#2339

مصنف : ڈاکٹر اطہر محمد اشرف

مشاہدات : 9997

جامع اشاریہ مضامین قرآن جلد اول

  • صفحات: 675
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 16875 (PKR)
(اتوار 01 مارچ 2015ء) ناشر : شیخ زاید اسلامک ریسرچ سنٹر جامعہ کراچی

قرآن کریم اللہ کہ وہ مقدس کتاب ہے جس کی خدمت باعثِ خیر وبرکت اور ذریعۂ بخشش ونجات ہے ۔یہی وجہ ہےکہ  قرونِ اولیٰ سے  عصر حاضر  تک علماء ومشائخ کے  علاوہ مسلم معاشرہ کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے  اصحاب بصیرت نے حصول برکت کی خاطر اس کی  کسی نہ کسی صورت خدمت کی کوشش کی  ہے ۔اہل علم نے  اگر اس کے الفاظ ومعانی ،مفاہیم ومطالب ،تفسیر وتاویل ،قراءات ولہجات اور علوم قرآن کی صورت میں کام کیا ہے  تو دانشوروں نے اس کے مختلف زبانوں میں تراجم ،کاتبوں نے  مختلف خطوط میں اس کی کتابت کی ،ادیبوں اور شاعروں نےاس کے محامد ومحاسن کواپنے  الفاظ میں بیان کر کے  اس کی خدمت کی  اور واعظوں اور خطیبوں نے  اپنے وعظوں اور خطبات سے اس کی تعریف اس شان سے  بیان کی کہ ہر مسلمان کا دل ا س کی تلاوت ومطالعہ   کی جانب مائل ہواا ور امت مسلمہ ہی نہیں غیر مسلم بھی اس کی جانب راغب ہوکر اس سے منسلک ہوگئے ۔ بعض اہل علم وقلم نے اس کے موضوعات ومضامین پر  قلم اٹھایا ااور بعض نے اس کی انڈیکسنگ اور اشاریہ بندی کی جانب توجہ کی ۔ مختلف اہل علم نے اس حوالے سے كئی کتب تصنیف کی ہیں علامہ وحید الزمان  کی ’’تبویب القرآن فی مضامین الفرقان ‘‘، شمس العلماء مولانا سید ممتاز علی کی ’’ اشاریہ مضامین قرآن ‘‘ اور ’’مضامین قرآن‘‘از زاہد ملک قابل ذکر ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’جامع  اشاریہ  مضامین ِ قرآن ‘‘ بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔اس اہم کتاب کو  ڈاکٹر اطہر محمد اشرف نے  بڑی محنت شاقہ اور عرق ریزی سے مرتب کیا ہے۔موصوف نے  پورے قرآن  کا ایک  جامع اشاریہ مرتب فرماکر ایک عظیم کارنامہ انجام دیا ہے جو رہتی دنیا تک انسانوں کےلیے ایک مشعل کا کام دے گا۔محترم ڈاکٹر صاحب نےہر لفظِ قرآن کے ماخذکےلیے  سخت محنت شاقہ سے کام لیا ہے اوراس کے پیش نظر تمام مشکلات اور فہم کی دشواریاں دور کردی ہے  ہیں ۔ قرآن مجید میں بکھرے ہوئے احکامات اورہدایات کویکجا کر کے  ایک نوع کے تمام مضامین کومربوط اورمنضبط کر کے قاری کےلیے قرآن مجید کوسمجھنا اوراس پرعمل کرنا سہل کردیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ  موصوف کی اس کاوش کو شرف قبولیت سے نوازے اور حامل قرآن کےلیے نفع بخش بنائے (آمین) (م۔ا)

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

پیش لفظ

 

3

اظہار تشکر

 

11

تاثرات

 

12

سورتوں کی فہرست

 

33

سورتوں کی فہرست بلحاظ حروف تہجی

 

39

سورتوں کی فہرست بلحاظ ترتیب نزول

 

43

سورتوں کی فہرست بلحاظ تعداد آیات

 

46

اشاریہ

 

49

فہرست اشاریہ

 

51

ضروری وضاحت

 

120

اشاریہ سے استفادہ کا طریقہ

 

122

نبیوں کے نام

 

2580

آیات قل

 

2581

قرآن کو آسان کیوں بنایا گیا

 

2582

کیا ہمارا شمار اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے دشمنوں میں ہوگا

 

2583

کتابیات

 

2584

ہمارا فرض

 

2585

قرآن حکیم غیروں کی نظر میں

 

2586

اس کتاب کی دیگر جلدیں

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 31260
  • اس ہفتے کے قارئین 456750
  • اس ماہ کے قارئین 1657235
  • کل قارئین113264563
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست