#461

مصنف : پروفیسر ثریا بتول علوی

مشاہدات : 20661

جدید تحریک نسواں اور اسلام

  • صفحات: 496
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 14880 (PKR)
(اتوار 15 مئی 2011ء) ناشر : منشورات، لاہور

عورت چھپانے کی چیز ہے سو عورت پردہ اور گھر کی چار دیواری تک محصور ہو گی تو اس کی عزت و آبرو محفوظ ،معیار ووقار برقرار رہے گا اور دنیا میں معزز اور   آخرت میں محترم ٹھہرے گی۔کتاب وسنت کے بے شمار دلائل عورتوں کو گھروں میں ٹکے رہنے ،اجنبی مردوں سے عدم  اختلاط اور غیر محرموں سے پردہ و حجاب کی پر زور تاکید کرتے ہیں اور جاہلی بناؤ وسنگھار ،بے حجابی و بے پردگی اور مخلوط مجالس کی سخت ممانعت کرتے ہیں ۔نیز فحاشی و عریانی ،بے حیائی و بے پردگی،بدکاری و زنا کاری اور بے حیائی و بے غیرتی کے خفیہ و علانیہ جتنے بھی چور دروازے ہیں اسلام نے یہ تمام راستے مسدود کردیے ہیں ۔
اللہ تبارک اسمہ وتعالی ٰ انسانوں کو با عزت و باوقار دیکھنا پسند کرتے ہیں۔اس لیے محرم و غیر محرم رشتہ داروں کی تقسیم ،اجنبی مردوں سے عدم اختلاط ،بامر مجبوری غیر محرم مردوں سے درشت لہجے میں گفتگو اور چار دیواری کا حصارعورت کی عصمت و ناموس کی حفاظت کے  مضبوط حفاظتی حصار  مقرر کیے ہیں ۔ان پر عمل پیرا ہو کر عورت پرسکون و پرکشش زندگی گزار سکتی ہے۔لیکن یہ عظیم سانحہ ہے کہ اسلامی معیار ی تعلیمات کو قدامت پسندی اور فرسودہ تہذیب کا نام دیکر اور آزادی نسواں  کے پرکشش اور رنگین نعرے کی آڑ میں عورتوں  کو گھروں سے نکالنے ،مخلوط تقاریب و مجالس میں لتاڑنے ،مساوات مردوزن کی آڑ میں پردہ نشینوں کو ملازمتوں  میں دھکیلنے اور آئیڈیل کی تلاش میں عورت کو بے توقیر و غیر معیاری کرنے کی مغربی مہم نے اہل  اسلام سے دینی روحانیت ،مذہبی غیرت اور ملی حمیت کا جنازہ نکال دیا ہے ۔پھر اس ننگی مغربی ثقافتی یلغار کے سامنے مضبوط بند ھ باندھنے کے بجائے  مسلم حکمران ،طبقہ اشرافیہ ،صحافی و دانشور اور الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا اس زہر ناک گندگی ، جنسی آوارگی  کو پروان چڑھانے اور شیطانی مقاصد کی تعمیل میں پیش پیش ہیں۔حق تو یہ تھا کہ اہل یورپ کے آزادی نسواں کے نام پر جنسی آوارگی اور عورت کی بے توقیری کے شرمناک وار کا کتاب وسنت کے دلائل سے پوری مردانگی سے توڑ کیا جاتا اور اسلام کے حقوق  مردو زن کے فطرت کے عین موافق ہونے کے سبب اسے منوانے کی سخت سر توڑ کوشش کی جاتی۔لیکن ’’حمیت نام تھا جس کا گئی تیمور کے گھر سے ‘‘کے مصداق یہاں تو آوے کا آوا ہی مغرب کی آوارگی کا معترف و شائق ہے ۔
ایسے سنگین حالات میں معاشرتی استحکام ،مردوزن کی عصمت و ناموس کی حفاظت اور بے حیائی و جنسی آوارگی کی روک تھام کے لیے ضروری ہے کہ مسلم دانشور ،علماء کرام اور مذہبی تنظیموں کے سربراہان و کار پردا زان پورا سر درد لیکر فحاشی و عریانی کے اس طوفان  بدتمیزی کی روک تھام کریں اور شریعت اسلامیہ میں مردو زن کے حقوق و دائرہ کار کی حقانیت کا پرچار کریں ۔مغربی سفارتی یلغار اور فحاشی و عریانی کے منہ زور سیلاب کی روک تھام کے لیے زیر تبصرہ کتاب ایک اہم کاوش ہے ۔لیکن اسے بارش کا پہلا قطرہ خیال کیا جائے ابھی منزل تک پہنچنے کے لیے بڑی دشوار گزار اور پر پیچ مسافتیں ہیں ۔



 

عناوین

 

صفحہ نمبر

عرش ناشر

 

6

تقدیم

 

7

پیش لفظ

 

14

مغرب کا نظریہ مساوات مردو زن

 

19

موجودہ مسلم معاشرے اور نظریہ مساوات مردوزن

 

41

مساوات مردوزن کا اسلامی تصور

 

61

گھریلو نظم میں مرد کی سربراہی

 

81

عورت کا مقصد وجود

 

99

اسلام اور پاک دامنی

 

113

ستر و حجاب کے احکام

 

139

عورت اور معاشی مسائل

 

177

ولایت نکاح کا مسئلہ

 

191

مہر

 

215

تعداد ازواج

 

225

مسئلہ طلاق

 

237

خلع کا حق

 

263

اسلام میں عورت کی نصف شہادت

 

275

اسلام میں عورت کی نصف وراثت

 

299

اسلام میں عورت کی نصف دیت

 

307

اسلام اور عورت کی سربراہی

 

321

صرف اسلام ہی طبقہ نسواں کا محسن ہے

 

369

قانون الہی نہ ماننے والے مسلمان کا انجام

 

391

موجودہ مسلمان عورت کی زبوں حالی اور اصلاح احوال

 

399

تذکرہ چند اولو العزم با کمال خواتین

 

417

جدید مغربی نو مسلم خواتین کے اسلام کے بارے میں تاثرات

 

435

اسلام اور ملک یمین

 

451

غیرت کا قتل اور اسلامی احکام

 

457

بیجنگ پلس فائیو کانفرنس

 

479

کتابیات

 

493

 

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 73595
  • اس ہفتے کے قارئین 152714
  • اس ماہ کے قارئین 1671787
  • کل قارئین115563787
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست