#2438

مصنف : عبد الحمید ڈار

مشاہدات : 4803

جلال نبوی ﷺ

  • صفحات: 114
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2280 (PKR)
(منگل 31 مارچ 2015ء) ناشر : منشورات، لاہور

حضور سرورکائنات ﷺ کواللہ تعالیٰ نے  تمام جہان والوں کےلیے رحمت بنا کر بھیجا ہے اور آپ کی اس رحمت کافیضان انسانی زندگی کے کسی ایک ہی پہلو تک محدود نہیں بلکہ یہ انسان کی زندگی  کے ہر پہلو ، انفرادی  اوراجتماعی  پر ہر لمحے محیط ہے ۔ اس رحمت کاایک رخ تو آپ کی کرم نوازی  اور اخلاق واعمال حسنہ کی تعلیم وتلقین ہے جس کا منبع ومصدر آپ ﷺ کے دل کی نرمی اور رافت ہے لیکن دوسرا رخ اعمال سئیہ پر گرفت اور اظہار ِناراضگی ہے ۔اگر پہلے  رخ کو حضور ﷺ کے جمالِ رحمت کانام دیا جاسکتا ہے تو دوسرے رخ کو  جلالِ رحمت سےموسوم کیاجاسکتا ہے۔ آپ ﷺکاجمال اور جلال دونوں ہی انسانوں کے لیے رحمت   کے مظہر ہیں۔رسول اللہ کی ذات مبارکہ بہترین نمونہ ہیں۔ آپ کی زندگی کا ہر گوشہ حسین  ہے اور شان جمالی کی طرح شان جلالی کی کرنیں بھی پوری کائنات کو منور کررہی ہیں۔آپ کا چہرۂ انور اس وقت غصے سےسرخ ہوجاتا جب اللہ تعالیٰ کے کسی حکم کو پامال کیا جاتا یا کوئی نامعقول سوال کیا جاتا۔ زیر نظر کتا ب’’جلال نبوی ﷺ‘‘ ماہر معاشیات    پروفیسر  عبد الحمید ڈار  صاحب کی تصنیف ہے ۔اس میں  انہوں نے  رسول اللہ ﷺ کی شان جلالی کے چند خوبصورت اور پرکشش مناظر کو معتبر کتب احادیث وسیرت سے جمع کیا ہے اوران کی بہترین تشریح پیش کی ہے  اوران سےامت مسلمہ کوجو درس ملتا ہے اس کی طرف راہنمائی فرمائی ہے ۔اللہ تعالیٰ مصنف  کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اوراہلِ اسلام کے لیے اسے نفع بخش بنائے (آمین) (م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

مقدمہ

 

6

جلال نبوی ﷺ

 

9

نماز با جماعت بلا عذر ترک کرنے پر عتاب

 

11

زکوۃ نہ دینے والوں کے لیے سخت وعید

 

13

استطاعت کے باوجود حج نہ کرنے والوں سے اظہار برات

 

17

بدعت کا وبال

 

19

جاہلیت کی پکار پر اظہار ناراضگی

 

22

امور دین میں تشدد پر اظہار ناراضی

 

25

احکام شریعت کو کھیل بنانے پر وعید

 

28

پڑوسی کو دین کی تعیم دینے میں کوتاہی پر سرزنش

 

31

صحابی رسول ﷺ کو گالی دینے والے کو ملامت

 

36

عدم برداشت پر اظہار ناراضی

 

40

کسی کے گھر میں تانک جھانک پر غیض و غضب

 

43

مصنوعی افزائش حسن پر لعنت

 

47

نقلیں اتارنے والے کو بد دعا

 

49

خواتین کو خوشبو لگا کر مسجد میں آنے کی ممانعت

 

54

تصویر کشی پر شدید وعید

 

56

تشبہ کرنے والوں سے اظہار بیزاری

 

61

زر پرستی کی مذمت

 

69

سود خوروں پر لعنت

 

71

قرض کی ادائیگی نہ کرنے والوں کے لیے وعید

 

76

ذخیرہ اندوزی کرنے والوں پر لعنت

 

80

غاصب کے لیے شدید وعید

 

82

چوری کا وبال

 

90

مسلمانوں پر ہتھیار اٹھانے کی مذمت

 

93

رشوت لینے اور دینے والے پر لعنت

 

95

جھوٹی قسم کا وبال

 

97

حیوانات پر ظلم کرنے والے پر لعنت

 

99

صحت مندی پر اترانے والوں سے اظہار برات

 

102

لا یعنی سوالات پر اظہار برہمی

 

105

نبی ﷺ کو انبیاء ؑ پر ایسی فضیلت دینے کی ممانعت

 

110

جس سے ان کی تنقیص کا پہلو نکلتا ہو

 

110

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 41630
  • اس ہفتے کے قارئین 467120
  • اس ماہ کے قارئین 1667605
  • کل قارئین113274933
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست