#4562

مصنف : عبد السلام بستوی

مشاہدات : 4954

اسلامی صورت

  • صفحات: 107
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2675 (PKR)
(بدھ 14 جون 2017ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور

مردوں کی ٹھوڑی اور گالوں پر بالغ ہونے پر اگنے والے بال داڑھی اور بالعموم بلوغت کا نشان کہلاتے ہیں۔قدیم زمانے میں یورپ اور ایشیا میں اس کو تقدیس کا درجہ دیا جاتا تھا۔ اور یہودیوں اور رومن کتھولک عیسائیوں میں بھی اس کو عزت کی نشانی سمجھا جاتا ہے۔ بنی اسرائیل کو مصر میں غلامی کی زندگی کے دوران داڑھی منڈانے کی اجازت نہ تھی۔ اس لیے وہ اپنی ڈاڑھیوں کو لمبا چھوڑ دیا کرتے تھے اور اسی نشانی سے ان میں اور مصریوں میں تمیز ہوتی تھی ماضی قریب میں مسلم دنیا میں صرف طالبان کی حکومت ایسی گزری جس نے افغانستان میں داڑھی منڈوانا ایک جرم قرار دیا اور داڑھی نہ رکھنے والوں کو باقاعدہ سزا دی جاتی تھی۔اسلامی تعلیمات کے مطابق مردوں کے لئے داڑھی رکھنا واجب ہے،اور تمام انبیاء کرام ﷩کی متفقہ سنت اور شرافت و بزرگی کی علامت ہے اسی سے مردانہ شکل وصورت کی تکمیل ہوتی ہے‘ آنحضرت ﷺ کا دائمی عمل ہے اور حضور ﷺنے اسے فطرت سے تعبیر فرمایا ہے‘ لہذا اسلام میں داڑھی رکھنا ضروری ہے اور منڈانا گناہ کبیرہ ہے۔ مرد وعورت میں ظاہری تمیز کرنے کے لئے مرد کو داڑھی جیسے خوبصورت زیور سے مزین کیا ہے۔داڑھی مرد کی زینت ہے ،جس سے اس کا حسن اور رعب دوبالا ہو جاتا ہے۔ نبی کریمﷺ نے متعدد مواقع پر داڑھی بڑھانے اور اس کو معاف کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس اعتبار سے دین اسلام میں داڑھی کی عظمت و فضیلت بہت زیادہ ہے۔ مسلمانوں پر مغربی تسلط کے بعد سے مسلمانوں میں یہ سنت بہت تیزی کے ساتھ متروک ہوتی جا رہی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’اسلامی صورت ‘‘ خطبات کی معروف کتاب ’’ اسلامی خطبات‘‘ کے مصنف مولاناعبدالسلام بستوی ﷫ کی تصنیف ہے اس کتاب میں انہوں نے مسئلہ داڑھی کو قرآنی آیات ،احادیث مبارکہ ، آثارصحابہ کی روشنی میں بڑی وضاحت سے بیان کیا ہے اور آخر میں داڑھی کو رنگنے کی شرعی حیثیت اور اسلامی لباس کے متعلق بھی تحریر کیا ہے ۔(م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

قرآن کریم اور مسئلہ ریش مقدس

 

23

مسئلہ ریش اور نبیﷺ کی قولی حدیثیں

 

40

فطرت یعنی داڑھی کا بڑھانا فطرت سے ہے

 

42

داڑھی بڑھانے کا حکم

 

58

لفظ لحیہ کی تحقیق

 

58

لفظ اعفاء کی تحقیق

 

60

ایک وہم اور اس کا ازالہ

 

61

بحث الامر

 

64

دفع دخل مقدر

 

66

مسئلہ ریش اور نبیﷺ کا سوہ حسنہ

 

70

ایک شبہ اور اس کا ازالہ

 

76

ایک شبہ اور اس کا جواب

 

79

مسئلہ ریش اور آثار صحابہ ؓ

 

83

طبی نقطہ نظر سے داڑھی منڈانے کے مضرات

 

91

مونچھ ترشوانا

 

95

سر کے بال

 

96

سفید بال

 

97

خضاب

 

99

اسلامی لباس

 

100

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 11888
  • اس ہفتے کے قارئین 170420
  • اس ماہ کے قارئین 1689493
  • کل قارئین115581493
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست