#1521

مصنف : جمال الدین بن محمد قاسمی

مشاہدات : 10540

اصلاح المساجد

  • صفحات: 325
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 11375 (PKR)
(ہفتہ 21 دسمبر 2013ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور

روئے زمین پر  سب سے بہترین اور مبارک جگہ مساجد ہیں۔  احتراما انہیں بیت اللہ   یعنی اللہ کاگھر بھی کہا جاتاہے۔  مساجداسلا م اور مسلمانوں کے لئےمرکزی مقام کی حیثیت رکھتی   ہیں،جس میں مسلمان دن اوررات میں کم ازکم پانچ مرتبہ جمع  ہوتےہیں  اوراسلام کا  سب اہم  فریضہ ادا کرکے اپنے دلو ں کوسکون پہنچاتے ہیں ۔مسجد وہ جگہ ہے  جہاں مختلف طبقات سے  تعلق رکھنے والے  لوگ ایک ہی صف  میں کھڑے ہو کر ایک ہی  قبلہ کی  طرف  رخ کر  کے   اللہ تعالیٰ کے سامنے بندگی کااظہار کرتے ہیں۔ قرآن مجید  اور احادیث  نبویہ  ﷺ میں متعدد مقامات پر مسجد  کی اہمیت اور قدر منزلت کو بیان کیا ہے۔زیر تبصرہ  کتا ب شام کے  مشہور سلفی عالم  علامہ محمد جمال الدین  قاسمی کی  تصنیف  اصلا ح المساجد من البدع والعوائد کا  اردو  ترجمہ ہے  ۔مؤلف نے  اس  میں  تمام بدعات ورسومات اور متولیا ن وائمہ مساجد کی پیدا کردہ برائیوں پرخوب سیر حاصل بحث کی ہے  اور مساجد سےمتعلق چھوٹی بڑی تمام باتوں پربڑی تفصیل سے  روشنی ڈالی ہے۔  الغرض مساجد  کا او ر ان میں مسلمانوں کا کیا  طریقہ ہونا چاہیے اسے سمجھنے کےلیے یہ کتاب بہترین روشنی  فراہم کرتی ہے۔اس کتاب کااردو ترجمہ  جامعہ سلفیہ ،بنارس  کے  ڈائریکٹر ڈاکٹر  مقتدیٰ حسن ازہر ی نے کیاہےجو نہایت  سلیس اور عام  فہم ہے ۔ کتاب کی تصحیح اور احادیث  کی  تخریج کا کام تخریج وتحقیق  کے  امام محدث العصر علامہ محمدناصر الدین  البانی   نے سر انجام دیاہے،  جس سے کتاب کی  صحت اور اہمیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔   اللہ اس کتاب کے مولف ومترجم اور ناشرین کو اس علمی صدقہ جاریہ پر  اجر عظیم عطا فرمائے(آمین)(م۔ا)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

مولف کتاب

 

 

مقدمہ ناشر

 

27

دیباچہ طبع اول

 

29

مقدمہ

 

31

راہ حق پر استقامت کا معیار

 

33

بدعت پر وعید

 

34

بدعت کا مفہوم

 

39

بدعت کی تقسیم

 

41

بدعت مردود ہے

 

42

بدعتی مبغوض ہے

 

43

رسم بد نکالنے پر وعید

 

44

حرام ومکروہ برائیوں کا انکار

 

45

بدعات پر خاموشی کے مفاسد

 

46

بدعت سے غیر متعلق مسائل میں عالم کا فرض

 

47

عوام کے لیے غلط فہمی کا باعث بننے والے امور

 

48

امر بالمعروف ونہی عن المنکر کا فریضہ

 

56

مساجد میں بدعتوں کا ازالہ

 

63

داعی حق کے لیے صبر وتواصی

 

64

بدعات کا انکار کرنے والے کے خلاف متعصبین کا غصہ

 

66

اختلاف کے سبب بدعات کا متعدی ہونا

 

67

عوام کے ساتھ عالم کے رابطہ کی نوعیت

 

69

مساجد سے بدعات کے ازالہ کی کوشش

 

70

غصب کی زمین یا غصب کے مال کی مسجد کا حکم

 

71

ایسی مسجد کا اختیار جہاں بدعتیں کم ہوں

 

74

باب اول مساجد کی بدعتوں کے بیان میں

 

79

نماز جمعہ کی بدعتوں کے بیان میں

 

79

نماز کی بدعتوں کے بیان میں

 

107

امام کے آداب

 

123

باب دوم مادی بدعتوں کے بیان میں

 

129

بعض فروعی مسائل

 

129

مخصوص مہینوں میں مساجد میں چراغاں کرنا

 

131

مسجد کے اندر بعض تعمیرات

 

135

باب سوم مسجد میں دعا واذکار اور قصوں کے بیان میں

 

138

مسجد میں سماع

 

138

قراءت اور قاریون کے بیان میں

 

159

مؤذنوں کے بیان میں

 

168

باب چہارم خاص وعام اسباق کے بیان میں

 

189

باب پنجم

 

199

میت سے متعلق مسجد میں ہونے والی بدعتوں کا بیان

 

199

چند قابل توجہ امور کے بارے میں

 

209

باب ششم مساجد ثلاثہ سے متعلق مشروع اور بدعت کے کاموں کے بیان میں

 

239

بیت المقدس کے بارے میں

 

239

مسجد خلیل کے بیان میں

 

243

مدینہ منورہ کے گرووپیش کی زیارت گاہوں کے بیان میں

 

244

مکہ معظمہ کی زیارت گاہوں کے بیان میں

 

246

باب ہفتم متفرق بدعتوں کے بیان میں

 

255

خاتمہ

 

312

کچھ اور مسائل

 

320

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 41150
  • اس ہفتے کے قارئین 466640
  • اس ماہ کے قارئین 1667125
  • کل قارئین113274453
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست