#2267

مصنف : عبد الملک القاسم

مشاہدات : 8104

جنت کی قیمت مگر کیا

  • صفحات: 96
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3840 (PKR)
(ہفتہ 24 جنوری 2015ء) ناشر : دار القدس پبلشرز لاہور

جنت وہ باغ جس کے متعلق انبیاء کی تعلیمات پرایمان لا کر نیک اور اچھے کام کرنے والوں کو خوشخبری دی گئی ہے۔ یہ ایسا حسین اور خوبصورت باغ ہے جس کی مثال کوئی نہیں ۔یہ مقام مرنے کے بعد قیامت کے دن ان لوگوں کو ملے گا جنہوں نے دنیا میں ایمان لا کر نیک اور اچھے کام کیے ہیں۔ قرآن مجید نے جنت کی یہ تعریف کی ہے کہ اس میں نہریں بہتی ہوں گی، عالیشان عمارتیں ہوں گی،خدمت کے لیے حور و غلمان ملیں گے، انسان کی تمام جائز خواہشیں پوری ہوں گی، اور لوگ امن اور چین سے ابدی زندگی بسر کریں گے۔نبی کریم ﷺنے فرمایا ہے کہ:’’جنت میں ایسی ایسی نعمتیں ہیں جنھیں کسی آنکھ نے دیکھا نہیں نہ کسی کان نے ان کی تعریف سنی ہے نہ ہی ان کا تصور کسی آدمی کے دل میں پیدا ہوا ہے۔‘‘(صحیح مسلم: 2825) اور ارشاد باری تعالیٰ ہے’’ ابدی جنتوں میں جتنی لوگ خود بھی داخل ہوں گے اور ان کے آباؤاجداد، ان کی بیویوں اور اولادوں میں سے جو نیک ہوں گے وہ بھی ان کے ساتھ جنت میں جائیں گے، جنت کے ہر دروازے سے فرشتے اہل جنت کے پاس آئیں گے اور کہیں گے تم پر سلامتی ہو تم یہ جنت تمھارے صبر کا نتیجہ ہے آخرت کا گھر تمھیں مبارک ہو‘‘۔(سورۂ الرعدآیت نمبر: 23،24) حصول جنت کےلیے  انسان کو کوئی بھی قیمت ادا کرنی پڑے  تو اسے ادا کرکے اس کامالک ضرور بنے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’جنت کی قیمت مگر کیا ‘‘ سعودی عرب کے  جید عالم دین  الشیخ  عبد المالک قاسم کی عربی تصنیف’’والثمن الجنۃ‘‘ کارواں اور سلیس ترجمہ  ہے ۔ مصنف موصوف نے  اس کتاب میں  نمازکو جنت کی قیمت  بتایا ہے  اوراس کی جوفکر نبی کریم ﷺ ،صحابہ کرام  ،تبع تابعین  اور سلف صالحین ﷭ میں پائی جاتی تھی اسے اپنے  اندر لاکر جنت کے حصول میں محنت کرنی چاہیے اور ان اعمال کو  اختیار کرنا چاہیے کہ جن کے کرنے سے جہنم کی آگ سے نجات او ر جنت میں  داخلہ ممکن ہے ۔اللہ تعالیٰ  اس کتاب کواہل اسلام کےلیے نفع بخش بنائے اور ہر مومن موحدکو  جنت میں داخلہ نصیب فرمائے۔ آمین(م۔ا)
 

عناوین

صفحہ نمبر

تقدیم

11

جنت کیا ہے؟

13

جنت کے نام

13

جنت کے درجات

14

جنے کے محلات

15

جنے کے خیمے

16

جنے کی نہریں

16

جنت کے چشمے اور آپشاریں

17

جنت کے درخت

18

اہل جنت کے لیے خدام

19

جنتی بیویاں اور حوریں

20

اہل جنت کے اوصاف

21

الصلاۃ

24

نماز

24

نماز کی فضیلت

24

آخری وصیت

25

ترک نماز سے سب کچھ ختم

25

ہدایت کی بنیادی شرط

25

چالیس سال نماز قضا نہ ہوئی

28

ربیعہ بن یزید فرماتے ہیں

28

نیک لوگ ہی نیک لوگوں کی گواہی دیا کرتے ہیں

28

یہ عرش کے مستحق

29

نماز کے لیے اذان سے پہلے آیا کرو

29

گناہ مٹادینے والے اعمال

29

نماز کی ادائگی کے لیے قابل قدر اہتمام

30

مجھے مسجد میں لے چلو

30

 

 

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 40173
  • اس ہفتے کے قارئین 465663
  • اس ماہ کے قارئین 1666148
  • کل قارئین113273476
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست