#5205

مصنف : ابو عبد اللہ عنایت اللہ سنابلی

مشاہدات : 15413

زکوٰۃ مختصر احکام و مسائل

  • صفحات: 162
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4050 (PKR)
(ہفتہ 17 فروری 2018ء) ناشر : صوبائی جمعیت اہل حدیث، ممبئی

دینِ اسلام کا جمال وکمال یہ ہے کہ یہ ایسے ارکان واحکام پر مشتمل ہے جن کا تعلق ایک طرف خالق ِکائنات اور دوسری جانب مخلوق کےساتھ استوار کیا گیا ہے یعنی اسلام کےپانچ ارکان میں یہ ایک ایسا رکن اور فریضہ ہے جس کا تعلق حقوق اللہ اور حقوق العباد سے ہے ۔ دین فرد کی انفرادیت کا تحفظ کرتے ہوئے اجتماعی زندگی کوہر حال میں قائم رکھنے کاحکم دیتاہے۔اس کے بنیادی ارکان میں کوئی ایسا رکن نہیں جس میں انفرادیت کے ساتھ اجتماعی زندگی کو فراموش کیا گیا ہو۔انہی بینادی ارکان ِخمسہ میں سے ایک اہم رکن زکوٰۃ ہے۔عربی زبان میں لفظ ’’زکاۃ‘‘ پاکیزگی ،بڑھوتری اور برکت کے معنوں میں استعمال ہوتا ہے۔جبکہ شریعت میں زکاۃ ایک مخصوص مال کے مخصوص حصہ کو کہا جاتا ہے جو مخصوص لوگوں کو دیا جاتا ہے ۔اور اسے زکاۃ اس لیے کہاجاتا ہے کہ اس سے دینے والے کا تزکیہ نفس ہوتا ہے اور اس کا مال پاک اور بابرکت ہوجاتا ہے۔ نماز کے بعد دین اسلام کا اہم ترین حکم ادائیگی زکوٰۃ ہے ۔اس کی ادائیگی فر ض ہے اور دینِ اسلام کے ان پانچ بنیادی ارکان میں سے ایک ہے جن پر دین قائم ہے۔زکوٰۃ ادا کرنےکے بے شمار فوائد اور ادا نہ کرنے کے نقصانات ہیں ۔قرآن مجید اور احادیث نبویہ میں تفصیل سے اس کے احکام ومسائل بیان ہوئے ۔جو شخص اس کی فرضیت سےانکار کرے وہ یقینا کافر اور واجب القتل ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ زکوٰۃ مختصر احکام و مسائل‘‘ ابو عبد اللہ عنایت اللہ سنابلی مدنی﷾ کی تالیف ہے۔ جس میں زکاۃ کا معنیٰ ومفہوم، اہمیت، نصاب، زکاۃ کی حقیقت، اقسام اور اس کے مصارف کو قرآن و سنت کی روشنی میں بیان کیا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کتاب کو عوام الناس کےلیے نفع بخش بنائے اور مصنف موصوف کی تمام تحقیقی وتصنیفی،دعوتی وتبلیغی خدمات کو قبول فرمائے۔ آمین۔ (رفیق الرحمن)

عناوین

صفحہ نمبر

فہرست مضامین

3

تقدیم

8

تقدیم ازمولف

10

پہلی فصل:زکاۃ معنی ومفہوم حقیقت اوراقسام

13

زکاۃ کالغوی وشرعی مفہوم

13

زکاۃ کاشرعی مفہوم

16

زکاۃ کی وجہ تسمیہ

17

زکاۃ کی قسمیں

19

پہلی قسم:زکاۃ النفس (نفس کی زکاۃ)

19

دوسری قسم،زکاۃ البدن(جسم کی زکاۃ)

21

تیسری قسم: زکاۃ الاموال(مالو ں کی زکاۃ)

22

نصوص شریعت میں زکاۃ اورصدقہ کااستعمال

22

صدقہ کالغوی مفہوم

22

صدقہ کاشرعی مفہوم

24

دوسری فصل: زکاۃ کی اہمیت وفضیلت فوائداورعدم ادائیگی پروعیدیں

27

اسلام میں زکاۃ کامقام اوراہمیت وفضیلت

27

زکاۃ کےفوائداورحکمتیں

39

زکاۃ کی عدم ادائیگی پردردناک سزائیں اوروعیدیں

54

اولا:نبوی گرفت اورسزائیں

55

ثانیا:اخروی وعیدی؍

60

تیسری فصل: زکاۃ کاحکم اوشرائط وضوابط

68

زکاۃ کاحکم کتاب وسنت اوراجماع کی روشنی میں

68

زکاۃ کی فرضیت وجوب کےشرائط

71

اولا:صاحب مال میں مطلوب شرطیں

72

پہلی شرط:اسلام جوکفروارتدادکی ضدہے

72

دوسری شرط:،مکمل آزادی یعنی غلامی کی ضد

75

ثانیا: مال میں مطلوب شرطیں

77

پہلی شرط: مقرر ونصاب کی ملکیت

77

دوسری شرط:مال مکمل طورپرصاحب مال کی ملکیت میں ہو

78

تیسری شرط:مال ان اموال میں سےہوجن میں شرعازکاۃ واجب ہے

80

چوتھی شرط:مال پرایک ہجری سال گزرےسوائےعشری اموال کے

81

اموال زکاۃ جوسال گزرنےکی شرط سےمتنبی ہیں

83

عشری اموال

83

زکاۃ یعنی اسلام سےقبل جاہلیت کادفینہ

84

معاون یعنی زمین سےنکلنےوالےوہ قیمتی اموال ارودھاتیں

84

اموال زکاۃ میں سال کےاعتباراورعدم اعتبارکی حکمت

85

چوتھی فصل:اموال زکاۃ نصاب اورمقدرادائیگی

86

بہیمۃ الانعام یعنی چرنےوالےمویشیوں کی زکاۃ

87

اولا:بہمیۃ الانعام یعنی اونٹ گائےاوربکریاں میں زکاۃ کاوجوب

87

ثانیا: بہیمیۃ الانعام یعنی اونٹ گائےاوربکریاں مین وجوب زکاۃ کی شرطیں

90

اولا: اونٹ کانصاب

94

ثانیا: گائےکانصاب

98

ثالثا: بکری کانصاب

100

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 49670
  • اس ہفتے کے قارئین 346648
  • اس ماہ کے قارئین 1400148
  • کل قارئین110721586
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست