#2095

مصنف : قاضی مجاہد الاسلام قاسمی

مشاہدات : 21545

جدید فقہی تحقیقات زکوۃ کے نئے مسائل

  • صفحات: 574
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 14350 (PKR)
(پیر 17 نومبر 2014ء) ناشر : کتب خانہ نعیمیہ سہارنپور

اسلام کے نظام معیشت کی بنیادی خصوصیت انفرادی ملکیت کو تسلیم کرنے کے ساتھ ساتھ دولت کی زیادہ سے زیادہ تقسیم اور اس کو ارتکاز سے بچانا ہے،اس کی ایک عملی مثال زکوۃ کا  نظام ہے۔زکوۃ کو واجب قرار دیا جانا ایک طرف اس بات کی دلیل ہے کہ سرمایہ دار خود اپنی دولت کا مالک ہےاور وہ جائز راستوں میں اسے خرچ کر سکتا ہے۔دوسری طرف اس سے یہ بات  بھی واضح ہوتی ہے کہ انسان کی دولت میں سماج کے غریب لوگوں کا بھی حق ہے ۔یہ حق متعین طور پر اڑھائی فیصد سے لیکر بیس فیصد تک ہے،جو مختلف اموال میں زکوۃ کی مقررہ شرح ہے،اور بطور نفل اپنی ضروریات کے بعد غرباء پر جتنا کرچ کیا جائے اتنا ہی بہتر ہے۔لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ آج کل مسلمان اس عظیم الشان فریضے کی ادائیگی سے سے بالکل  لا پرواہ ہو چکے ہیں۔اور زکوۃ نکالنے کا اہتمام مفقود نظر آتا ہے۔زکوۃ کے متعدد ایسے جدید مسائل ہیں ،اہل علم اور طلباء کے لئے ان سے آگاہی انتہائی ضروری تھی۔چنانچہ  انڈیا کی اسلامک فقہ اکیڈمی نے دیگر موضوعات کی طرح  اس پر بھی ایک سیمینار کا انعقاد کیا اور اس میں مختلف اہل علم نے مقالات پیش کئے اور اپنے موقف کا اظہار کیا۔یہ کتاب " جدید فقہی تحقیقات(زکوۃ کے نئے مسائل)" اس سیمینار میں پیش کئے گئے مقالات کے مجموعے پر مشتمل ہے،جسے محترم مولانا قاضی مجاہد الاسلام قاسمی نے مرتب کیا ہے اور  کتب خانہ نعیمیہ دیو بند  نے طبع کیا ہے۔یہ  اہل علم اور طلباء کے لئے ایک گرانقدر علمی وتحقیقی تحفہ ہے۔تمام طالبان علم کو چاہئے کہ وہ  زکوۃ کے جدید مسائل کے حل کے لئے اس  کتاب کو ضرور پڑھیں۔(راسخ)

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

ابتدائیہ

 

9

پہلا باب تمہید ی امور

 

15

سوال نامہ

 

15

تجاویز

 

26

دوسرا باب تفصیلی مقالات

 

37

سوال نامہ کا جواب

 

37

اسلام کا نظام معیشت

 

47

اموال زکوۃ سے متعلق مسائل

 

73

جواب و سوال نامہ بابت زکاۃ

 

96

زکوۃ کے مسائل

 

113

ادائیگی زکوۃ کے شرائط و ارکان

 

136

زکوۃ کے شرعی احکام

 

158

مسئلہ زکوۃ پر ایک نظر

 

175

زکوۃ کے چند اہم مسائل

 

190

زکوۃ کے مسائل اور ان کا شرعی حل

 

202

اسلام میں زکوۃ کا مصرف

 

328

کمیشن پر چندہ

 

399

نصاب زکوۃ

 

411

احکام زکوۃ

 

416

زکوۃ کے کچھ اہم مسائل

 

443

تیسرا باب مختصر جوابات

 

465

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 42762
  • اس ہفتے کے قارئین 258087
  • اس ماہ کے قارئین 1057728
  • کل قارئین98123032

موضوعاتی فہرست