#5082

مصنف : مقبول ارشد

مشاہدات : 8934

مشہور لوگوں کی عظیم مائیں

  • صفحات: 326
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 8150 (PKR)
(بدھ 20 دسمبر 2017ء) ناشر : حق پبلیکیشنز لاہور

ماں اس ہستی کا نام ہے جو زندگی کے تمام دکھوں اور مصیبتوں کو اپنے آنچل میں چھپا لیتی ہے۔ اپنی زندگی اپنے بچوں کی خوشیوں، شادمانیوں میں صَرف کرتی چلی آئی ہے اور جب تک یہ دنیا قائم و دائم ہے یہی رسم جاری رہے گا۔یوں تو دنیا میں سبھی اشرف المخلوقات چاہے وہ کوئی بھی زبان بولتا ہو، چاہے کسی بھی مذہب سے اس کا تعلق ہو ماں ہر ایک لیئے قابلِ قدر ہے۔ مگر خاص طور پر ہماری مشرقی ماں تو ہوتی ہی وفا کی پُتلی ہے۔ جو جیتی ہی اپنے بچوں کیلئے ہے ۔ ویسے تو دنیا نے ماں کیلئے ایک خاص دن کا تعین کر دیا ہے مگرجو ہر سال کے دوسری اتوار کومنایا جاتا ہے، چونکہ ہم حضورِ اکرم حضرت محمد مصطفی ﷺ کے امتی ہیں اور اسلام ہی ہمارا مکمل مذہب ہے اس لئے یہاں یہ ذکر ضرور کروں گا کہ اسلامی تعلیم کی روشنی میں اللہ کی طرف سے ماں دنیائے عظیم کا سب سے خوبصورت تحفہ ہے۔ ماں تو ایک ایسا پھول ہے جو رہتی دنیا تک ساری کائنات کو مہکاتی رہے گی۔ اس لئے تو کہتے ہیں کہ ماں کا وجود ہی ہمارے لئے باعثِ آرام و راحت، چین و سکون، مہر و محبت، صبر و رضا اور خلوص و وفا کی روشن دلیل ہے۔ زیرِ تبصرہ کتاب ’’مشہور لوگوں کی عظیم مائیں‘‘ مقبول ارشد کی ہے۔ جس میں ماں کی عظمت، شفقت،محبت اور پیار کو بیان کرتے سرِ فہرست آپ ﷺ کی والدہ ماجدہ کا تذکرہ کیا ہے ان کے بعد دیگر افراد (قائد اعظم محمد علی جناح، علامہ محمد اقبال، مولانا مودودی، عبد الستار ایدھی...) کی ماؤوں کا تذکرے بیان کیے ہیں۔امید ہے اس کتاب کے مطالعہ سے بہت سی مائیں اپنی اولاد کی اچھی پرورش کرنے کی کوشش کریں گی۔۔ اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ مقبول ارشد کی کاوش کو قبول فرمائے۔ آمین۔ (ر،ر)

عناوین

 

صفحہ نمبر

عرض مصنف

 

11

پیغمبر خدا حضرت محمدﷺ کی والدہ محترمہ

 

19

مٹھی ہائی

 

34

بے جی

 

45

اماں بی رقیہ بیگم

 

55

میری والدہ

 

65

ماں کے قدموں تلے جنت ہے

 

69

ماں جی

 

78

میری والدہ محترمہ

 

91

مادر ہمدرد

 

94

اللہ ھو اللہ ھو

 

100

Lucky start

 

116

اماں

 

121

میری امی

 

133

اماں سردار بیگم

 

163

بوٹی کھاساں

 

189

میری عظیم ماں

 

206

خوشبو خوشبو

 

214

چراغ آخرشب

 

232

خوشبو کی ہجرت

 

243

ایک فقیر ماں کا بیٹا

 

261

ماں جی

 

267

میری غریب ماں

 

273

اماں جی

 

289

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 11791
  • اس ہفتے کے قارئین 170323
  • اس ماہ کے قارئین 1689396
  • کل قارئین115581396
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست