#1599

مصنف : ڈاکٹر محمد حمید اللہ

مشاہدات : 22149

خطبات بہاولپور جلد اول

  • صفحات: 446
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 13380 (PKR)
(منگل 13 مئی 2014ء) ناشر : ادارہ تحقیقات اسلامی،اسلام آباد

ڈاکٹر محمد حمید اللہ (پیدائش: 9فروری 1908ء، انتقال : 17 دسمبر 2002ء) معروف محدث، فقیہ، محقق، قانون دان اور اسلامی دانشور تھے اور بین الاقوامی قوانین کے ماہر سمجھے جاتے تھے۔ تاریخ حدیث پر اعلٰی تحقیق، فرانسیسی میں ترجمہ قرآن اور مغرب کے قلب میں ترویج اسلام کا اہم فریضہ نبھانے پر آپ کو عالمگیر شہرت ملی۔ آپ جامعہ عثمانیہ سے ایم۔اے، ایل ایل۔بی کی ڈگریاں حاصل کرنے کے بعد اعلیٰ تعلیم و تحقیق کے لیے یورپ پہنچے۔ بون یونیورسٹی (جرمنی) سے ڈی فل اور سوربون یونیورسٹی (پیرس)سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ۔ ڈاکٹر صاحب کچھ عرصے تک جامعہ عثمانیہ حیدر آباد میں پروفیسر رہے۔ یورپ جانے کے بعد جرمنی اور فرانس کی یونیورسٹیوں میں بھی تدریسی خدمات انجام دیں۔ فرانس کے نیشنل سنٹر آف سائینٹیفک ریسرچ سے تقریباً بیس سال تک وابستہ رہے۔ علاوہ ازیں یورپ اور ایشیا کی کئی یونیورسٹیوں میں آپ کے توسیعی خطبات کا سلسلہ بھی جاری رہا۔زیر نظر کتاب خطبات بہاولپور دراصل مارچ 1980ءمیں جامعہ عباسیہ(اسلامیہ یونیورسٹی بھاولپور،پاکستان) کی دعوت پر یونیورسٹی میں ججز، علماءاور یونیورسٹیوں کے چانسلرز او رڈین حضرات کی زیر صدارت ڈاکٹر حمیداللہ  کے مختلف علمی موضوعات پر بارہ خطبات کا مجموعہ ہے جو علمی حلقوں ، قانون دان او ر دانشور طبقے کے درمیان خطبات بہاولپور کے نا م سے معروف ہے ۔یہ خطبات 8مارچ 1980 ء سے 20 ماچ 1980ءتک مسلسل جاری رہے۔ان خطبات کوسننے کےلیے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے اساتذہ،طلباء وطالبات کےعلاوہ شہر کے علمائے کرام اوراہل ذوق و طلب خواتین وحضرات کی ایک کثیر تعدادتشریف لاتی جن میں ملک کے دوسرے شہروں سے آنے والے مہمانانِ گرامی بھی شامل ہوتے۔ان خطبات کاپہلا ایڈیشن اپریل 1981ءمیں شائع ہوا اور اسے بڑا قبول عا م حاصل ہوا ۔ زیر نظر خطبات بہاولپور کی گیارویں اشاعت ہے جسے ادارہ تحقیقات اسلامی،اسلام آباد نے اچھے کاغذ پر بڑی عمدگی سے شائع کیا ہے اللہ تعالی ڈاکٹر حمید اللہ مرحوم کی اشاعت اسلام کےلیے کوششوں کو قبول فرمائے (آمین)(م۔ا)

 

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

تعارف

 

7

پیش لفظ

 

8

حرف تقدیم

 

9

تعارف طبع اول

 

10

خطبات جناب ڈاکٹر محمد حمیداللہ

 

 

تاریخ قرآن مجید

 

1

سوالات و جوابات

 

17

تاریخ حدیث شریف

 

35

سوالات و جوابات

 

56

تاریخ فقہ

 

70

سوالات و جوابات

 

87

تاریخ اصول فقہ و اجتہاد

 

99

سوالات و جوابات

 

114

اسلامی قانون بین الممالک

 

126

سوالات و جوابات

 

144

دین ( عقائد ، عبادات ، تصوف)

 

157

سوالات و جوابات

 

184

عہد نبوی ؐ میں مملکت اور نظم و نسق

 

192

سوالات و جوابات

 

217

عہد نبویؐ میں نظام دفاع اور غزوات

 

221

سوالات و جوابات

 

257

عہد نبویؐ میں نظام تعلیم

 

261

سوالات و جوابات

 

279

عہد نبویؐ میں نظام تشریع وعدلیہ

 

291

سوالات و جوابات

 

307

عہد نبویؐ میں نظام مالیہ و تقویم

 

319

سوالات و جوابات

 

340

عہد نبویؐ میں تبلیغ اسلام اور غیر مسلموں سے برتاؤ

 

353

سوالات و جوابات

 

373

مختصر کتابیات

 

382

اشاریہ

 

387

اس کتاب کی دیگر جلدیں

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 56274
  • اس ہفتے کے قارئین 252018
  • اس ماہ کے قارئین 2558840
  • کل قارئین109225602
  • کل کتب8837

موضوعاتی فہرست