#509

مصنف : حبیب الرحمن

مشاہدات : 59593

علم وعمل(مطالعہ حدیث کورس)

  • صفحات: 33
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 825 (PKR)
(جمعہ 01 فروری 2013ء) ناشر : دعوۃ اکیڈمی بین الاقوامی یونیورسٹی، اسلام آباد

انیسویں اور بیسویں صدی میں غیر مسلم مستشرقین Goldzehar اور Guillau me وغیرہ نے دین اسلام کے دو بنیادی ماخذ میں سے ایک کو موضوع تحقیق بناتے ہوئے مغربی ذرائع علم اور اپنے زیر تربیت مسلم محققین کو بڑی حد تک یہ بات باور کرا دی کہ حدیث کی حیثیت ایک غیر معتبر تاریخی بلکہ قیاسی بیان کی سی ہے، اس میں مختلف محرکات کے سبب تعریفی و توصیفی بیانات کو شامل کر لیا گیا ہے اور بہت سی گردش کرنے والی افواہوں کو جگہ دے دی گئی ہے۔ اس سب کے پیچھے یہ مقصد کار فرما تھا کہ دینی علوم سے غیر متعارف ذہن اس نہج پر سوچنا شروع کر دے کہ ایک مسلمان کے لیے زیادہ محفوظ یہی ہے کہ وہ قرآن کریم پر اکتفا کر لے اور حدیث کے معاملہ میں پڑ کر بلاوجہ اپنے آپ کو پریشان نہ کرے۔ اس غلط فکر کی اصلاح الحمد للہ امت مسلمہ کے اہل علم نے بروقت کی اور اعلیٰ تحقیقی و علمی سطح پر ان شکوک و شبہات کا مدلل، تاریخی اور عقلی جواب فراہم کیا۔ دعوۃ اکیڈمی اسلام آباد کی جانب سے مطالعہ حدیث کورس ایک ایسی کوشش ہے جس میں مستند اور تحقیقی مواد کو سادہ اور مختصر انداز سے 24 دروس میں مرتب کیا گیا ہے۔ اس وقت آپ کے سامنے مطالعہ حدیث کورس کا بارہواں یونٹ ہے۔ اس یونٹ میں احادیث نبوی کی روشنی میں علم کی اہمیت، فضیلت، مقام و مرتبہ، حق اور سچائی کے چھپانے کا انجام، بے عمل عالم کا انجام، علم کے ساتھ عمل کی اہمیت، علم نافع اور غیر نافع اور احیائے سنت پر روشنی ڈالی گئی ہے۔(ع۔م)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

پیش لفظ

 

5

تعارف

 

7

آیات قرآنی

 

8

احادیث نبوی

 

9

علم کی اہمیت

 

9

حدیث بیان کرنے میں غیرمعمولی احتیاط

 

11

علم حاصل کرنے کی فضیلت

 

11

عالم کا مقام ومرتبہ

 

13

علم کو چھپانا

 

15

دنیا پرست عالم دین

 

15

حق اور سچائی کی طرف بلانے والے کا مقام

 

16

علم دین سے جہالت قیامت کی نشانی ہے

 

17

اختلاف کا انجام

 

18

کتاب اللہ میں اختلاف باعث ہلاکت ہے

 

19

عبادت پر علم کی برتری

 

21

علم کے حصول میں شرم اور عار نہیں محسوس کرنا چاہیے

 

22

علم کی خاطر ایثار اور قربانی

 

23

علم نافع اور غیر نافع

 

24

علم فروشی سے بچنا

 

25

علم کی حفاظت اور قدر کرنے والوں کا مقام اور ناقدری کرنے والوں کا انجام

 

25

علم وعمل

 

26

کسی قسم کا علم غیرمفید اور غیر نافع ہے

 

27

اہل کتاب سے کوئی بات نقل کرنا

 

27

سنت رسول کو زندہ رکھنے والے کا مقام ومرتبہ

 

28

حکمت مومن کی گمشدہ میراث ہے

 

28

خلاصہ

 

30

فہرست مراجع

 

32

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 41999
  • اس ہفتے کے قارئین 467489
  • اس ماہ کے قارئین 1667974
  • کل قارئین113275302
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست