#4569

مصنف : محمد عظیم حاصلپوری

مشاہدات : 7746

خاندان نبوت کا تعارف

  • صفحات: 190
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4750 (PKR)
(ہفتہ 17 جون 2017ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور

اس روئے ارض پر انسانی ہدایت کے لیے حق تعالیٰ نے جن برگزیدہ بندوں کو منتخب فرمایا ہم انہیں انبیاء ورسل﷩ کی مقدس اصطلاح سے یاد رکرتے ہیں اس کائنات کے انسانِ اول اور پیغمبرِاول ایک ہی شخصیت حضرت آدم کی صورت میں فریضۂ ہدایت کےلیے مبعوث ہوئے ۔ اور پھر یہ کاروانِ رسالت مختلف صدیوں اور مختلف علاقوں میں انسانی ہدایت کے فریضے ادا کرتے ہوئے پاکیزہ سیرتوں کی ایک کہکشاں ہمارے سامنے منور کردیتاہے ۔درخشندگی اور تابندگی کے اس ماحول میں ایک شخصیت خورشید جہاں تاب کی صورت میں زمانےاور زمین کی ظلمتوں کو مٹانے اورانسان کےلیے ہدایت کا آخری پیغام لے کر مبعوث ہوئی جسے محمد رسول اللہ ﷺ کہتے ہیں ۔ آج انسانیت کےپاس آسمانی ہدایت کا یہی ایک نمونہ باقی ہے۔ جسے قرآن مجید نےاسوۂ حسنہ قراردیا اوراس اسوۂ حسنہ کےحامل کی سیرت سراج منیر بن کر ظلمت کدۂ عالم میں روشنی پھیلارہی ہے ۔ رہبر انسانیت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ قیامت تک آنے والےانسانوں کےلیے’’اسوۂ حسنہ‘‘ ہیں ۔ حضرت محمد ﷺ ہی اللہ تعالیٰ کے بعد ،وہ کامل ترین ہستی ہیں جن کی زندگی اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل رہنمائی کا پور سامان رکھتی ہے ۔ ۔ گزشتہ چودہ صدیوں میں اس ہادئ کامل ﷺ کی سیرت وصورت پر ہزاروں کتابیں اورلاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں ۔اورکئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کےلیےمعرض وجود میں آئے ۔اور پورے عالمِ اسلام میں سیرت النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر سالانہ کانفرنسوں اور سیمینار کا انعقاد کیا جاتاہے جس میں مختلف اہل علم اپنے تحریری مقالات پیش کرتے ہیں۔ ہنوذ یہ سلسلہ جاری وساری ہے ۔ زیر تبصرہ کتاب’’ خاندان نبوت کا تعارف ‘‘ مولانا محمد عظیم حاصلپوری ﷾(مصنف کتب کثیرہ) کی سیرت النبیﷺ پر ایک منفرد کاوش ہے۔انہوں نے کئی سیرت وتراجم کی کتب اور بالخصوص شیخ جمال الدین یوسف بن حسین کی کتاب’’ الشجرۃ النبویۃ فی نسب خیر البریۃ ‘‘ سے استفادہ کر کے اس کتاب میں رسول اللہ ﷺ کے خاندان نبوت کو موضوع بحث بنایا ہے اور بڑے خوبصورت اسلوب میں آپ کے والدین ، رضاعی والدین، رضاعی بہن بھائی ، آپ کے چچے ، پھوپیاں، چچا زاد بہنوں بھائیوں اور ازواج مطہرات ددھیال، ننھیال اور سسرال کا تذکرہ کیاہے ۔اسی طرح آپ کی اولاد ، لونڈیاں اور سسرالی رشتے داریاں بھی صفحات کی زینت بنی نظر آتی ہیں ۔او رآخر میں رسول اللہ ﷺ کی حیات طیبہ پیدائش سے وفات تک اور آپ کے غزوات وسرایا اور وفود کااجمال ذکر کیا ہے ۔اردو زبان میں اس موضوع پر یہ اتنی جامع او رمعلوماتی اولین کتاب ہے ۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

عرض ناشر

10

عرض مولف

12

رسول اللہ ﷺ کاحسب ونسب

14

محمد رسول اللہﷺ سےسیدنا آدم ﷤ تک نسب نامہ

16

رسول اللہ ﷺ کےوالد

21

رسول اللہ ﷺ کےوالدہ

21

رسول اللہ ﷺ کےماموں

22

رسو ل اللہ ﷺ کےدادا

23

عبدالمطلب کی بیویاں

24

محمد رسول اللہ ﷺ

25

تعارف

25

ولادت

25

سکونت

25

نکاح

25

اولاد

25

نبوت

26

مکی اورمدنی زندگی

26

وفات

26

حلیہ مبارک

26

فضائل محمد رسول اللہ ﷺ

28

رسول اللہ ﷺ کےرضاعی والدین

31

رسول اللہ ﷺ کےرضاعی بہن بھائی

34

رسول اللہ ﷺ کےچچا

37

رسول اللہ ﷺکی پھوپھیاں

42

رسول اللہ ﷺ کےچچازاد بھائی

46

رسول اللہ ﷺ کی چچازادبہنیں

55

رسول اللہ ﷺ کی ازواج مطہرات

60

رسول اللہ ﷺ کی معروف لونڈیاں

72

رسول اللہ ﷺ کی کی وہ بیویاں جن سےآپ نےخلوت سےقبل  علیحدگی اختیار کرلی

73

رسول اللہ ﷺ کی اولاد

77

آپ ﷺ کےبیٹے

77

آپﷺ کی بیٹیاں

81

رسول اللہ ﷺ کےربائب

85

رسول اللہ ﷺکےداماد

101

رسول اللہ ﷺ کےسر(نسبتی والد )

106

رسول اللہ ﷺ کی ساسیں( نسبتی مائیں)

112

رسول اللہ ﷺ کےسالے (نسبتی بھائی )

116

رسول اللہ ﷺ کی سالیاں (نسبتی بہنیں )

127

رسول اللہ ﷺ کااسلحہ

140

رسول اللہ ﷺ کی تلواریں

140

رسول اللہ ﷺ کےنیزے

140

رسول اللہ ﷺ کی ڈھالیں

141

رسول اللہ ﷺ کی زرہیں

141

رسول اللہ ﷺ کےنیزے

141

رسول اللہ ﷺ کی کمانیں

141

رسول اللہ ﷺ کےخود

141

رسول اللہ ﷺ کےجھنڈے

141

رسول اللہ ﷺ کی سواریاں

143

رسول اللہ ﷺ کےگھوڑے

144

رسول اللہ ﷺ کےگدھے

144

رسول اللہ ﷺ کےخچر

144

رسول اللہ ﷺ کی اونٹنیاں

145

رسول اللہ ﷺ کی بکریاں

145

وہ کنویں جن سےرسو ل اللہ ﷺ نےپانی پیا

146

سیرت النبی ﷺ کااجمالی خاکہ ولادت سےوفات تک

147

بعدازنبوت

150

بعداز ہجرت مدینہ

152

رسو ل اللہ ﷺ کےغزوات

156

عہد رسالت کےسرایا

160

رسول اللہ ﷺ کےپاس آنےوالے وفود

176

وفد عبدالقیس کی آمد

176

وفد دوس کی آمد

176

فروہ بن عمروہ جذامی ﷜ کاپیغام

177

وفد صداء کی آمد

177

سیدنا کعب بن زہیربن ابی سلمہ ﷜کی آمد

178

وفد عذرہ کی آمد

179

وفد بلی کی آمد

180

وفد ثقیف کی آمد

180

وفد  ہمدان

182

وفد بنی فزارہ کی آمد

182

وفد نجران کی آمد

183

وفد بنی حنیفہ کی آمد

184

وفد بن عامر بن صعصعہ کی آمد

185

وفد تجیب کی آمد

185

وفد ہوازن کاقبول اسلام

186

وفد طے کی آمد

186

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 101510
  • اس ہفتے کے قارئین 398488
  • اس ماہ کے قارئین 1451988
  • کل قارئین110773426
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست