#2339.03

مصنف : ڈاکٹر اطہر محمد اشرف

مشاہدات : 4187

جامع اشاریہ مضامین قرآن جلد چہارم

  • صفحات: 611
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 15275 (PKR)
(بدھ 04 مارچ 2015ء) ناشر : شیخ زاید اسلامک ریسرچ سنٹر جامعہ کراچی

قرآن کریم اللہ کہ وہ مقدس کتاب ہے جس کی خدمت باعثِ خیر وبرکت اور ذریعۂ بخشش ونجات ہے ۔یہی وجہ ہےکہ  قرونِ اولیٰ سے  عصر حاضر  تک علماء ومشائخ کے  علاوہ مسلم معاشرہ کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے  اصحاب بصیرت نے حصول برکت کی خاطر اس کی  کسی نہ کسی صورت خدمت کی کوشش کی  ہے ۔اہل علم نے  اگر اس کے الفاظ ومعانی ،مفاہیم ومطالب ،تفسیر وتاویل ،قراءات ولہجات اور علوم قرآن کی صورت میں کام کیا ہے  تو دانشوروں نے اس کے مختلف زبانوں میں تراجم ،کاتبوں نے  مختلف خطوط میں اس کی کتابت کی ،ادیبوں اور شاعروں نےاس کے محامد ومحاسن کواپنے  الفاظ میں بیان کر کے  اس کی خدمت کی  اور واعظوں اور خطیبوں نے  اپنے وعظوں اور خطبات سے اس کی تعریف اس شان سے  بیان کی کہ ہر مسلمان کا دل ا س کی تلاوت ومطالعہ   کی جانب مائل ہواا ور امت مسلمہ ہی نہیں غیر مسلم بھی اس کی جانب راغب ہوکر اس سے منسلک ہوگئے ۔ بعض اہل علم وقلم نے اس کے موضوعات ومضامین پر  قلم اٹھایا ااور بعض نے اس کی انڈیکسنگ اور اشاریہ بندی کی جانب توجہ کی ۔ مختلف اہل علم نے اس حوالے سے كئی کتب تصنیف کی ہیں علامہ وحید الزمان  کی ’’تبویب القرآن فی مضامین الفرقان ‘‘، شمس العلماء مولانا سید ممتاز علی کی ’’ اشاریہ مضامین قرآن ‘‘ اور ’’مضامین قرآن‘‘از زاہد ملک قابل ذکر ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’جامع  اشاریہ  مضامین ِ قرآن ‘‘ بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔اس اہم کتاب کو  ڈاکٹر اطہر محمد اشرف نے  بڑی محنت شاقہ اور عرق ریزی سے مرتب کیا ہے۔موصوف نے  پورے قرآن  کا ایک  جامع اشاریہ مرتب فرماکر ایک عظیم کارنامہ انجام دیا ہے جو رہتی دنیا تک انسانوں کےلیے ایک مشعل کا کام دے گا۔محترم ڈاکٹر صاحب نےہر لفظِ قرآن کے ماخذکےلیے  سخت محنت شاقہ سے کام لیا ہے اوراس کے پیش نظر تمام مشکلات اور فہم کی دشواریاں دور کردی ہے  ہیں ۔ قرآن مجید میں بکھرے ہوئے احکامات اورہدایات کویکجا کر کے  ایک نوع کے تمام مضامین کومربوط اورمنضبط کر کے قاری کےلیے قرآن مجید کوسمجھنا اوراس پرعمل کرنا سہل کردیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ  موصوف کی اس کاوش کو شرف قبولیت سے نوازے اور حامل قرآن کےلیے نفع بخش بنائے (آمین) (م۔ا)

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

قفل

 

2011

قلب

 

2011

قلعے

 

2027

قلم

 

2028

قول وفعل

 

2029

قوم

 

2029

قومیں اور خاندان

 

 

قیامت کا دن

 

2066

باب( ک)

 

کارساز

 

2067

کافر اور کفر

 

2070

کافروں کے عیش

 

2121

کافور

 

2122

کان؍سننا

 

 

کائنات

 

2125

کتاب

 

2125

کتاب روشن

 

2132

کتمان حق

 

2133

کراماکا تبین

 

2134

کشتی نوح

 

2136

کفارہ

 

2137

کمرے میں جانے کی اجازت

 

2139

کن فیکون

 

2141

کوشش

 

2142

کھیل تماشا

 

2147

باب ( گ)

 

 

گزند

 

2149

گفتگو

 

2149

گمان

 

2161

گناہ

 

2182

گنڈے

 

2199

گھر اور گھر والے

 

2204

گھریلو استعمال کی چیزیں

 

2214

گیہوں

 

2129

باب (ل)

 

 

لاٹھی

 

2216

لباس

 

2217

لڑکپن

 

2219

لعان

 

2239

لعنت

 

2239

لقمان کی نصحیت

 

2240

لوح محفوظ

 

2249

لونڈیاں

 

2255

لوہا

 

2257

باب ( م)

 

 

ماشاء اللہ

 

2259

مال

 

2259

مالک

 

2269

ماں باپ :

 

2273

مانگنا

 

 

ماہ و سال

 

2277

مباشرت

 

2280

متقی

 

2281

مٹی

 

2284

مجرم

 

2290

مجوسی

 

2291

محاسبہ

 

2292

محتاج

 

2293

محرم رشتے

 

2297

محمدﷺ

 

2297

مخلوق

 

2298

مدد او رمددگار

 

2299

مدد سے نہ رکو

 

2307

مدہوش

 

2307

مرتد

 

2309

مردود

 

2311

مردے

 

2312

مزہ

 

2317

مسافر

 

2320

مسلمان

 

2325

مشائخ

 

2332

مشکل

 

2349

مشورہ

 

2350

مصیبت

 

2351

معاف

 

2355

معبود

 

2357

معبودان باطل

 

2362

معجزے

 

2367

معراج

 

2370

مقام ابراہیم

 

2371

مکڑی کا گھر

 

2373

ملازم

 

2374

ملت

 

2374

ملت ا براہیم

 

2375

ملک سبا

 

2381

مناظرہ

 

2381

منافق

 

2381

منافقین کا دھوکہ

 

2390

منزل

 

2391

منصف

 

2391

من وسلوٰی

 

2392

منہ بولے رشتے

 

2393

مورچے

 

2394

مومن کا صلہ

2410

مہر

 

2412

مہلت

 

2414

مہمانی

 

2417

میاں بیوی

 

2417

شوہر کی ذمہ داری

 

2424

میدان

 

2425

اس کتاب کی دیگر جلدیں

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 46637
  • اس ہفتے کے قارئین 472127
  • اس ماہ کے قارئین 1672612
  • کل قارئین113279940
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست