#942

مصنف : محمد فواد عبد الباقی

مشاہدات : 35310

جواہر الایمان شرح اللؤلؤوالمرجان

  • صفحات: 1012
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 30360 (PKR)
(جمعرات 29 مارچ 2012ء) ناشر : فقہ الحدیث پبلیکیشنز، لاہور

ائمہ محدثین کے ہاں مسلم ہے کہ قرآن کریم کے بعد صحیح ترین احادیث وہ ہیں جو صحیح بخاری اور صحیح مسلم دونوں میں موجود ہیں۔ اللہ تعالیٰ رحمت فرمائے علامہ محمد فواد عبدالباقی پر جنہوں نے نہایت عرق ریزی سے بخاری ومسلم کی متفقہ احادیث کو اللؤلؤ والمرجان کی صورت میں یکجا کردیا۔بعد ازاں کتاب کی اسی اہمیت کے پیش نظر سینکڑوں مدارس کے نصاب میں اسے شامل کرلیا گیا۔ لیکن چونکہ اس کتاب کی کوئی مستقل شرح نہ تھی اس لیے مدرسین وطلبائے علوم دینیہ کو بعض مقامات پر اس کے حل وتفہیم میں مشکل پیش آتی۔ اسی مشکل کے پیش نظر عصر حاضر کے معروف ریسرچ سکالر اور مؤلف و مرتب کتب کثیرہ حافظ عمران ایوب لاہوری نے اس کی شرح کا بیڑہ اٹھایا جو آج بفضل اللہ زیور طباعت سے آراستہ ہو کر آپ کے ہاتھوں میں ہے ۔موصوف نے متن اور شرح کی تمام احادیث کی تخریج کی ہے ۔شرح میں جہاں صحیحین کے علاوہ دیگر کتب کی احادیث نقل کی ہیں وہاں ان پر صحت وضعف کا حکم بھی لگایا ہے ۔تشریح کے لیے زیادہ تر فتح الباری اور شرح النووی کو ہی پیش نظر رکھا ہے ۔شرح میں طوالت سے بچتے ہوئے اختصار اور جامعیت کو ملحوظ رکھا ہے ۔ ہرحدیث کے بعد مشکل الفاظ کے معنی وفوائد بھی قلم بند کیے ہیں۔ بطور خاص ہر مقام پر تعصب سے بالاتر ہوکر کسی خاص فقہی مکتبہ فکر کے بجائے محض دین اسلام کی ہر ترجمانی کی ہے ۔یوں سرور دو عالم کے سنہری فرامین پر مشتمل قیمتی ہیرے اور جواہرات کی چمک دو چند ہوگئی ہے ، جو طلبائے علوم دینیہ اور اساتذہ کرام کے علاوہ عام لوگوں کے دلوں کو بھی نور ایمان سے منور کرنے کے لیے نہایت اہمیت وافادیت کی حامل ہے ۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس مفید شرح کو سب کے لیے ذریعہ ہدایت بنائے ۔آمین(ع۔ر)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

ایمان کے مسائل

 

32

طہارت کے مسائل

 

122

حیض کے مسائل

 

136

نماز کے مسائل

 

154

مساجد  اور نماز کی جگہوں کے مسائل

 

194

مسافر کی نماز کے مسائل

 

236

جمعہ کے مسائل

 

272

نماز عیدین کے مسائل

 

281

نماز استسقاء کے مسائل

 

283

نماز کسوف کے مسائل

 

286

جنازے کے مسائل

 

294

زکوۃ کے مسائل

 

310

روزوں کے مسائل

 

356

اعتکاف کے مسائل

 

386

حج کے مسائل

 

388

نکاح کے مسائل

 

463

خریدوفروخت کے مسائل

 

516

آبپاشی کے مسائل

 

528

وراثت کے مسائل

 

545

جہاد کے مسائل

 

593

قربانی کے مسائل

 

679

سلام کے مسائل

 

733

تقدیر کا بیان

 

822

علم کا بیان

 

887

توبہ کا بیان

 

907

منافقین کی صفات اور احکام کا بیان

 

938

فتنوں اور علامات قیامت کا بیان

 

968

تفسیر کا بیان

 

1000

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 36593
  • اس ہفتے کے قارئین 130097
  • اس ماہ کے قارئین 929738
  • کل قارئین97995042

موضوعاتی فہرست