#7488

مصنف : ڈاکٹر محمد الیاس الاعظمی

مشاہدات : 432

علامہ سید سلیمان ندوی رحمۃ اللہ علیہ بحیثیت مؤرخ

  • صفحات: 126
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 5670 (PKR)
(اتوار 05 جنوری 2025ء) ناشر : ادبی دائرہ اعظم گڑھ یوپی

برصغیر پاک و ہند کے معروف سیرت نگار اور مؤرخ مولانا سید سلیمان ندوی ﷫ اردو ادب کے نامور سیرت نگار، عالم، مؤرخ اور چند قابل قدر کتابوں کے مصنف تھے جن میں سیرت النبی کو نمایاں حیثیت حاصل ہے۔مولانا سید سیلمان ندوی ضلع پٹنہ کے ایک قصبہ دیسنہ میں 22 نومبر 1884ء کو پیدا ہوئے۔تعلیم کا آغاز خلیفہ انور علی اور مولوی مقصود علی سے کیا۔ اپنے بڑے بھائی حکیم سید ابو حبیب سے بھی تعلیم حاصل کی۔ 1899ء میں پھلواری شریف (بہار (بھارت)) چلے گئے جہاں خانقاہ مجیبیہ کے مولانا محی الدین اور شاہ سلیمان پھلواری سے وابستہ ہو گئے۔ یہاں سے وہ دربانگا چلے گئے اور مدرسہ امدادیہ میں چند ماہ رہے۔1901ء میں دار العلوم ندوۃ العلماء، لکھنؤ میں داخل ہوئے جہاں سات سال تک تعلیم حاصل کی۔ 1913ء میں دکن کالج پونا میں معلم السنۂ مشرقیہ مقرر ہوئے۔1940ء میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے انہیں ڈاکٹریٹ کی اعزازی سند عطا کی۔ عالمِ اسلام کو جن علماء پر ناز ہے ان میں سید سلیمان ندوی بھی شامل ہیں۔ انکی علمی اور ادبی عظمت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ جب ان کے استاد علامہ شبلی نعمانی سیرت النبی کی پہلی دو جلدیں لکھ کر 18 نومبر 1914ء کو انتقال کر گئے تو باقی چار جلدیں سید سلیمان ندوی نے مکمل کیں۔ اپنے شفیق استاد کی وصیت پر ہی دار المصنفین، اعظم گڑھ قائم کیا اور ایک ماہنامہ معارف جاری کیا جو آج بھی جاری و ساری ہے ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’علامہ سید سلیمان ندوی بحیثیت مؤرخ ‘‘ دار المصنفین ،اعظم گڑھ کے رفیق ڈاکٹر محمد الیاس الاعظمی کی تصنیف ہے ۔ اس کتاب میں انہوں نے علامہ شبلی کے علمی وارث و جانشین مولانا سید سلیمان ندوی ﷫ کے رچے ہوئے پختہ تاریخی مذاق اور ان کی تاریخی بصیرت کے مختلف نقوش ابھارے ہیں ۔ کتاب ہذا کے مطالعہ سے اندازہ ہوتا ہے کہ مولانا سید سلمان ندوی نے جو جامع کمالات کی حیثیت سے گونا گوں عظیم الشان خدمات انجام دیں ،بہت سے تاریخی اغلاط و اوہام کی اصلاح و تصحیح کی تاریخ نویسی کے صحیح اور بنیادی اصول بتائے ، غلط تاریخ نویسی کی مضرتیں بیان کیں اور تاریخ نگاری کے غلط اور مسموم رجحان اور گمراہ کن انداز کی تردید کی ۔ اس رسالے میں مثالیں دے کر ان امور کو واضح کیا گیا ہے اور آخر میں سید صاحب کی چند ممتاز تاریخی تصانیف و مقالات کا مبسوط جائزہ لے کر فاضل مصنف نے واضح کیا ہے کہ ان کی تاریخ نگاری کا معیار بلند اور نظریہ تاریخ صائب و متوازن تھا۔(م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

حرف آغاز .... مولانا ضیاء الدین اصلاحی

 

9

دیبا چه طبع دوم ...

 

11

د بیا چه طبع اول.

 

12

علامه سید سلیمان ندوی

 

15

مورخانه شعور

 

18

اغلاط تاریخی کی تصحیح

 

20

انگریزوں کی غلط تاریخ نویسی کے بنیادی مقاصد.

 

22

کتب خانه اسکندریہ کی بربادی کا الزام ..

 

24

ہندوستان میں اسلام کی اشاعت کیونکر ہوئی۔

 

25

تاج محل اور لال قلعہ کے معمار

 

26

انگریزوں کے حصول بہار کی ناروا کوشش

 

27

نصاب تعلیم اور مسلمانوں کی ذمہ داری

 

28

مسلمان مورخین کو مشورہ

 

31

مورخین مغرب کے تاریخی نقطہ نظر پر تنقید .

 

31

کیمبرج انڈین ہسٹری کا منصوبہ اور سید صاحب کا خدشہ

 

34

میجر بی۔ بی۔ ڈی باسو کی کتاب.

 

35

انگریز مورخوں کی مسلمانوں میں اختلاف پیدا کرنے کی کوشش..

 

36

بعض ہندو مورخین کی انگریزوں کی تقلید.

 

36

غلط تاریخ نویسی کا نتیجہ

 

40

اور نگ زیب عالمگیر

 

43

جزیہ اور چوتھ

 

45

شیواجی کی بری کا جواب

 

48

شهزادی روشن آرا

 

49

گلنار بیگم..

 

49

سیرت نبوی پر تنقید

 

52

تاریخ اسلام کی تدوین کا منصوبہ

 

54

ماہنامہ معارف اور تاریخ

 

55

منصور به تدوین تاریخ هند

 

56

تاریخی تصنیفات

 

76

ارض القرآن

 

76

عرب و ہند کے تعلقات

 

78

ابتدائی تعلقات کی تاریخ

 

79

تجارتی تعلقات کی تاریخ

 

80

علمی تعلقات کی تاریخ

 

81

مذہبی تعلقات کی تاریخ

 

82

فتوحات اسلامی سے قبل ہندوستان میں مسلمانوں کی آبادی

 

83

عربوں کی جہاز رانی

 

85

عرب و امریکہ

 

89

ڈاکٹر حمید اللہ کا استدراک

 

89

ہندووں کی تعلیم مسلمانوں کے عہد میں

 

91

دیگر تصنیفات

 

94

مقالات

 

95

لاہور کی ایک فلکی آلات ساز خاندان

 

96

نالندہ کی سیر

 

97

قنوج

 

97

سلطان ٹیپو کی چند باتیں

 

98

ہندی الاصل اور ہندی النسل مسلمان سلاطین

 

98

خلافت اور ہندوستان

 

99

ہشار یکل کانگریس کی صدارت

 

100

حواشی

 

102

کتابیات

 

109

اشاریہ

 

111

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 13137
  • اس ہفتے کے قارئین 171669
  • اس ماہ کے قارئین 1690742
  • کل قارئین115582742
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست