معلومات تک رسائی اس حد  تک آسان ہوگئی ہے  کہ کسی بھی علمی وتحقیقی موضوع پر کام کرنے والا اسکالر آسانی سے یہ معلوم کرسکتا ہے کہ زیربحث موضوع پر اب تک کس  قدر کام ہوچکا ہےا ور وہ کہاں دستیاب ہے۔اس سےمواد کی تلاش وجستجو کا  کام بہت کچھ آسان ہوجاتا ہے۔ زیرنظر کتاب’’کتابیات شبلی‘‘ بھی اسی نوعیت کی ایک کڑی ہےجس میں ڈاکٹر محمد الیاس الاعظمی صاحب نے   نہ صرف اس موضوع پر سامنے آنےوالے نئے لٹریچر کااحاطہ کیا ہےبلکہ بڑی محنت اور دقت نظر سے ان بہت سی پرانی تحریروں کابھی سراغ لگایا ہے  جو ماہ وسال کی گرد کےنیچے دب کر نظروں سےاوجھل ہوچکی تھیں اور اس موضوع پر شائع ہونے والے  اشاریہ ان کےذکر سے خالی تھے۔کتاب ہذا قدر شناسان شبلی کے لیے  یہ  ایک قیمتی تحفہ کی حیثیت رکھتا ہے   جس سے مولانا شبلی کی حیات اورخدمات کے موضوع پر اہل علم کی دلچسپی میں اضافہ ہو گا۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

حرف آغاز

9

دیباچہ

11

حصہ اول

 

تصنیفات وتالیفات شبلی

15

اردو کتب

16

عربی کتب

31

فارسی کتب

31

مدونہ کتب ورسائل

32

تلخیص تصنیفات شبلی

39

تراجم  تصنیفات شبلی

41

اردو ترجمے

41

انگریزی ترجمے

42

بنگالی ترجمے

45

پشتو ترجمے

45

تاجک ترجمہ

46

ترکی ترجمعے

46

تمل ترجمہ

47

عربی ترجمعے

47

فارسی ترجمعے

48

کنٹر ترجمہ

50

مراٹھی ترجمہ

50

ملیالم ترجمہ

50

مضامین ومقالات اورخطبات شبلی

51

حصہ دوم

 

مطالعات شبلی

75

کتب (اردو،عربی )

76

مجموعہ مقالات

81

رسائل کےخصوصی شمارے

83

ایم ،اے ،ایم ،فل ،پی ایچ ،ڈی کےمقالات

84

مضامین ومقالات (بلحاظ موضوعات )

87

اثرات ومعنویت

87

اردو زبان وادب

88

اردو شاعری

89

اساتذہ شبلی

96

اسلوب نگارش

96

اشاریہ شبلی

98

شخاص رجال

99

بحیثیت ادیب وانشاء برواز

102

بحیثیت مصنف

105

بحیثیت مورخ

107

تحقیق وتنقید

109

تذکرہ حیات خدمات

115

تصنیفات کےترجمے

129

تعلیمات

130

تلامذہ

131

حالی اورشبلی

133

خراج عقیدت

138

دریافت

143

سرسید شبلی اورعلی گڑھ

144

سوانح نگاری

147

سیاسیات

149

شبلی اقبال اورمحمد علی جناح

151

شبلی اورابو الکلام آزاد

152

شبلی اوراعظم گڑھ

153

شبلی اورانجمن ترقی اردو

154

شبلی اوربھوپال

154

شبلی اورحیدر آباد

155

شبلی اورعالم اسلام

155

شبلی اورمغرب

156

شبلی اورندوہ

157

شخصیت اورکمالات

159

عربی زبان وادب

162

فارسی شعر وادب

163

فتنہ تکفیر

166

فکر ونظر

167

قرآنیات

171

مطائبات شبلی

172

یادگار شبلی

172

حصہ سوم

 

تنقید وتجزیہ تصانیف شبلی

177

اسکات المعتدی علی انصات المقتدی

178

الانتقاد

178

الجزیہ

179

الغزالی

179

الفاروق

180

الکلام

184

المامون

186

الندوہ لکھنو

187

انٹرنس کورسی فارسی

188

اورنگزیب عالم گیر پر ایک نظر

188

تاریخ بداءاسلام

189

تذکرہ گلشن  ہند

190

خطبات شبلی

190

خطوط شبلی

190

دستہ گل

192

دیوان شبلی

193

رسائل شبلی

193

سفرنامہ روم ومصروشام

194

سوانح مولانا روم

196

سیرۃ النبی

198

سیرۃ النعمان

203

شعر العجم

205

علم الکلام

209

کتب خانہ اسکندریہ

211

کلیات شبلی ارودو

211

کلیات شبلی فارسی

212

مثنوی صبح امید

212

مجموعہ نظم شبلی

213

مسلمانوں کی گذشتہ تعلیم

213

مقالات شبلی

213

مکاتیب شبلی

216

موازنہ انیس ودبیر

221

وقف علی الاولاد

226

ہندی کتب ومضامین

228

انگریزی کتب ومضامین

232

حصہ چہارم

 

اشاریہ مصنفین ،مترجمین /مقالہ نگار

233

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 45651
  • اس ہفتے کے قارئین 410937
  • اس ماہ کے قارئین 410937
  • کل قارئین112018265
  • کل کتب8872

موضوعاتی فہرست